میرے خیال میں 1990ء کا عشرہ سسپنس اور جاسوسی ڈائجسٹ کے عروج کا دور تھا۔ اس دور میں ان رسالوں کے توسط سے بہترین لکھاریوں کی کہانیاں اور سلسلہ وار ناول پڑھنے کو ملے۔ محی الدین نواب، علیم الحق حقی، طاہر جاوید مغل، احمد اقبال، اقلیم علیم، الیاس سیتاپوری ،محمود احمد مودی اور دیگر مصنفین کی تخلیقات آج...