نتائج تلاش

  1. مقبول

    برائے اصلاح: یا تُو خُدا کسی کو نہ صورت لجائی دے

    بہت شُکریہ، سر الف عین صاحب اب دیکھیے سر، لغت میں لجائی کے معنی ٭چھوئی موئی سی٭ اور ٭شرمائی سی٭ دیئے ہوئے ہیں۔ اس لحاظ سے استعمال کیا ہے آمد پر اس کی ، زخم ہیں کیا کہہ رہے ہیں مرے ہو دل دھڑکنا کم تو مجھے کچھ سنائی دے اُس کو چُرا لے جاؤں گا اُس کے ہی سامنے یا رگ رگ میں پھیل جاؤں گا میں خون کی...
  2. مقبول

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    لگتا ہے محفلین اردو محفل کی ساری کاروائی فرائضِ منصبی سمجھتے ہوئے دفتری اوقات میں کرتے ہیں اور ویک اینڈ پر آرام فرماتے ہیں یا گھریلو معاملات سے نمٹتے ہیں😄
  3. مقبول

    برائے اصلاح: یا تُو خُدا کسی کو نہ صورت لجائی دے

    محترم الف عین صاحب محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب دیگر اساتذہ کرام اور احباب غزل اصلاح کے لیے پیش خدمت ہے یا تُو خُدا کسی کو نہ صورت لجائی دے یا پھر نہ میرے جیسوں کو فطرت فدائی دے ہے ظلم کون دیکھتا کس کے کھُلے ہیں کان مجھ کو تو سارا شہر ہی سوتا دکھائی دے کیا زخم میرے کہہ رہے ہیں اس کے آنے...
  4. مقبول

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    یہاں قانون نابینا، یہاں منصف ہیں ظالم لوگ یہاں پر کون سُنتا ہے کسی نادار کی باتیں
  5. مقبول

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    اب اتنا بھی نہ میرے یار پُر اسرار ہو جاؤ کہ آخر قلتِ عشّاق سے دو چار ہو جاؤ
  6. مقبول

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    ہر ایک بات پر اب صُوْر پھونکنا ہو گا کہ میری قوم کو اونچا سنائی دیتا ہے
  7. مقبول

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    اس سلطنت کے تخت پہ بیٹھے ہیں ایسے لوگ جن کا اسے بنانے میں کچھ بھی لگا نہیں
  8. مقبول

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    لگتا ہے بیت بازی بھی ویک اینڈ منا رہی ہے😄
  9. مقبول

    برائے اصلاح: اپنوں سے جُدا میں ہوا جس یار کی خاطر

    سر الف عین ، بہت مہربانی یہ متبادل اشعار اور مقطع دیکھیے آیا جو مرے گھر پہ تو پھولوں کی طرح مَیں رستوں پہ بکھر جاؤں گا دلدار کی خاطر لوں نام تک اس کا نہ ،یہ تھا ظلم سراسر کرنا پڑا برداشت مگر یار کی خاطر مقبول جب اس نے کہا، مر کیوں نہیں جاتے لی سانس نہ اگلی میں نے پھر پیار کی خاطر یا دینی ہی...
  10. مقبول

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    اب ایک شعر اس کے ترجمے کا ہو جائے مجھ جیسے کم پڑھوں کے لیے😁😁
  11. مقبول

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    ادب ملحوظ رکھتا ہوں ترا دیوانگی میں بھی میں تیرا ذکر کرتا ہوں تو سَر اوپر نہیں کرتا
  12. مقبول

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    آپ نے تو لڑی کا کام ہی تمام کر ڈالا ہے😄
  13. مقبول

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    وُہ اپنے ہاتھ میں رکھتا ہے میری باگ مسلسل جدھر کو چاہے وہ موڑے مجھے ہے گھاگ مسلسل
  14. مقبول

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    فرعون بھی غارت ہوا، باقی نہیں نمرود بھی فانی مکاں ہے یہ جسے دارالبقا سمجھا تھا میں
  15. مقبول

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    علمِ ریاضی کے حساب سے آپ نے جتنی دفعہ نہیں لکھا ہے ان کا مجموعی جواب مثبت یعنی ہاں میں نکلتا ہے😁😁😁 If you are interested in maths دو منفیوں کی ضرب سے بنتی ہیں مثبتیں تو بھی خدا کے واسطے کہہ دے نہیں نہیں بھائیو اور بہنو: اس شعر کو بیت بازی کے سلسلے کا حصہ نہ سمجھا جائے
  16. مقبول

    شعر منتخب کریں۔

    محمد حسنان شاہ صاحب: آپ کی ذرہ نوازی ہے کہ آپ نے مجھے مشورہ کے قابل سمجھا لیکن میں خود ایک ناکارہ قسم کا طالب علم ہوں اور ابھی مشورہ دینے کے قابل نہیں ہوا۔ اس سلسلے میں ہمارے اساتذہ کرام الف عین ، محمّد احسن سمیع :راحل: ، سید عاطف علی اور محمد خلیل الرحمٰن صاحبان آپ کو مستند رائے دے سکتے ہیں
  17. مقبول

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    یا مان لے ، ہے تیرے بدن میں مری مہک یا جھوٹ بول دے کہ تو مجھ سے ملا نہیں
Top