نتائج تلاش

  1. آوازِ دوست

    گھر کا نقشہ کیسا ہو؟

    جی آپ نے درست فرمایا احترام قبلہ کے پیشِ نظر اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور یہاں بھی یہ اہتمام کیا جائے گا۔
  2. آوازِ دوست

    آج کی تصویر

    اس خطے(ہندو پاک) کے لوگوں کی غربت اور دیگر مسائل دیکھیں تو یہ روپیہ ایسے کاموں پر لگانا ذہنی معذوری اور اخلاقی دیوالیہ پن کے علاوہ کُچھ نہیں۔ یہاں خوراک، صحت، تعلیم، صفائی، عدالتی نظام، ٹرانسپورٹ، سیکیورٹی وغیرہ کی حالت شرمناک ہے۔ کرپشن میں یہ ممالک ہمیشہ ٹاپ آف دی لسٹ رہتے ہیں تو کس چیز کی...
  3. آوازِ دوست

    میری بیٹی سے ملیں

    ماشاءاللہ ۔ اللہ کریم دُنیا اور آخرت کی آسانیاں اور کامرانیاں عطا فرمائے۔
  4. آوازِ دوست

    مبارکباد اے ہزارو! گواہ رہنا

    ماشااللّہ جی بہت خوب !!!! لیکن میں یہ واضح کرتا چلوں کہ ہماری زبردست کی ریٹنگ تصاویر کے لیے ہے نہ کہ تحریر کے لیے. ارے بھئی تحریر تو ہمارے سر کے بہت اوپر سے گزر گئی. کوئی سلیس ترجمہ مل سکتا ہے؟ صاحب کے روٹھنے اور پھر منائے جانے کی واردات کب کہاں اور کیسے ہوئی. ابھی تو ہم شمشاد صاحب کی واپسی کی...
  5. آوازِ دوست

    اردوکو عملی طور پر دفتری زبان بنایا جا سکتا ہے؟

    کیا کریں عثمان بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی. ہم پیٹ سے سوچنے والے لوگوں میں گھرے ہوئے ہیں اور شائد خود بھی ایسے ہی ہوں. ایک صاحب سے سُنا کہ اگر خُدا سے کوئی ایک دعا کے پورا کرنے کی یقین دہانی مل جائے تو صحت مانگنی چاہیے. اسی طرح معاشرے کی صحت کا سوچیں تو بلاتامل نظامِ انصاف کے درست ہونے کی...
  6. آوازِ دوست

    اردوکو عملی طور پر دفتری زبان بنایا جا سکتا ہے؟

    وارث بھائی کہتے ہیں کہ ایک مضبوط زنجیر اپنی سب سے کمزور کڑی جتنی ہی مضبوط ہوتی ہے. تو تعلیمی نظام پورے معاشرتی نظام کی بنیادی اور اہم ترین کڑیوں میں سے ایک ہے پورا معاشرتی نظام تو بہرحال نہیں ہے. نظامِ انصاف صحت مند معاشروں میں آکسیجن جتنا ضروری یے اس کی اہمیت سے کون انکار کر سکتا ہے. اسی طرح...
  7. آوازِ دوست

    اردوکو عملی طور پر دفتری زبان بنایا جا سکتا ہے؟

    کوئی قباحت نہیں بس ہر سطح پر انگلش کے اچھے معلم اور اس کے سیکھنے کا شوق رکھنے والے طلبا کی ضرورت ہو گی. جب کہ اپنی زبان اپنانے کی صورت میں ہر بچہ طالب علم اور تقریباً ہر بڑا معلم کا کردار ادا کرے گا اور تدریس کا دائرہ کار بہت بڑھ جائے گا. کہیں تو ہمیں بھی دوسروں کے تجربات سے سبق لینا ہو گا سارے...
  8. آوازِ دوست

    اردوکو عملی طور پر دفتری زبان بنایا جا سکتا ہے؟

    آپ کی سوچ مثبت ہے. ہندوؤں نے انگریزی کو تیزی سے اپنایا اُنہوں نے اس کا کل بھی فائدہ اُٹھایا اور آج بھی شائد وہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہم سے آگے ہیں سافٹ وئیر ایکسپورٹس اور سپیس ٹیکنالوجی میں اُس کی کامیابیاں ہمارے سامنے ہیں لیکن پھر بھی انڈیا اور جاپان میں ناقابلِ عبور فرق ہے. میری ناقص سوچ یہ...
  9. آوازِ دوست

