نتائج تلاش

  1. فارقلیط رحمانی

    نعتِ رسولِ مقبول

    تنویر مہر و مہ میں نہ حسن ضیا میں ہے جتنا جمال مصحفِ نورالہدیٰ میں ہے وہ لہجہ نور والا ، وہ اسلوب پُر وقار وہ لفظ محترم ہے جو ان کی ثنا میں ہے جو مانگنا ہو مانگو انہیں کے طفیل سے مرضی خُدا کی میرے نبی کی رضا میں ہے اُن پر نِثار ہو کے ذرا دیکھو آئینہ آرائش حیات غمِ مُصطفیٰ میں ہے راہوں...
  2. فارقلیط رحمانی

    اسکول لائف کی کوئی نصابی نظم شئیر کریں

    چانْد تم ندی پر جا کر دیکھو جب ندی میں نہائے چاند ڈبکی لگائے، غوطہ کھائے ڈر ہے ڈوب نہ جائے چاند کرنوں کی ایک سیڑھی لے کر چھم چھم اترا آئے چاند جُھولے میں پانی کی لہروں کے کیا کیا پینگ بڑھائے چاند ہنس ہنس کر ندی کے اندر روتوں کو بھی ہنسائے چاند جب تم اُس کو پکڑنے جاؤ بادل میں چھپ جائے چاند...
  3. فارقلیط رحمانی

    نعتِ پاک ِ مُصطفیٰ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسان الہند بیکل اُتساہی

    حُسنِ کونین کی تزئین ہے سیرت اُن کی ہے ہر اِک سورہ قرآں میں بھی صورت اُن کی میں ہوں انمول ورق مجھ پہ ہے مدحت اُن کی لفظ اُن کے ہیں بیاں اُن کا عبارت اُن کی عہدِ سائنس میں ہے عقل و خرد کی معراج پھر بھی ہر ایک نفس کو ہے ضرورت اُن کی تازگی برگ گل قدس کی اُن کا صدقہ گلشنِ خلد کی عطرت ہے صباحت اُن...
  4. فارقلیط رحمانی

    ایک مصرع جو دِل کو چُھو جائے

    ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
  5. فارقلیط رحمانی

    آؤ قافیے بنائیں

    مہرا،بہرا، ٹھہرا، کہرا،وہرا،
  6. فارقلیط رحمانی

    آپ کی انٹرنیٹ رفتار

    جی۔ٹی۔پی۔ایل۔ کا فائبر آپٹکس کا کیبل کنیکشن ہے۔
  7. فارقلیط رحمانی

    وضو میں کلی کی سنتیں:

    نماز کا وقت شروع ہونے سے پہلے وضو کرنا مستحب ہے اور وقت شروع ہونے کے بعد وضو کرنا فرض ہے، لیکن یہاں پر مستحب کا ثواب فرض سے زیادہ ہے۔ ایک مرتبہ ہمارے ایک دوست تشریف لائے۔ سلام و آداب کے بعد جب ان کی خیریت معلوم کی تو کہنے لگے آج کل بڑا پریشان ہوں۔ ’’آخر بات کیا ہے؟‘‘ ہم نے ازراہِ ہمدردی...
  8. فارقلیط رحمانی

    مچھلی پیڈیا

    ارے صاحب ! اس دورِ جدید میں کون سی ادبی صنف اپنے مقررہ عناصر اور معینہ سانچے کی پابند رہ گئی ہے، غزل بھی آزاد ہو چکی اور نظم بھی، اور تقریبا یہی حال نثری اصناف کا بھی ہے۔ اس طرح کے خاکہ صحافی لوگ لکھتے ہیں۔ اور آپ نے تو صحافت کی بھی ٹانگ توڑ دی، چند قدم آگے نکل گئے۔
  9. فارقلیط رحمانی

    مچھلی پیڈیا

    آپ لاکھ دعویٰ کریں، ہے تو خاکہ ہی،یہ اور بات ہے کہ آپ کو اس بات کا خوف کھائے جا رہا ہے کہ جن کا خاکہ ہے وہ بزرگوار کہیں ناراض نہ ہو جائیں۔ تو صاحب ہمیں یقین ہے کہ موصوف بھی اپنی قسمت کی داد دیتے ہوں گے کہ واہ کیا خوب کانٹوں میں گھسیٹا گیا ہے اس رسیدہ عمر میں۔
  10. فارقلیط رحمانی

