موت تیرے محبوں کو آتی نہیں
آ بھی جائے تو پھر بچ کے جاتی نہیں
موت کا کیا خطر موت سے کیا حذر
اس سے بچنا بھی کیا، آگئی آگئی
غسل میت نہ کہنا میرے غسل کو
اُجلے ملبوس کو مت کفن نام دو
میں چلا ہوں علی سے ملاقات کو
جس کی تھی آرزو وہ گھڑی آگئی
نہ پوچھیئے کہ کیا حسین ہے۔
میرے مولا رب العالمین مرحوم کی مغفرت فرما۔۔آمین ثم آمین
ان کے درجات بلند فرما، آمین۔ انہیں جوارے معصومین علیہ السلام میں مقام عطا فرما۔۔آمین ۔ ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عنایت فرما۔۔بارالہٰا آمین ثم آمین
نہ رہنماؤں کے حلقے میں لے چلو مجھ کو
میں بےادب ہوں ہنسی آگئی تو کیا ہوگا
۔۔۔۔
یہ فکر کر کہ ان آسودگی کے دھوکوں میں
تیری خودی کو جو موت آگئی تو کیا ہوگا
۔۔۔۔
جوان خون نئے کھیت کو مفید تو ہے
زمیں فصل کو خود کھا گئی تو کیا ہوگا
(احسان دانش)