اسے عنوان دیجئے
باب اول
وہ تینوں کتنا خوش ہوئے تھے، اس کا اندازہ کر لینا صرف انہی لوگوں کے لئے ممکن ہے جنہیں سکول کے دور کا کوئی دوست ایک طویل عرصہ بعد مل جائے اور وہ بھی ایسا جو کہ لنگوٹیا ہو۔ ایسا ہی ہوا تھا فرق صرف اتنا تھا کہ اسسٹنٹ پروفیسر طارق ہاشمی، جنرل ڈیوٹی پائلٹ احتشام الدین اور...