آپ کو میسج فارورڈ کردیتے ہیں اس میں سے ڈھونڈ لیں۔:p
اصل میں وہ ایک انتہائی واہیات قسم کی ایموجی تھی جو سوئفٹ کی کی ایموجیز کی کلیکشن میں شامل ہے۔ پتہ نہیں اس کو کیوں شامل کیا ہوا ہے اس کلیکشن میں۔ ہم سے اس لیئے کلک ہوگئی کہ پہلی نظر میں وہ کسی زیور کی مانند دکھائی دی۔
نیچے جو تحریر لکھی ہے یہ تمام کی تمام واٹس ایپ اور فیس بک پر نظر آنے والے تصویری لطائف پر مشتمل ہے جو آپ کی نظر سے بھی گزرے ہوں گے۔ ہم نے صرف انہیں ایک ترتیب میں پرو دیا ہے۔ بیٹھے بٹھائے خیال آیا کہ اگر انہیں ایک تحریر کی شکل ٹانکا جائے تو یہ بھی ایک اچھوتا تجربہ ہوگا۔ تو چلیں پھر یہ تجربہ...
کئی دوستوں کو واٹس ایپ پر ایسی صورتحال سے واسطہ پڑا ہوگا کہ جب پیغام بھیجنے کے بعد بندہ ہاتھ ملتا رہ جاتا ہے۔:) وجہ کچھ بھی ہوسکتی ہے۔:) اس عید پر ایک ایسا ہی واقعہ ہوا جس نے عید کا پورا دن ٹینشن دے کر عید کا مزہ خراب کردیا۔ تو وہ واقعہ یہاں شئیر کرتا ہوں لیکن دیگر محفلین بھی ساتھ حصہ لیں اور ان...
ہر عید پر ایک جملہ کسی نہ کسی سے سننے کو مل جاتا ہے کہ اصل عید تو بچوں کی ہوتی ہے۔ اور اس بات میں کوئی شک بھی نہیں کہ ہم بڑوں کی عید تو بس اب عید کی نماز پڑھ کر آنے اور چند بچوں کو عیدی دینے کے بعد پورا دن یا تو چارپائی توڑتے گزرتی ہے یا پھر کوئی گھر آگیا تو اس سے ملنے میں۔ اس دھاگے میں محفلین...
بعض احباب کو روزمرہ گفتگو میں مبالغہ کی عادت ہوتی ہے۔ بعض مبالغے تو زبان و بیان کا حصہ بن جاتے ہیں اور انہیں برا نہیں سمجھا جاتا۔ مثلا کسی سرکاری دفتر میں آپ کے آٹھ دس چکر لگ جائیں تو کسی کو بتاتے ہوئے بندہ لاشعوری طور پر کہہ دیتا ہے کہ یار پچاس چکر لگا چکا ہوں لیکن یہ کام ہی نہیں کرکے دے رہے۔...
ہاہاہا۔ یہی تو سمجھانا تھا آپ کو کہ لمبی لمبی پوسٹس لکھنے والابندہ اگر کسی کے لئے خلاصہ لکھنے بیٹھ گیا تو اگلا بیچارہ سر پکڑ کر بیٹھ جائے گا کہ کیسا خلاصہ ہے جو اصل سے بھی لمبا ہے۔:p
بہت خوب۔ بہت ہی عمدہ تحریر فرحت بہنا۔ بہت سے پرانے محفلین کو یاد کروادیا آپ نے۔ کئی ہیں جو اتنے فعال تھے اور اب نظر ہی نہیں آتے۔ ایک اسلام آباد سے محسن وقار علی تھے جو بابائے ٹیگ کے نام سے جانے جاتے تھے اور معلوماتی دھاگے کھولنا ان کی الگ پہچان تھی۔ کچھ عرصے کی چھٹی لے کر محفل سے گئے تھے اب آنے...
