بارہ دری، متصلہ سرخیز روضہ ، احمدآباد، گجرات، انڈیا

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
10294251_853356328007730_6423287958219851256_n.jpg
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
حضرت شیخ احمد گنج بخش کھٹو مغربی رحمۃ اللہ علیہ، مغربیہ سلسلہ کے بزرگ ہیں۔ دہلی میں آپ پیدا ہوئے۔بچپن میں جب آپ کی عمر 4 یا 5 سال رہی ہوگی آپ کے گھر کی آیا یاآپ کی دایہ آپ کو لے کر گھر کا سودا سلف لانے کے لیے باہر نکلی۔ اچانک زور کی آندھی آئی اور آپ کو اُڑا کر لے گئی۔ آپ ایک قافلے والوں کے ہاتھ لگے۔ انہوں نے اپنے ساتھ لے لیا۔ ادھر کھٹو میں حضرت مغربی رحمۃ اللہ علیہ کو بشارت ہوئی کہ فلاں فلاں قافلہ میں ایک بچہ ہے اسے آپ اپنی فرزندی میں لےلیں۔ حضرت نے اپنے خادم کو بھیجا، خادم نے قافلہ والوں سے بچہ طلب کیا۔ قدرے پس و پیش کے بعد انہوں نے بچہ حوالے کر دیا۔ مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے تعلیم وتربیت کی اور ان کا روحانی حصہ انہیں عطا فرما کر احمدآباد گجرات کی سرزمین پر خلق خدا کی رہنمائی کے لیے بھیج دیا۔ جب سلطان احمد شاہ نے شہر احمدآباد کی بنیاد رکھی اس وقت سلطان کے ساتھ اس دور کے جو مشہور تین بزرگ احمد نام کے تھے ان میں آپ کا نام سر فہرست ہے۔آپ کے بے شمار خلیفہ ہیں۔ حضرت قطب عالم، حضرت شاہ عالم اور سلطان احمد شاہ جیسے بڑے بڑے بزرگوں نے آپ سے اکتساب فیض کیا ہے۔ آپ سے متعدد کرامات بھی منقول ہیں۔ آپ کے ایک خلیفہ نے آپ کے ملفوظات بھی مرتب کیے ہیں جو حضرت پیر محمد شاہ لائبریری احمدآباد، گجرات،انڈیا سے شائع ہوچکے ہیں۔آپ کے وصال کے بعد سلطان محمود بیگڑہ نے روضہ، ایک وسیع جامع مسجد، اور تالاب بنوایا تھا۔ آپ کا آستانہ مرجع خلائق ہے۔
 
قیصرانی

جزاک اللہ محترم :)
 
Top