نتائج تلاش

  1. آوازِ دوست

    رخصت ائے دلی تری محفل سے اب جاتا ہوں میں‎

    محمد علم اللہ صاحب ماشاء اللہ جیسا پیارا نام ہے ویسی ہی خوبصورت اور دلنشیں آپ کی تحریر ہے۔ دِلّی میں رہنے والے لوگ ایک باکمال ہستی کی نسبت سے بہت خوش نصیب لگتے ہیں۔ "ہنوز دِلّی دور است" کہنے والے دِل اور دِلّی کو کسی ان جانے سے رشتے میں پرو چکے ہیں۔ آپ کی تحریر ایک خوشبو کا جھونکا ہے۔ خوش رہیے۔
  2. آوازِ دوست

    آیے مستقبل تلاشیں ۔

    اچھی کاوش ہے ۔ نایاب جی سے درخواست ہے کہ اگر ممکن ہو تو وہ اپنی دُعاؤں کے ساتھ ساتھ ضروری دواؤں سے بھی متعارف کروا دیں۔ اُنہوں نے اسمِ اعظم کا ذکر کیا تھا مگر پھر بات نہیں کی۔ غزالی لکھتے ہیں کہ علم الاعداد سے ہم آسمانوں کی شکل و صورت اور حدود معلوم کر سکتے ہیں اور یہ قریبا" ایک ہزار برس پہلے کی...
  3. آوازِ دوست

    آیے مستقبل تلاشیں ۔

    محترم واصف صاحب کی تحریریں غیر معمولی ہیں اپنے نام کی طرح اِن کی تصانیف میں بھی عموما" تین حروف نظر آتے ہیں۔ "خوش قسمت وہ ہے جو اپنی قسمت پر خوش ہو" اور " جو چلے ہو ساتھ تو ہمت نہ ہارنا واصف ۔ ۔ ۔ ۔ کہ منزلوں کا تصور میرے سفر میں نہیں" اور اِس طرح گویا بات شروع ہوتے ہی ختم ہو جاتی ہے لیکن جیسے...
  4. آوازِ دوست

    ڈڈو تے ڈڈی ( پیر معروف چشتی)

    سٹوری سے زیادہ اندازِ بیاں اچھا لگا۔ بہت خوب :)
  5. آوازِ دوست

    الیکٹرک ، الیکٹرونکس معلومات درکارہے

    پوٹینشل ڈیفرنس گوگل کریں کوئی نہ کوئی چیز آپ کے معیار کی مل ہی جائے گی یہ کونسیپٹ کرنٹ یا برقی بہاؤاور مزاحمت کے ساتھ مل کرجو ٹرائی اینگل بناتا ہے اُس سے زیادہ بہتر طور پر قابلِ فہم ہو جاتا ہے۔
  6. آوازِ دوست

    ایک بیوی کے ساتھ جنت کے دو دروازے کھل جاتے ھیں

    عنوان پڑھتے ہی حساب دیکھا کہ دروازے پانچ اور آپشن تین باقی بچے ہیں سو اَب کریں تو کیا کریں شُکر ہے بات آئی گئی ہو گئی :)
  7. آوازِ دوست

    آیے مستقبل تلاشیں ۔

    اصل میں ہم نے کُچھ ٹیکنیکل ٹرمز کو ڈیفائن کیے بنا ہی اپنے اپنے دلائل پیش کرنا شروع کر دیے ہیں تو کہیں کہیں یہ چیز کنفیوژن کا باعث ہو سکتی ہے خیرآپ غور کریں عشقِ مجازی کے ترجمان شاعرحُسنِ مخلوق کے ادنیٰ درجے کو کمال پر پہنچانے کے لیے اِسے جمالِ خالق کے درجوں میں پہنچا دیتے ہیں اورعشقِ حقیقی کے...
  8. آوازِ دوست