    کھچڑی بنانے کی ترکیب چاہئے

    کھچڑی چڑھائی کس نے تھی؟ جواُتار لی جائے؟
  11. فارقلیط رحمانی

    مراسلہ میٹر

    مراسلات:1865 (اس مراسلہ کے ساتھ) تاریخ: 21 اگست 2014 وقت: 18:50 ہندوستانی وقت
  12. فارقلیط رحمانی

    کھچڑی بنانے کی ترکیب چاہئے

    اس دھاگے میں کھچڑی کے بارے میں بہت ساری باتیں آئیں کھچڑی کی قسمیں، کھچڑی کے لوازمات، کھچڑی تہذیب کھچڑی: بزرگوں کی دُعاء ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وغیرہ لیکن دھاگہ شروع تو ہوا تھا کھچڑ ی بنانے کی ترکیب چاہیے کے عنوان سے، لگتا ہے ہماری محفلین بہنیں یا تو کھچڑی بنانا یا پکانا جانتی نہیں یا پھر انہیں کھچڑی...
  13. فارقلیط رحمانی

    کھچڑی بنانے کی ترکیب چاہئے

    مرغ مٹن، مٹن بریانی اور مرغ بریانی، مچھلی بریانی مزعفر اور متنجن کا ماحول اب ہمارے ہاں بھی شروع ہو چکا ہے۔ اور غالبا یہ پاکستا ن رٹرن مسلمانوں ہی کے سبب ہے۔
  14. فارقلیط رحمانی

    کھچڑی بنانے کی ترکیب چاہئے

    انڈیا میں ممبئی کی بریانی ضرور چکھی ہے۔ اب یہ کیسے پتہ چلاے کہ آپ نے کس ڈش کو بمبئی بریانی کا نام دیا ہے۔
  15. فارقلیط رحمانی

    کھچڑی بنانے کی ترکیب چاہئے

    حضور آپ ہاہاہا کہہ کر ہمارا مذاق اڑائیں خواہ ٹھٹھا کریں۔ ہم قطعی برا ماننے والے نہیں، کیوں کہ یہ تو ہمارے بزرگوں کی دُعا کا ثمرہ ہے۔ ہمیں رب تعالیٰ کی اس نعمت پر ناز ہے۔ اور یہی سبب ہے کہ ہمارے غریبوں کی بیٹیوں کے بیاہ بڑی آسانی سے اور نہایت ہی کم خرچ میں ہو جاتے ہیں۔آپ کے ہاں ایک بیٹی کے بیاہ...
  16. فارقلیط رحمانی

    کھچڑی بنانے کی ترکیب چاہئے

    جی ہاں! حلیم کے ساتھ بریانی ملا کر۔ اور وہ محض بریانی رائس نہیں ہوتے واقعتا بریانی ہی ہوتی ہے۔ راقم الحروف نے خود بھی اس کا لطف اٹھا یا ہے۔
  17. فارقلیط رحمانی

    کھچڑی بنانے کی ترکیب چاہئے

    ہمارے ہاں احمدآباد میں شادی بیاہ کے موقعہ پر بھی دال -چاول-پلیدہ کھلایا جاتا ہے۔ اور میت کی تدفین کے بعد جب لوگ قبرستان سے لوٹتے ہیں تو میت کے گھر پر کڑھی کھچڑی ہی کھلائی جاتی ہے اور شادی بیاہ کے موقع پر بھی کڑھی کھچڑی کھلائی جاتی ہے۔ کچھ لوگ شادی بیاہ کے موقعہ پر دا ل پلاؤ کھلاتے ہیں۔
  18. فارقلیط رحمانی

    کھچڑی بنانے کی ترکیب چاہئے

    وہ مولوی آپ کے پاکستان ہی کا ہے۔ اس کا ویڈیو واٹس اپ پر کسی نے فارورڈ کیا تھا۔
Top