نتائج تلاش

  1. فارقلیط رحمانی

    کھچڑی بنانے کی ترکیب چاہئے

    جی نہیں ! ہے تو کھچڑی ہی۔ لیکن چونکہ مہمانوں کے لیے تیار کی گئی ہے لہذا سجاوٹ اور سنگار کے طور پر اس میں انار اورمٹر کے دانے ڈالے گئے ہیں۔
  2. فارقلیط رحمانی

    کھچڑی بنانے کی ترکیب چاہئے

    پتا نہیں پاکستا ن میں ہوتا ہے یا نہیں۔ ہمارے ہاں انڈیا میں تو کھچڑی کا مذکر کھچڑا بھی بڑا لذیذ ہوتا ہے۔ انڈیا میں با لعموم ماہ محرم میں کھچڑا امام حسین کی نیاز کے طور پرکثرت سے پکایا، کھایا اور کھلایا جاتا ہے۔ چند ماہ قبل اتر پردیس کا سفر کیا تو پتا چلا وہاں پر حلیم (کھچڑا)اور بریانی کثرت سے...
  3. فارقلیط رحمانی

    تعارف میرا تعارف

    طلحہ خان ! :AOA: :welcome:
  4. فارقلیط رحمانی

    کھچڑی بنانے کی ترکیب چاہئے

    کھچڑی پکنے سے پہلے
  5. فارقلیط رحمانی

    کھچڑی بنانے کی ترکیب چاہئے

    کھچڑی اور کڑھی کا جو مزہ (لطف) سر زمین احمد آباد پر ہے وہ دُنیا میں کہیں نہیں۔ اس ناچیز کی سسرال لکھنؤ (اُتر پردیس، انڈیا) میں ہے۔ ایک بار لکھنؤ میں اس ناچیز نے اپنی اہلیہ سے کڑھی کھچڑی کی فرمائش کی۔ اہلیہ جو احمدآباد میں کئی سال رہ کر کڑھی کھچڑی پکانا بخوبی سیکھ چکی تھی، اس نے جب انہیں لوازمات...
  6. فارقلیط رحمانی

    کھچڑی بنانے کی ترکیب چاہئے

    کھچڑی پر بات چل نکلی ہے، تو ایک اور بات عرض کر دیں۔مدینۃ الاولیاء احمدآباد، (گجرات، انڈیا) تاریخ کے صفحات پر گرداباد کے نام سے بھی معروف ہے، وجہ اس کی یہ ہے کہ یہاں ہر موسم میں گردوغبار کی کثرت کا یہ عالم ہے کہ دن میں دو تین بار غسل کرنے والے بھی غسل کے ایک دو گھنٹے کے بعد اگر اپنے جسم پر زور سے...
  7. فارقلیط رحمانی

    کھچڑی بنانے کی ترکیب چاہئے

    ارے دروغ بر گردنِ راوی! صاحب ہم نے تو لکھنؤ کی تہذیب کے بارے میں ایک کتاب دو دہائی قبل پڑھی تھی کھچڑی کی بحث چھڑتے ہی وہ یاد آ گئی۔ تفنن طبع کے لیے اپنی یادیں یہاں پیش کردیں۔ گراں خاطر ہوں تو معذرت خواہ ہوں۔
  8. فارقلیط رحمانی

    کھچڑی بنانے کی ترکیب چاہئے

    لکھنؤ (اُتر پردیس، انڈیا) کے نوابوں کے باورچی کھچڑی کے معاملے میں بڑے مشہور ہیں۔ ایک بار نواب صاحب نے اپنے باورچی سے کسی نئےپکوان(ڈِ ش) کی فرمائش کی۔ باورچی نے کہا، حضور ! نیا پکوان ( ڈِش) تو ہم آپ کے لیے تیار کر دیں گے۔ لیکن اس کے لیے ہماری کچھ شرطیں ہوں گی۔ ایک تو نئے پکوان کے لیے آپ کو ہمیں...
  9. فارقلیط رحمانی

