تعارف دیوانہ گر نہیں ہے تو ہشیار بھی نہیں

احمد بلال

محفلین
تمام شرکاء کو السلام علیکم۔ میں نے کل ہی اس محفل میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اپنا مختصر تعارف پیش کیے دیتا ہوں۔ میرا تعلق چکوال سے ہے لیکن عرصہ دراز سے راولپنڈی میں مقیم ہوں۔ میں پیاس سے مکینیکل انجنیئرنگ میں ایم ایس کر رہا ہوں۔ شاعری سے شغف رکھتا ہوں اور کچھ خود بھی شعر کہتا ہوں ۔ قدیم شعراء میرے پسندیدہ ہیں۔ ادب سے بھی دلچسپی ہے۔ فارسی بہت اچھی لگتی ہے لیکن آتی نہیں ہے۔ مستقبل قریب میں سیکھنے کا ارادہ ہے ۔ خطاطی کا بہت شوق ہے مگر گردش زمانہ نے باقاعدہ زانوئے تلمذ طے کرنے کا موقع نہیں دیا۔ موسیقی کابھی تھوڑا بہت شوق ہے ۔
اگر آپ لوگ میرے بارے میں مزید معلوم کرنا چاہتے ہیں تو بغیر عار محسوس کیے دریافت کر سکتے ہیں۔
 

نایاب

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید
محترم احمد بلال صاحب
دو چار قدم ساتھ چلو
سب دل کی کہانی کہہ سن لیں گے ۔۔۔
چکوال ۔ راولپنڈی
چکوال کے قریب اک گاؤں ہے " دولتالہ "
کچھ خبر اس کے بارے ؟
 

احمد بلال

محفلین

احمد بلال

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید
محترم احمد بلال صاحب
دو چار قدم ساتھ چلو
سب دل کی کہانی کہہ سن لیں گے ۔۔۔
چکوال ۔ راولپنڈی
چکوال کے قریب اک گاؤں ہے " دولتالہ "
کچھ خبر اس کے بارے ؟
جی بالکل ، جانتا ہوں۔ ایک دفعہ گیا ہوا بھی ہوں لیکن بہت عرصہ پہلے۔
 
میرے ایک کولیگ نے بھی پیاس سے آئی ٹی میں گریجویشن کی تھی، پیاس کا پڑھ کر سب سے پہلے اس کا ہی خیال آیا۔

آپ سے مفید گفتگو رہے گی اس محفل میں۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بلال صاحب ہم دونوں ہم نام ہونے کے ساتھ ساتھ کافی حد تک ہم مزاج بھی ہیں۔ذرا غور فرمائیے
میں نے بھی پیاس کا ٹیسٹ دیا ہوا ہے، دیکھتے ہیں قسمت میں کیا لکھا ہے۔
شاعری کا بہت شوق ہے۔
انجینئرنگ میں مکینیکل زیادہ پسند ہے۔
خود بھی شاعری کی کوشش کرتا ہوں۔
موسیقی سے بھی لگاؤ ہے۔
فارسی کا شوق ہے، مگر آتی نہیں ہے اور @مہدی نقوی حجاز صاحب سمجھاتے نہیں ہیں۔

محفل میں خوش آمدید
 

احمد بلال

محفلین
و
بلال صاحب ہم دونوں ہم نام ہونے کے ساتھ ساتھ کافی حد تک ہم مزاج بھی ہیں۔ذرا غور فرمائیے
میں نے بھی پیاس کا ٹیسٹ دیا ہوا ہے، دیکھتے ہیں قسمت میں کیا لکھا ہے۔
شاعری کا بہت شوق ہے۔
انجینئرنگ میں مکینیکل زیادہ پسند ہے۔
خود بھی شاعری کی کوشش کرتا ہوں۔
موسیقی سے بھی لگاؤ ہے۔
فارسی کا شوق ہے، مگر آتی نہیں ہے اور @مہدی نقوی حجاز صاحب سمجھاتے نہیں ہیں۔

محفل میں خوش آمدید
واہ یعنی خوب بنے گی جب مل بیٹھیں گے دیوانے دو
آپ نے بی ایس کے لیے ٹیسٹ دیا ہوا ہے یا ایم ایس کے لیے؟ ویسے رزلٹ آ گیا ہے ٹیسٹ کا۔
 
Top