    اردوکو عملی طور پر دفتری زبان بنایا جا سکتا ہے؟

    عثمان بھائی ایک محاورہ ہے کوّا چلا ہنس کی چال اور اپنی بھی بھول گیا. انگریزی علم وادب کا مطالعہ بُرا نہیں لیکن اسے ذریعہ تعلیم بنانا غلط ہے. باقی دلائل میں پہلے دے چکاہوں اگر آپ طبقاتی تفریق اور استحصال میں موجودہ نظامِ تعلیم کا رول سمجھ لیں تو آپ کو اپنے سارے سوالوں کےجواب باآسانی مل جائیں گے...
  10. آوازِ دوست

    اردوکو عملی طور پر دفتری زبان بنایا جا سکتا ہے؟

    اُردو کے دفتری نفاذ کے معاملے پر سپریم کورٹ کی رولنگ موجود ہے. اوریا مقبول جان نے کسی کالم میں بہت اچھا تجزیہ کیا ہے. کینیڈا میں فرنچ دوسری آفیشل زبان ہے اور اُن کے فرنچ علاقے میں ایڈمنسڑیشن اور امیگریشن قوانین تک علیحدہ ہیں. شائد اس طرح کے بندوبست سے وہ اپنے فرنچ بولنے والوں کو اُن کی بھرپور...
  11. آوازِ دوست

    اردوکو عملی طور پر دفتری زبان بنایا جا سکتا ہے؟

    ہم محض ایک مفتوح اور غلام قوم کی ریت نبھا رہے ہیں. کیا چین, جاپان, جرمنی اور فرانس انگریزی کو اپنی علمی اساس بنائے بغیر پسماندہ رہ گئے ہیں ؟ یقینا" ایسا نہیں ہے.زبان اپنی حقیقت میں محض ایک انٹرفیس یا آلہ ربط ہے. یہاں گورے حاکموں کی زبان کی سرپرستی کالے حاکموں نے عوام سے ایک فاصلہ اور فرق قائم...
  12. آوازِ دوست

    اسلام آباد راولپنڈی کے محفلین سے ملاقات کا موقع

    چلیں جناب پھر لگے ہاتھوں احوال بھی لکھ دیں :)
  13. آوازِ دوست

    فارسی گو شہر کابُل میں ایک بارانی روز

    بہت اچھی تصاویر ہیں حسان صاحب. شکریہ
  14. آوازِ دوست

    اسلام آباد راولپنڈی کے محفلین سے ملاقات کا موقع

    استاد محترم آسی صاحب فیس بک پر تو رابطے میں ہیں نمبر البتہ نہیں ہے اُن سے درخواست کرتے ہیں اگر آپ کو پہلے مل جائے تو مجھے ذاتی پیغام میں بھیج دیجئے گا. شکریہ
  15. آوازِ دوست

    اسلام آباد راولپنڈی کے محفلین سے ملاقات کا موقع

    اپنے نینی بھیا کی طبعیت میں اسلام آباد میں بھی لاہوریوں جیسی زندہ دلی تھی اور اب تو نشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں میں ملیں والے حالات پیدا ہو چکے ہوں گے :)
  16. آوازِ دوست

    اسلام آباد راولپنڈی کے محفلین سے ملاقات کا موقع

    کراچی سے اتنا سفر تو آپ نے طے کر ہی لیا اب ذرا آگے مُلتان تک بھی آہی جائیں۔ اسلام آباد تو کافی معززینِ محفل قیام پذیر ہیں اپنے نیرنگِ خیال المعروف نینی بھیا، فاتح صاحب، تابش صدیقی صاحب، عباس اعوان صاحب، ۔ ۔ ۔ ۔ :)
  17. آوازِ دوست

    سیدھا پہن لیا کبھی اُلٹا پہن لیا - عُمر سیف

    اچھی شاعری ہے ۔دیوان مکمل کیجئے گا :)
  18. آوازِ دوست

    سیدھا پہن لیا کبھی اُلٹا پہن لیا - عُمر سیف

    مجھ کو پکارتی رہیں رستے کی گردشیں پیروں میں گردباد کا جوتا پہن لیا واہ واہ!!! عمر صاحب آپ تو چھُپے شاعر نکلے۔ زبردست :)
  19. آوازِ دوست

    عجب تعلق

    بہت خوب نیرنگ جی !!!
Top