نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    ۔۔ "روشن خیالی" کا مرض کچھ زیادہ ہی تیزی سے نہیں پھیل رہا کیا؟ ۔۔

    ۔۔ "روشن خیالی" کا مرض کچھ زیادہ ہی تیزی سے نہیں پھیل رہا کیا؟ ۔۔
  2. محمد یعقوب آسی

    پانچ کتابوں کا مصنف موچی

    اس سے ملتی جلتی ایک کہانی آج فیس بک پر دیکھی (اتفاق سے وہ بھی فیصل آباد کے ایک شخص کی کہانی ہے)۔ کچھ عرض بھی کر دیا، مگر یہاں شاید وہ بھی عرض نہیں کر سکوں گا۔ صرف ایک سوال ہے۔ یہ جو لکھا ہے کہ: "اُن کی اب تک شائع ہونے والی تمام کتابیں ایوارڈ یافتہ ہیں۔ وہ رویل ادبی اکیڈمی جڑانوالہ اور پنجابی...
  3. محمد یعقوب آسی

    ع: آئے ہو کل اور آج ہی کہتے ہو کہ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ناظر تو ناظر ہی ہوتا ہے نا، جب تک خود میدان میں نہ...

    ع: آئے ہو کل اور آج ہی کہتے ہو کہ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ناظر تو ناظر ہی ہوتا ہے نا، جب تک خود میدان میں نہ اترے! کیا خیال ہے؟
  4. محمد یعقوب آسی

    انتہائی معیاری ادبی مجلہ "چہار سُو" ڈاؤنلوڈ کیجیے

    آج محترمی طارق اقبال بٹ صاحب نے بتایا۔ سو، چہارسو تلاش کرتے ہوئے اسے یہاں پایا۔ فرخ منظور صاحب کا شکریہ ادا کرنا واجب ٹھہرا۔ بہت شکریہ جناب سخن ور۔
  5. محمد یعقوب آسی

    لفظ!!!

    نثر سمجھ کے پڑھنے کو صرف یہ کرنا پڑے گا کہ الف واو، یاے، ہاے کو گرائیں نہیں۔ :idea2: مگر شاعر کہاں باز رہتا ہے :beermug:
  6. محمد یعقوب آسی

    لفظ!!!

    یہاں ایک سے ایک بڑھ کر صاحبِ فن موجود ہے صاحب! ذوقِ تلاش سلامت رہے۔
  7. محمد یعقوب آسی

    لفظ!!!

    نثر کی نثر نظم کی نظم (1) سلیم کوثر کی کتاب "یہ چراغ ہے تو جلا رہے" کا دیباچہ، ان کے اپنے قلم سے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ مفاعیلُن کی دم شکن تکرار
  8. محمد یعقوب آسی

    لفظ!!!

    سلیم کوثر کی : نثر کی نثر، نظم کی نظم (2) سلیم کوثر کی کتاب "ذرا موسم بدلنے دو" کے دیباچے کا آخری پیرا گراف، ان کے اپنے قلم سے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ "فاعلن مفاعیلُن" کی تکرار
  9. محمد یعقوب آسی

    لفظ!!!

    آزاد نظم کی دو بہت عمدہ مثالیں اوپر آ چکیں (جواب نمبر 6 اور جواب نمبر 12)۔ اس میں ہم مصرعے نہیں کہتے؛ (مصرعوں کا باہم ہم وزن ہونا لازمی ہے، وزن ایک سا نہ رہا تو مصرع ہی نہ رہا) سطریں کہتے ہیں۔ ہر سطر کی انفرادی ضخامت کا انحصار آپ کے مضمون اور آپ کے پیرایہء اظہار پر ہے۔ آپ کہاں کس جزو کو کس جزو...
  10. محمد یعقوب آسی

    تِرا حُسن جلوہ نما تو ہے

    مگر آرزوئے ملن جواں سبھی غم غلط، تو جو پاس ہے ۔۔۔ آرزوئے ملن : ترکیب درست نہیں ہے۔ پہلے مصرعے کے تناظر میں ردیف "ہے" متاثر ہو رہی ہے۔ تو پاس "ہو" تو غم مٹیں، اس وقت تو ملنے کی خواہش اپنی شدت پر ہے۔
  11. محمد یعقوب آسی

