بجا ارشاد، آزاد نظم میں "نظم" (بمعنی نظام) تو رکھنا ہے نا! وہ بھی جاتا رہا تو جانئے مادر پدر آزاد ہو گئی۔ وہ ایک چیز ایسی بھی ہے آج کل، میں تو اُسے نظم تسلیم نہیں کرتا۔
اس (آزاد نظم) میں مصرعے کی رسمی صورت نہیں ہوتی۔ بلکہ سطریں ہوتی ہیں۔ ہر سطر کی یکساں ضخامت کی شرط بھی نہیں ہوتی (کہ وہ نظمِ...