واہ بھائی ادب دوست صاحب آپ تو اسم بامسمی نکلے اتنی زبردست ملاقات کی روداد لکھی ہے کہ اب تو ہم بھی یہیں پوچھیں گے کہ اگلی قسط کے لئے اگلی سالگرہ تک انتظار کروانا ہے کیا۔:) بہت ہی عمدہ تحریر اور منظرنگاری کہ پڑھنے کا لطف آگیا۔ اگلی قسط کا بھی کچھ سوچیں بھائی اب۔:)
اب آپ کی خاطر خلاصہ بھی ہمی لکھ دیتے ہیں سیاق و سباق کے ساتھ۔ کیا یاد کریں گے۔۔:):)
یہ پوسٹ ایک محفلین کی ہے جن کا نام نامی محترم رانا صاحب ہے۔ جو اکثر تو غیر حاضر رہتے ہیں لیکن بقول شخصے یا بقول مقدس جب بھی تشریف کا ٹوکرا لاکررکھتے ہیں تو اس ٹوکرے سے عموما لمبے لمبے سانپوں کی طرح لمبی لمبی...
ارے واہ تابش بھائی آپ بھی شاعری کے زخم کھا کر یہاں آئے تھے۔:) تبھی یہاں اتنی جلدی دل لگ گیا کہ یہاں تو اس مرض کی دوا اتنی وافر مقدار میں ہے کہ بندے کو کہیں اور جانے کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔ بہت عمدہ اور ہلکے پھلکے انداز میں تحریر لکھی ہے آپ نے۔ محفل کی سالگرہ پر تو کافی رونق لگادی آپ احباب نے۔ بہت...
واہ واہ بہت ہی عمدہ لکھا نور بہنا آپ نے۔ چلیں اس بہانے یہ تو پتہ لگا کہ آپ شاعری کی ڈسی ہوئی یہاں پہنچی تھیں۔:) ویسے ہمیں تو شاعری سیکھنے کی آج تک سمجھ نہیں آئی۔ کمپیوٹر کے بندے ہونے کے ناطے جب ثنائی نظام والی شاعرانہ تکنیک کا پتہ لگا تو ہم نے سوچا کہ بس اب تو شاعری ہمارے بائیں ہاتھ کا کھیل ہوگا...
شاکر بھائی کی تو اب بہت کم تحریریں ہی محفل کی زینت بنتی ہیں لیکن جب بھی لکھتے ہیں بہت خوبصورت اور پنجابی تڑکا لئیے ہوئے تحریریں ہوتی ہیں۔ ان کی تحریروں کے تو ہم کمپیوٹنگ کے ابتدائی دور میں چھپنے والی تحریروں کے وقت سے ہی فین ہیں۔:goodluck:
نایاب بھائی کیا زبردست لکھا ہے آپ نے۔ آپ کے تو مختصر مراسلے بھی اتنی اپنائیت اور محبت لئے ہوئے ہوتے ہیں۔ اور یہ تو پورا مراسلہ ہی اتنی پیاری اور پرحکمت باتوں سے مزین ہے۔ بہت ہی اعلیٰ تشبیہات سے اپنے خیالات بکھیرے ہیں آپ نے۔ بہت ہی زبردست اور لاجواب۔ اللہ تعالیٰ آپ کے لئے ہمیشہ آسانیاں پیدا...
بہت ہی عمدہ قرۃ العین بہنا۔ بہت ہی اچھی اور رواں تحریر پڑھنے کو ملی۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔ واقعی محفل کی سالگرہ پر یہاں گزرا وقت یاد کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہے کہ اس کی اچھی باتیں یاد کی جائیں۔ بہت ہی عمدہ مشاہدہ ہے آپ کا محفل سے متعلق۔:great:
واہ واہ راحیل بھائی۔ اتنا پرلطف لکھا کہ بس مزہ آگیا۔ کمال کی حس ظرافت پائی ہے آپ نے۔ کیا ہی شاہانہ انداز کا قضیہ چہار درویش چھیڑا ہے آپ۔ ویسے ہمیں اس دھاگے میں دیکھ کر آپ کے دماغ میں خطرے کی گھنٹی تو بجی ہوگی:) لیکن خاطر جمع رکھیں ہمیں کسی نے بتایا تھا کہ ادب میں صرف غزلوں کی اصلاح کا ہی رواج ہے...