نتائج تلاش

  1. احمد بلال

    دنیا میں کوئی ہمارا بھی تو اپنا ہوتا

    میں ایک دو دن میں نیٹ کی سہولت سے محروم ہو رہا ہوں۔ پھر کہیں شاذ و ناذر ہی ملاقات ہو سکے گی۔ جاتے جاتے میں اپنا ایک کلام پوسٹ کر رہا ہوں۔ مطلع میں ہی قافیہ نہیں بن پایا۔ بہت سوچا مگر کچھ نہ سوجھا۔ اس لیے یہاں پوسٹ کر رہا ہوں کہ جاتے جاتے اساتذہ کا یہ فائدہ تو اٹھا لوں۔ دنیا میں کوئی ہمارا بھی...
  2. احمد بلال

    گھر نہیں گھر مگر کسی کسی کا

    میرے چھوٹے بھائی کی غزل جس پرآج اس نے یوتھ فیسٹیول کے مشاعرے میں اول انعام میں طلائی تمغہ بدستِ انور مسعود وصول کیا۔ یہ اس کی کسی بھی مشاعرے میں پہلی شرکت تھی۔ گھر نہیں گھر مگر کسی کسی کا گھر ہے آباد پر کسی کسی کا فرش سے عرش تک جو لے جائے ایسا ہوتا ہے در کسی کسی کا معتبر ہیں سبھی جو کہتے...
  3. احمد بلال

    میر وہ کہاں دھوم جو دیکھی گئی چشمِ تر سے

    وہ کہاں دھوم جو دیکھی گئی چشمِ تر سے ابر کیا کیا اُٹھے ہنگامے سے کیاکیا برسے ہو برافروختہ وہ بت جو مئے احمر سے آگ نکلے ہے تماشا کے تئیں پتھر سے ڈھب کچھ اچھا نہیں برہم زَدَنِ مژگاں کا کاٹ ڈالے گا گلا اپنا کوئی خنجر سے یوں تو دس گز کی زباں ہم بھی بتاں رکھتے ہیں بات کو طول نہیں دیتے خدا کے ڈر...
  4. احمد بلال

    غالب صد جلوہ روبرو ہے جو مژگاں اٹھایئے

    صد جلوہ روبرو ہے جو مژگاں اٹھایئے طاقت کہاں کی دید کا احساں اٹھایئے ہے سنگ پر براتِ معاش ِ جنونِ عِشق یعنی ہنوز منّتِ طفلاں اٹھائیے دیوار بارِ منّتِ مزدور سے ہے خم اے خانماں خراب نہ احساں اٹھایئے یا میرے زخمِ رشک کو رسوا نہ کیجئے یا پردہءِ تبسمِ پنہاں اٹھایئے
  5. احمد بلال

    بہادر شاہ ظفر یہی ایک غم ہے ، یہی اک الم ہے

    یہی ایک غم ہے، یہی اک الم ہے یہی اک الم ہے، یہی ایک غم ہے مری چشم نم ہے اسی رنج و غم میں اسی رنج و غم میں مری چشم نم ہے مجھے دم بدم ہے یہی اک تردد یہی اک تردد مجھے دم بدم ہے خفا کیوں صنم ہے نہیں بھید کھلتا نہیں بھید کھلتا خفا کیوں صنم ہے خدا کی قسم ہے یہ کہتا ہوں سچ میں یہ کہتا ہوں سچ...
  6. احمد بلال

    پوٹھواری شاعر

    خداداد دکھیا ایک پوٹھواری شاعر ہو گزرے ہیں۔ مجھے ان کے بارے میں معلومات چاہئیں۔ اگر کسی صاحب کو ان کے بارے میں علم ہو تو بتا کر شکریہ کا موقع دیں۔ ان کے حالات زندگی اورمجموعہ ہائے کلام کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں۔ محمد وارث صاحب، الف عین صاحب مزمل شیخ بسمل ، فاتح بھائی ،
  7. احمد بلال

    میر ہم مستِ عشق جس کے تھے وہ روٹھ کر گیا

    ہم مستِ عشق جس کے تھے وہ روٹھ کر گیا دیکھ اس کو بے دماغ نشہ سب اتر گیا جاں بخشی اُس کے ہونٹھوں کی سُن آبِ زندگی ایسا چھپا کہیں کہ کہا جائے مر گیا کہتے ہیں میر کعبہ گیا ترکِ عشق کر راہِ دلِ شکستہ کدھر وہ کدھر گیا
  8. احمد بلال

    غالب .مستی بہ ذوقِ غفلت ساقی ہلاک ہے

    .مستی بہ ذوقِ غفلت ساقی ہلاک ہے موجِ شراب یک مژہءِ خواب ناک ہے جز زخمِ تیغِ ناز نہیں دل میں آرزو جیبِ خیال بھی ترے ہاتھوں سے چاک ہے جوشِ جنوں سے کچھ نظر آتا نہیں اسد صحرا ہماری آنکھ میں یک مشتِ خاک ہے
  9. احمد بلال

    میر سخن مشتاق ہے عالم ہمارا

    سخن مشتاق ہے عالم ہمارا غنیمت ہے جہاں میں دم ہمارا رہے ہم عالم مستی میں اکثر رہا کچھ اور ہی عالم ہمارا بہت ہی دور ہم سے بھاگتے ہو کرو ہو پاس کچھ تو کم ہمارا بکھر جاتے ہیں کچھ گیسو تمہارے ہوا ہے کام دل برہم ہمارا رکھے رہتے ہیں دل پر ہاتھ اے میر یہیں شاید کہ ہے سب غم ہمارا
  10. احمد بلال

