نتائج تلاش

  1. آوازِ دوست

    عزیز امین محفلین کی نظر میں

    وقت ہر درد کا درماں ہے کام بھلے بہت سست ہو مگر تسلسل رہے تو کامیابی مل جاتی ہے آپ اپنی توقعات آغاز میں ہی بہت زیادہ نہ رکھیں۔
  2. آوازِ دوست

    درود بر رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم - 45

    اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔ اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔ اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔ اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت...
  3. آوازِ دوست

    عزیز امین محفلین کی نظر میں

    آپ نے ہمیں اِس قابل کیوں نہیں سمجھا کہ ہم آپ کے اِس سچ کا وزن اُٹھا سکتے ہیں۔خیر جو بھی رہا اَب ہمارے درمیان ایسی باتیں نہیں ہونی چاہییں۔ دوست تو ساری خوبیوں اور خامیوں کے ساتھ دوست ہوتا ہے اور یہ تو ایسا معاملہ ہے جِس میں آپ کی کوئی خطا نہیں ہے۔ ہمارے ہونے اور نہ ہونے پر ہمارا کوئی اختیار نہیں...
  4. آوازِ دوست

    عزیز امین محفلین کی نظر میں

    عزیز صاحب وہ دِن دور نہیں جب بیرون ممالک تو ایک طرف ہم بیرون دنیا بھی اپنی نشریات سے تہلکہ مچا دیں گے مگر کتنی بےبسی کی بات ہے کہ جتنا بھی زور لگا لیں گھنٹے چوبیس سے زیادہ نہیں ہو سکتے یقینا" سائنس کو اِس معاملے میں بھی کُچھ کرنا ہوگا کہ اَب مسائل اتنے زیادہ ہیں کہ چوبیس گھنٹے بھی اُن کے حل کے...
  5. آوازِ دوست

    باقی نامہ

    سر مجھے تو کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ لفظ "آپ" اُردو کے اُن پُرتاثیر الفاظ میں سے ایک ہے جو اُردو کے چہرے کا حُسن ہیں۔
  6. آوازِ دوست

    حافظ شیرازی کے خاموش ہمسائے

    ایران میں تہذیبی ورثہ محفوظ ہاتھوں میں نظر آتا ہے۔
  7. آوازِ دوست

    باقی نامہ

    بہت خوب فاروق صاحب ! اچھی نظم کہی آپ نے باقی اساتذہ کا کام اساتذہ بہتر سمجھتے ہیں۔
  8. آوازِ دوست

    جون ایلیا یہ پیہم تلخ کامی سی رہی کیا

    واہ ! کیا بات ہے۔
  9. آوازِ دوست

    سگریٹ نوشی کرنے والے متوجہ ہوں

    جو انتباہی تصویر سگریٹ کی ڈبیا پر آج کل چھاپی جا رہی ہے سگریٹ کی ڈبیا اُس کے باوجود معتبر ہے۔ آپ والی یہ تصویر تو یقین کیجئے خود سگریٹ کا اشتہار ہے اُس وارننگ کے آگے مگر مردِ ناداں پہ کلامِ نرم و نازک بے اثر ہی رہا ہے اور بے اثر ہی رہے گا :)
  10. آوازِ دوست

    عزیز امین محفلین کی نظر میں

    عزیز صاحب آداب! اللہ جھوٹ نہ بُلوائے تو جی میں آئی ہے کہ آج آپ کے فن اور شخصیت پر بات کر ہی لی جائے۔ میں آپ سے ملا تو نہیں لیکن یقین جانئے راتوں کی نیند اور دِن کا سکون چھِن گیا ہے۔ میرےتصوّر کی اُڑان اپنی تمام توانائیاں صرف کر کےبھی آپ کی شبیہ نہ پا سکی۔ میرا پہلا تاثر ایک ریٹائرعمر بزرگ کا...
  11. آوازِ دوست

