نتائج تلاش

  1. آوازِ دوست

    تعارف تعارف: اتنی ساری بات چیت کے بعد تعارف!

    وعلیکم السلام آپی خوش آمدید کہنے کاشکریہ۔ ملتان کی صبحیں خوشگوار ہوتی ہیں۔ گرد، گرما،گدا اور گورستان کی شہرت رکھنے والا یہ شہر سردیوں کی رات کی اوس والی نمی کی بدولت صبح گرد آلود نہیں ہوتا۔ پنچھی اور لوگ اپنے اپنے راستوں پہ علی الصبح ہی چل نکلتے ہیں۔ باقی آپ جانتی ہیں اندر کا موسم اچھا ہو تو...
  2. آوازِ دوست

    ھد یہ نعت بحضورِ سرورِ کائینات ( صلی اللہ علیہ و سلم) محمد خلیل الرحمٰن

    جناب محمّد خلیل الرحمٰن صاحب آپ کا بے حد شکریہ کہ آپ نے اپنے پانچ قیمتی برس محفل کو وقت دے کر اس کی عزت بڑھائی۔ محفل کی ہر سانس آپ اور آپ جیسے سنجیدہ اور ایثار پیشہ ساتھیوں کی مقروض ہے۔ اللّہ کریم آپ کو صحت اور آسانیوں والی عمرِ خضر عطا کرے۔
  3. آوازِ دوست

    شاہ رخ خان اور کاجول کی نئی فلم 'دل والے' کس کس نے دیکھنی ہے؟

    وارث بھائی ابّا جی سے میری بھی غیر نصابی کتب پڑھنے پر کئی بار دھلائی ہوئی پھر ایک بار چند احتجاجی شعر لکھے جو اُن کے ہاتھ لگ گئے پھر زمانے گزر گئے مگر ابّا جی نے کبھی پٹائی نہیں کی مجھے تو تب قلم کی طاقت کا اندازہ ہوا کہ چند سطروں نے ہمیں آقا و محکوم سے ہمیشہ کے لیے دوست بنا دیا۔ آپ نے اُنہیں...
  4. آوازِ دوست

    تعارف تعارف: اتنی ساری بات چیت کے بعد تعارف!

    شکریہ جناب۔ میں تو اِس تصویر کو ایک بچے کی تصویر ہی سمجھتا رہا ہوں اور جس بچے سے یہ بچہ ملتا لگا وہ بھی کچھ کچھ ایسا ہی تھا :)
  5. آوازِ دوست

    تعارف تعارف: اتنی ساری بات چیت کے بعد تعارف!

    زیادہ تو کُچھ ہے ہی نہیں جناب، جتنا آپ نے سمجھا بس اُتنا ہی کام کا ہو گا :)
  6. آوازِ دوست

    بلغ العلا بكماله كشف الدجى بجماله حسنت جميع خصاله صلوا عليه وآلِہ

    بلغ العلا بكماله كشف الدجى بجماله حسنت جميع خصاله صلوا عليه وآلِہ
  7. آوازِ دوست

    شاہ رخ خان اور کاجول کی نئی فلم 'دل والے' کس کس نے دیکھنی ہے؟

    پوش آبادیوں کے ملٹی پلیکسز کے علاوہ عمومی سنیما اِس قابل نہیں کہ آپ فیملی کے ساتھ جا کر وہاں خود کو کمفرٹ میں فِیل کریں سو گھر پر ایچ ڈی رزلٹ میں دیکھنا زیادہ بہتر آپشن لگتا ہے :)
  8. آوازِ دوست

