غم کو سینے سے لگائے بیٹھا ہوں

احمد بلال

محفلین
غم کو سینے سے لگائے بیٹھا ہوں
داغ دنیا سے چھپائے بیٹھا ہوں

اس جہان رنگ و بو سے بے خبر
اک نئی دنیا بسائے بیٹھا ہوں

دیکھئے کب چلتا ہے قاتل کا ہاتھ
میں تو کب سے سر جھکائے بیٹھا ہوں

بلبلوں کے درمیاں مثل گلاب
خامشی سے منہ اٹھائے بیٹھا ہوں

ہجر میں تصویر حسن یار کو
اپنے سینے سے لگائے بیٹھا ہوں

بے نیازانہ یہاں سے مت گزر
میں یہاں محفل سجائے بیٹھا ہوں

میں نہیں ہوں بے خبر احمد مگر
سب حواس اپنے گنوائے بیٹھا ہوں
 
الف عین

لائبریرین
اپنی دستخط سے قطع نظر، مجھے یقین ہے کہ فاعلاتن فاعلات مجھ سے زیادہ ہی آتی ہے!!
لیکن یہ غزل بہت اچھی ہونے اور بحر میں مکمل ہونے کے باوجود مجھے یہ سقم محسوس ہوتا ہے کہ ردیف میں ’بیٹھا ہوں‘ کا الف کا اسقاط اچھا نہیں لگ رہا۔ اگر کچھ ردیف بدلی جا سکے تو بہتر ہے، ورنہ یوں ہی چلنے دو۔
 
یہی ایک کوتاہی مجھے محسوس ہوئی تھی. لیکن سوچا کے چلیں بیٹھا کا الف گرا ہی دیں. غزل اچھی تو تھوڑی بہت ڈھیل بھی چل جائے گی.
 
احمد بلال

محفلین
محترم الف عین صاحب آپ کا پسند فرمانے کا بہت بہت شکریہ۔ بہت کوشش کی ہے لیکن یہ خامی دور نہیں کر سکا۔ آپ ہی اب کوئی تبدیلی مناسب سمجھیں تو کر دیں۔ باقی سب دوستوں کا بھی شکریہ۔
 
ویسے جتنے منہ اتنی باتیں ہوتی ہیں.
لیکن اگر تھوڑی محنت کرکے اس غزل کو
رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع کے وزن یعنی.
فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلن

اس پے بھی کیا جاسکتا ہے.
غم کو سینے سے لگائے ہوئے بیٹھا ہوں میں
داغ دنیا سے چھپائے ہوئے بیٹھا ہوں میں.

اس سے بیٹھا کی پریشانی بھی رفع ہوسکتی ہے.
 
آپ کا مشورہ زیر غور ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
الف کا اسقاط بہت ہی بھدا لگ رہا ہے۔ متبادل ردیفیں کئی ایک ہو سکتی ہیں مثلاً
غم کو سینے سے لگائے جائیں گے
داغ دنیا سے چھپائے جائیں گے

غم کو سینے سے لگائے جاؤں گا
داغ دنیا سے چھپائے جاؤں گا

غم کو سینے سے لگا بیٹھا ہوں میں
داغ دنیا سے چھپا بیٹھا ہوں میں

غم کو سینے سے لگانے لگ گئے
داغ دنیا سے چھپانے لگ گئے

منتخب کردہ ردیف کے مطابق دو ایک مصرعوں میں تبدیلی کرنی پڑے گی چھوٹی چھوٹی
 
اس کے علاوہ کوئی غلطی ؟ گرائمر کے لحاظ سے یا کوئی الفاظ نا مناسب تو نہیں لگ رہے۔ استاد محترم الف عین صاحب آپ بھی بتائیں۔
 
الف عین

لائبریرین
پہلے کسی بحر کو منتخب کر لیں، پھر ممکن ہے کہ اس مشق میں کچھ اغلاط مزید ہو جائیں یا موجودہ اسقام کا ازالہ ہو جائے۔
 
Top