    سوالیہ؟؟؟؟؟؟؟؟ از شزہ مغل

    جُستجو صدیوں سے یہیں ہے، اِسی کو رہنما کر کے دیکھتے ہیں ۔شاخوں کے پھول شاخوں پر بھی مختصر لمحوں کے مہمان ہوتے ہیں اِن کا غنُچہء دِل سے کیا مقابلہ جِس میں آ آ کر بہاروں کے قافلے ٹہرتے ہیں اور وقت دم سادھ لیتا ہے، میں ساری چاہتوں، عقیدتوں اور کہی ان کہی تمناؤں کے گُلاب یہیں رکھتا ہوں یہ ہمیشہ...
  12. آوازِ دوست

    اویغورستان کے شہر کاشغر کی روزمرہ زندگی

    بہت اعلیٰ جناب!
  13. آوازِ دوست

    سوالیہ؟؟؟؟؟؟؟؟ از شزہ مغل

    وہ کہتے ہیں نا کہ آفتاب آمد دلیل آفتاب تو مداری کی شرط رہنے دیں ہم تماشے سے ہی بہل جائیں گے۔ آپ اپنی عقیدتیں اتنی بے مایہ نہ کریں ہم تو خود تہی داماں ہیں۔ عظمتِ رفتہ کے ترانوں میں بہت دِن بیت چُکے تو اَب عہدِ نو کی نئی جنتّیں تلاش کرتے ہیں :)
  14. آوازِ دوست

    سوالیہ؟؟؟؟؟؟؟؟ از شزہ مغل

    ہماری نوجوان آبادی کی اکثریت تعمیری فکر و عمل کے لیے درکار وسائل سے محروم ہے یہ وسائل مادّی بھی ہیں اور نظریاتی بھی سو خام افرادی قوت تہذیب سے زیادہ تخریب کی معاون ہے۔ والدین اگر سخت گیر معلّم کی بجائے بچوں کے دوست اور غم گُسار بن جائیں تو بچے اُن سے اپنی غلطیوں اور ناکامیوں کی وجہ سے دور نہیں...
  15. آوازِ دوست

    سوالیہ؟؟؟؟؟؟؟؟ از شزہ مغل

    اِک ذرا سی غلطی سے زندگیاں رائیگاں چلی جاتی ہیں کوئی چیز تو پھر چیز ہے۔ انسان صابر بھی تو ہے اور بدقسمتی کی بات ہے کہ مثالی اپروچ اکثر غلط ثابت ہوتی ہے۔ یہ رواداری اور بیدار مغزی کا متقاضی ہے۔ تماشا ہی تو نظر نہیں آتا اَب اور یوں" ہوتا ہے شب و روز تماشا میرے آگے" والی بات بھی ٹھیک ہے۔ اَنا،...
  16. آوازِ دوست

    عزیز امین محفلین کی نظر میں

    ایک سیاستدان اپنے انتخابی جلسے سے دُھواں دھار خطاب کر رہا تھا کہ ایک صحافی نے پوچھا کہ آپ کے خلاف کرپشن کے جو کیسز چل رہے ہیں اُن میں سے ایک کا فیصلہ آ گیا ہے اور آپ کو سزا سُنا دی گئی ہے اَب آپ کیا کریں گے؟ سیاستدان ایک لمحے کے لیے بوکھلایا لیکن فورا" اپنے اعصاب پر قابو پا کر کہتا ہے آپ نے بہت...
  17. آوازِ دوست

    عزیز امین محفلین کی نظر میں

    سوری! میں پہلے بھی دستبردار ہو چُکا تھا اور آج پھر دستبردار ہوتا ہوں۔ آپ خوش رہیے آپ کی خوشی اہم ہے :)
  18. آوازِ دوست

    عزیز امین محفلین کی نظر میں

    پھر آپ خود کو تعارف کے لیے پیش کر کے ہمیں بُلائیں گے تو ہم آپ کی اِس دلیل کو کیسے تسلیم کریں گے :)
  19. آوازِ دوست

    عزیز امین محفلین کی نظر میں

    دیکھیں یہ تو جمعہ جمعہ آٹھ دِن کی بات ہے اور اِس سے کوئی کمائی نہیں ہوتی ابھی ، تو آپ بے شک پریذیڈنٹ رہیں لیکن دوستوں سے کُچھ چھُپائیں گے تو دال میں کالا تو نظر آئے گا بھلے ہم جتنے بھی خوش گُماں ہوں :)
Top