    شاہ رخ خان اور کاجول کی نئی فلم 'دل والے' کس کس نے دیکھنی ہے؟

    پ انڈین فلمیں مجھے اور انگلش بیگم کو پسند نہیں کوئی ہارڈ رول نہیں ہے عموما" ٹریس پاسنگ ہوتی رہتی ہے پاکستانی فلموں میں بہتری آ رہی ہے لیکن ہنوز دلی دور است، تو معاملہ جب اپنی یا فلم انڈسٹری کی خود کُشی کا ہو تو پہلا موقع آپ کو ایسی انڈسٹری اور ایسی فلمیں بنانے والوں کو دینا چاہیے جسے دیکھتے...
  9. آوازِ دوست

    شاہ رخ خان اور کاجول کی نئی فلم 'دل والے' کس کس نے دیکھنی ہے؟

    آپ ناروے اور پاکستانی کرنسی کا ایکسچینج ریٹ مت بھولیں عارف صاحب ہم پاکستانی ایسی فلموں کو ویٹ اینڈ سی کے فارمولے پر زیادہ انجوائے کرتے ہیں :)
  10. آوازِ دوست

    شاہ رخ خان اور کاجول کی نئی فلم 'دل والے' کس کس نے دیکھنی ہے؟

    یہ نوے کی دھائی کے لڑکے بالے کیسے بوڑھے ہو سکتے ہیں جب کہ اِن کے سدا بہار نغمے، فلمیں اور یہاں تک کے اداکار اور اداکارائیں آج بھی جوان ہیں اُس جوان کی طرح جو فوج میں بھرتی ہونے سے لے کر پنشن پانے تک جوان ہی رہتا ہے :)
  11. آوازِ دوست

    میری غزل - رازِ معراجِ ظاہرا کیا ہے

    ہرگز نہیں جناب اتنےعمدہ خیالات کو اتنا اچھا اظہار مل گیا اور کیا چاہیے۔ وارث بھائی صنعتِ انکسار سے اپنی ابتدائی شاعری میں شاید قواعد کی کم پیروی کو اُجاگر کر رہے ہوں (مفروضہ ہے کیوں کہ ہمیں قواعد سے کُچھ علاقہ نہیں) سو اِس لیے اظہارِ یکجہتی کو لکھ دیا۔ ماشاءاللہ اساتذہ میں شامل ہیں اپنے وارث...
  12. آوازِ دوست

    میری غزل - رازِ معراجِ ظاہرا کیا ہے

    دیکھیے آپ کے شعور کی ترقی کہ اپنی سابقہ کاوشوں پر خود سے شرمندہ ہونے کے قابل ہو گئے ہیں پر افسوس ہمیں اب بھی اپنی ایسی جسارتوں پر شرمندگی نہیں ہوتی تاوقتیکہ احباب بھرپور کوشش سے ہمیں اپنے علمِ عروض سے گھیر گھار کے چاروں شانے چت نہ کر دیں :)
  13. آوازِ دوست

    میری غزل - رازِ معراجِ ظاہرا کیا ہے

    وارث بھائی غالب کی زمینوں کے ورثے سے خوب استفادہ کیا آپ نے :)
  14. آوازِ دوست

    تعارف تعارف: اتنی ساری بات چیت کے بعد تعارف!

    شکریہ شاہ جی۔ آپ کا خوش آمدید کہنا زیادہ نیک شگون ہے :)
  15. آوازِ دوست

    تعارف تعارف: اتنی ساری بات چیت کے بعد تعارف!

    اجی ثقیل ولطیف ساری ہی اُردو محبت کے قابل ہے پھر جو آپ لکھیں وہ تو سونے پہ سہاگہ :)
  16. آوازِ دوست

    تعارف تعارف: اتنی ساری بات چیت کے بعد تعارف!

    شکریہ آبی صاحب، آ گئے :)
  17. آوازِ دوست

    تعارف تعارف: اتنی ساری بات چیت کے بعد تعارف!

    شکریہ خالد محمود صاحب :)
  18. آوازِ دوست

    تعارف تعارف: اتنی ساری بات چیت کے بعد تعارف!

    شکریہ سر، اور آپ کے خوش آمدید کہے بناء یہ دھاگہ بہت ادھورا تھا :)
Top