    میر گل برگ سے ہے نازک خوبئ پا تو دیکھو

    گل برگ سے ہے نازک خوبئ پا تو دیکھو کیا ہے جھمک کفک کی رنگِ حنا تو دیکھو ہر بات پر خشونت طرزِ جفا تو دیکھو ہر لمحہ بے ادائی، اس کی ادا تو دیکھو سایہ میں ہر پلک کے خوابیدہ ہے قیامت اس فتنہء زماں کو کوئی جگا تو دیکھو بلبل بھی گل گئے پر مر کر چمن سے نکلی اس مرغِ شوق کش کی ٹک تم وفا تو دیکھو...
  11. احمد بلال

    فارسی شاعری علی شاہِ حیدر اماما کبیرا

    علی شاہِ حیدر اماما کبیرا کہ بعد از نبی شد بشیرا نذیرا زمین و آسماں ، عرش و کرسی بحکمش علی داں علیٰ کل شئ قدیرا علی ابن عم محمد رسول است چوں موسیٰ اخی گفت ہاروں وزیرا علی اولیاء را دلیل است برحق علی انبیاء را ولیا نصیرا زتو ہست روشن مہ و مہر و کوکب توئی در دوعالم سراجا منیرا بجنگِ...
  12. احمد بلال

    غم کو سینے سے لگائے بیٹھا ہوں

    غم کو سینے سے لگائے بیٹھا ہوں داغ دنیا سے چھپائے بیٹھا ہوں اس جہان رنگ و بو سے بے خبر اک نئی دنیا بسائے بیٹھا ہوں دیکھئے کب چلتا ہے قاتل کا ہاتھ میں تو کب سے سر جھکائے بیٹھا ہوں بلبلوں کے درمیاں مثل گلاب خامشی سے منہ اٹھائے بیٹھا ہوں ہجر میں تصویر حسن یار کو اپنے سینے سے لگائے بیٹھا ہوں...
  13. احمد بلال

    غالب رہیے اب ایسی جگہ چل کر جہاں کوئی نہ ہو

    رہیے اب ایسی جگہ چل کر جہاں کوئی نہ ہو ہم سخن کوئی نہ ہو اور ہم زباں کوئی نہ ہو بے درودیوار سا اک گھر بنایا چاہئیے کوئی ہمسایہ نہ ہو اور پاسباں کوئی نہ ہو پڑیے گر بیمارتو کوئی نہ ہو تیماردار اور اگر مر جائیے تو نوحہ خواں کوئی نہ ہو
  14. احمد بلال

    غالب اس بزم میں مجھے نہیں بنتی حیا کئے

    اس بزم میں مجھے نہیں بنتی حیا کئے بیٹھا رہا اگر چہ اشارے ہوا کئے رکھتا پھروں ہوں خرقہ و سجادہ رہن مے مدت ہوئی ہے دعوت آب وہوا کئے مقدور ہو تو خاک سے پوچھوں کہ اے لئیم تو نے وہ گنج ہائے گرانمایہ کیا کئے؟ کس روز تہمتیں نہ تراشا کئے عدو؟ کس دن ہمارے سر پہ نہ آرا چلا کئے؟ صحبت میں غیر کی نہ...
  15. احمد بلال

    میر پیری میں کیا جوانی کے موسم کو روئیے

    پیری میں کیا جوانی کے موسم کو روئیے اب صبح ہونے آئی ہے اک دم تو سوئیے رخسار اس کے ہائے رے جب دیکھتے ہیں ہم آتا ہے جی میں آنکھوں کو ان میں گڑوئیے کس طور آنسوؤں میں نہاتے ہیں غم کشاں اس آب گرم میں تو نہ انگلی ڈبوئیے اب جان جسم خاک سے تنگ آ گئی بہت کب تک اس ایک ٹوکری مٹی کو ڈھوئیے آلودہ اس...
  16. احمد بلال

    تعارف دیوانہ گر نہیں ہے تو ہشیار بھی نہیں

    تمام شرکاء کو السلام علیکم۔ میں نے کل ہی اس محفل میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اپنا مختصر تعارف پیش کیے دیتا ہوں۔ میرا تعلق چکوال سے ہے لیکن عرصہ دراز سے راولپنڈی میں مقیم ہوں۔ میں پیاس سے مکینیکل انجنیئرنگ میں ایم ایس کر رہا ہوں۔ شاعری سے شغف رکھتا ہوں اور کچھ خود بھی شعر کہتا ہوں ۔ قدیم شعراء میرے...
  17. احمد بلال

    غالب کیوں جل گیا نہ تاب رخ یار دیکھ کر

    کیوں جل گیا نہ تابِ رخِ یار دیکھ کر جلتا ہوں اپنی طاقتِ دیدار دیکھ کر آتش پرست کہتے ہیں اہلِ جہاں مجھے سرگرمِ نالہ ہائے شرربار دیکھ کر ثابت ہوا ہے گردنِ مینا پہ خونِ خلق لرزے ہے موجِ مے تری رفتار دیکھ کر وا حسرتا! کہ یار نے کھینچا ستم سے ہاتھ ہم کو حریصِ لذتِ آزار دیکھ کر ان آبلوں سے...
Top