    تِرا حُسن جلوہ نما تو ہے

    تِری یاد ہے مِری زندگی تِرا ہجر میری اساس ہے ۔۔۔ یہاں قافیہ شاید بہت موزوں نہیں ہے۔ ہجر کو اپنی اساس کہنا؟ آپ جانئے۔
  12. محمد یعقوب آسی

    تِرا حُسن جلوہ نما تو ہے

    ہے تو ہی جو آ کے مٹا سکے یہ جو تشنگی ہے جو پیاس ہے ۔۔۔ مناسب ہے۔ پہلے مصرعے کو بہتر کر سکیں تو بہتر ہے۔ ترا وصل ہے جو مٹا سکے وغیرہ۔ رعایات کا اہتمام شعر کو حسن بخشتا ہے۔
  13. محمد یعقوب آسی

    تِرا حُسن جلوہ نما تو ہے

    تو جو درمیاں نہ ہو بے وفا کسے دشمنوں کا ہراس ہے ۔۔۔ اگر وہ درمیان میں نہ ہو تو دشمنوں کی دشمنی کا کوئی اور جواز لائیے۔ موجودہ لفظیات میں اس کو درمیان سے نکال دیجئے، دشمنی کی بنا ہی ختم ہو جاتی ہے۔
  14. محمد یعقوب آسی

    تِرا حُسن جلوہ نما تو ہے

    تِرا حُسن جلوہ نما تو ہے تُو نہیں جو بندہ شناس ہے ۔۔۔ یعنی؟ تو بندہ شناس نہیں؟ دونوں مصرعوں میں ربط؟ اور یہ بندہ پنجابی والا ہے یا فارسی والا ہے؟ فارسی والے تو مردم شناس کہتے ہیں۔
  15. محمد یعقوب آسی

    تِرا حُسن جلوہ نما تو ہے

    رہِ خار زارِ حیات میں مجھے کب خوشی کوئی راس ہے ۔۔۔ یا تو خارزارِ حیات کہئے یا راہِ حیات کہئے۔ قاری تو الجھ گیا کہ آپ راہ میں ہیں یا خارزار میں اترے ہوئے ہیں۔
  16. محمد یعقوب آسی

    تِرا حُسن جلوہ نما تو ہے

    جو ازل سے باعثِ یاس ہے وہ تِرے وصال کی آس ہے ۔۔۔ آس کو یاس تک بھی تو پہنچائیے نا! آس باعثِ رنج ہو تو ہو باعثِ یاس کیوں کر ہو؟ یاس کا مطلب تو آس کا باقی نہ رہنا ہے۔
  17. محمد یعقوب آسی

    لفظ!!!

    مجھے نثر کا ایک بہت شاندار نمونہ (ایک کتاب کے دیباچے کی صورت میں) پڑھنے کا موقع ملا۔ وہ خاصے کی چیز ہے۔ جملوں کی ترتیبِ نحوی کے مطابق مکمل نثر اور پڑھنے میں نثر کی نثر نظم کی نظم (ایک رکن کی تکرار)۔ کہیں مل گیا تو پیش کر دوں گا۔ محمد خلیل الرحمٰن
  18. محمد یعقوب آسی

    لفظ!!!

    مفاعیلن، مفاعیلن، مفاعیلن، محبت کی طبیعت میں یہ کیسا بچپنا قدرت نے رکھا ہے کہ یہ جتنی پرانی جتنی بھی مضبوط ہو جائے اِسے تائیدِ تازہ کی ضرورت پھر بھی رہتی ہے مفاعیلن، مفاعیلن، مفاعیلن، مفاعیلن، ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔
  19. محمد یعقوب آسی

    لفظ!!!

    اس سرخ رنگے لفظ کو نکال دیجئے کہ نظم کا مفہوم ترتیب ہے نہ کہ بے ترتیبی۔ بہت شکریہ۔
  20. محمد یعقوب آسی

    لفظ!!!

    واہ صاحب! یہ ہوئی نا، کسرِ نفسی کی مثال۔ ورنہ یار لوگ تو "قصرِ نفسی" سے باہر نہیں نکلتے۔
Top