    آیے مستقبل تلاشیں ۔

    یہ فقط آپ کا حُسنِ ظن ہے :)
  9. آوازِ دوست

    میری عزیز استانی کا مجھ سے آخری مکالمہ

    آپ کی اُستانی بہت نیک دِل خاتون تھیں۔ اُن کا بلاگ نظر سے گزرا ہے ۔ محترمہ انسانیت کے لیے خود اذیّتی کی حد تک درد مند دِل رکھتی تھیں اللہ کریم اُن کی آخری منزلوں میں اُن کا حامی و ناصر ہو۔
  10. آوازِ دوست

    سوالیہ؟؟؟؟؟؟؟؟ از شزہ مغل

    آپ ڈکشنری کھولتی رہیں ایک دِن ڈکشنری خود سامنے آنے لگ جائے گی :)
  11. آوازِ دوست

    سوالیہ؟؟؟؟؟؟؟؟ از شزہ مغل

    وہیں سے جہاں کی بات کی ہے۔ مشکلیں آسان ہونے کے لیے ہی بنائی جاتی ہیں بس کبھی ہم جلدی میں ہوتے ہیں تو کبھی وہ دیر کر دیتی ہیں :)
  12. آوازِ دوست

    ایک بیوی کے ساتھ جنت کے دو دروازے کھل جاتے ھیں

    کمال ہی کر گئی ہیں آپ تو اتنا زبردست اینڈ :)
  13. آوازِ دوست

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    بہت بہت شکریہ وارث بھائی۔ شائدمشرقی پاکستان کی طرح ہی بلوچستان پربھی سٹیک ہولڈرز کے مخصوص بے لچک اور متصادم نکتہ ہائےنظر مسئلے کو کسی حل تک پہنچنے نہیں دے رہے ہیں۔ بلوچستان کل اور آج ، تو کیا ہونا چاہیے کیا نہیں ، اِس حوالے سے بھی کوئی رہنمائی ملتی ہے اِس کتاب سے یا نہیں؟
  14. آوازِ دوست

    تعارف كچھ طاہر نذیر کے بارے میں

    حافظ طاہر نذیر صاحب خوش آمدید ۔ اُمید ہے محفلین آپ کے علم سے مستفید ہوں گے۔
  15. آوازِ دوست

    بات غلط نہیں ہے لیکن کم ہوتی جسمانی خوبصورتی کا مداوا شخصیت اور سوچ کے حُسن میں اضافے سے بخوبی...

    بات غلط نہیں ہے لیکن کم ہوتی جسمانی خوبصورتی کا مداوا شخصیت اور سوچ کے حُسن میں اضافے سے بخوبی متوازن کیا جا سکتا ہے۔
  16. آوازِ دوست

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    محترم وارث بھائی حاصلِ تحریر اگر بتا سکیں تو ہم بھی آپ کی محنت کے پھل میں شریک ہو جائیں۔
  17. آوازِ دوست

    نظر لکھنوی قطعات :- بسلسلۂ شہادتِ حضرت امام حسینؓ

    شکریہ صدیقی صاحب! وقت کی مناسبت سے تازہ مواد کے حوالے سے کُچھ کمی سی تھی جو آپ کی تحریر سے کم ہو گئی ہے۔
  18. آوازِ دوست

    آیے مستقبل تلاشیں ۔

    مجاز جب تک تمنا کا غلام نہ ہو عبادت جیسا ہی ہےاِس سے آگے پھر راستے جُدا ہو جاتے ہیں۔ مجاز کو تخیل نہیں تخلیق چاہیے ہوتی ہے ۔ حقیقت کو پانے کے لیے خود کو آئینہ بنانے کی بات یوں سمجھیں کہ ہم مجاز میں مطلوب کی اِک جھلک پانے کو بے قرار رہتے ہیں اگر قسمت یاوری کرے تو ہم اُس کے روبرو بیٹھیں اور اُسے...
Top