غالب کیوں جل گیا نہ تاب رخ یار دیکھ کر

احمد بلال

محفلین
کیوں جل گیا نہ تابِ رخِ یار دیکھ کر
جلتا ہوں اپنی طاقتِ دیدار دیکھ کر

آتش پرست کہتے ہیں اہلِ جہاں مجھے
سرگرمِ نالہ ہائے شرربار دیکھ کر

ثابت ہوا ہے گردنِ مینا پہ خونِ خلق
لرزے ہے موجِ مے تری رفتار دیکھ کر

وا حسرتا! کہ یار نے کھینچا ستم سے ہاتھ
ہم کو حریصِ لذتِ آزار دیکھ کر

ان آبلوں سے پاؤں کے گھبرا گیا تھا میں
جی خوش ہوا ہے راہ کو پرخار دیکھ کر

گرنی تھی ہم پہ برقِ تجلی، نہ طور پر
دیتے ہیں بادہ ، ظرفِ قدح خوار دیکھ کر

سر پھوڑنا وہ غالبِ شوریدہ حال کا
یاد آ گیا مجھے تری دیوار دیکھ کر
 

فرخ منظور

لائبریرین
گرنی تھی ہم پہ برقِ تجلی، نہ طور پر
دیتے ہیں بادہ ، ظرفِ قدح خوار دیکھ کر

واہ کیا شعر ہے۔ لڑکپن سے اس شعر کا اسیر ہوں۔ بہت اعلیٰ انتخاب احمد بلال صاحب۔ بہت شکریہ!
 

احمد بلال

محفلین

سید زبیر

محفلین
ان آبلوں سے پاؤں کے گھبرا گیا تھا میں
جی خوش ہوا ہے راہ کو پرخار دیکھ کر
شکریہ احمد بلال صاحب ! خوبصورت انتخاب کو نذر محفل کرنے کا ، بہت عمدہ انتخاب
 
Top