    کھچڑی بنانے کی ترکیب چاہئے

    شاید پاکستان میں یہ لفظ عام نہ ہو ہندوستان میں ٹوٹے چاولوں کو کنکی ہی کہتے ہیں۔
  10. فارقلیط رحمانی

    کھچڑی بنانے کی ترکیب چاہئے

    ہمارے یہاں (میری مراد، گجرات، انڈیا سے ہے) کھچڑی کئی طرح کی بنتی ہے: سادہ کھچڑی مونگ کی کھچڑی (یہ بالخصوص مریضوں کے لیے ہوتی ہے) مسور کی کھچڑی ارہر کی کھچڑی چنے کی دال کی کھچڑی خشک میوے (یعنی بادام اور پستے یا کاجو اور پستے ) کی کھچڑی مچڑی (یہ دراصل زردے کی طرح میٹھی ہوتی ہے( شعلہ (یا شولہ)...
  11. فارقلیط رحمانی

    گوشت کے مختلیف حصے

    اسے دل کہتے ہیں۔ عربی : قلب فارسی: دِل گجراتی، ہندی: ہِردَے હ્રદય،ह्रदय انگریزی: HEART اس میں ہڈی نہیں ہوتی، یہ گائے کا دل ہے۔ بکرے کا دل ہمارے ہاں پھیپھڑے اور طحال(تلی) کے ساتھ مل جاتا ہے۔جگر الگ سے خریدنا پڑتا ہے۔ باربیکیوپر بنائے گئےاس کے تکے بھی بڑے ذائقہ دار ہوتے ہیں۔
  12. فارقلیط رحمانی

    نویں سالگرہ لائبریری ایکٹیوٹی ۔۔۔ دنیا بھر میں کتب خانے

    ایم جے لائبریری کا اندرونی منظر چلتا پھرتا کتب خانہ (یعنی موبائل لائبریری)
  13. فارقلیط رحمانی

    نویں سالگرہ لائبریری ایکٹیوٹی ۔۔۔ دنیا بھر میں کتب خانے

    مانک لال جیٹھالال میونسپل لائبریری (ایم ۔جے لائبریری )احمدآباد، گجرات، انڈیا اور اس کے کمپاؤنڈ میں موجود چلتا پھرتا کتب خانہ (یعنی موبائل لائبریری) کتب خانے سے استفادہ کرنے والوں کی گاڑیوں کا پارکنگ کتب خانہ جن کے نام سے موسوم ہے سیٹھ مانک لال جیٹھا لال کا مجسمہ
  14. فارقلیط رحمانی

    نویں سالگرہ لائبریری ایکٹیوٹی ۔۔۔ دنیا بھر میں کتب خانے

    MJ Library More than 90 years old, The Sheth Maneklal Jethalal (MJ) Library in Ahmedabad boasts of a collectionof several lakhs of books, both old and new. The library attracts connoisseurs of old books as it stacks books and epics that are highly regarded in Hindi literature such as the...
  15. فارقلیط رحمانی

    نویں سالگرہ لائبریری ایکٹیوٹی ۔۔۔ دنیا بھر میں کتب خانے

    لائبریری یا کتب خانہ کانام : مانک لال جیٹھا لال میونسپل لائبریری (ایم۔جے۔لائبریری) جگہ جہاں کتب خانہ موجود ہے: نزد ٹاؤن ہال، ایلس برج، آشرم روڈ،احمدآباد، گجرات، انڈیا کتب خانہ کی حیثیت (پبلک ۔ پرائیویٹ): پبلک کتب خانہ میں موجود کتب کی تعداد بھی اگر معلوم ہو تو بتا سکتے ہیں:تقریبا چھ لاکھ سے...
  16. فارقلیط رحمانی

    نویں سالگرہ لائبریری ایکٹیوٹی ۔۔۔ دنیا بھر میں کتب خانے

    گجرات ودیا پیٹھ کا مین گیٹ(صدر دروازہ)
Top