ہاہاہا۔ یہ تو ہم بھی کیا کرتے تھے۔:p املی سے یاد آیا کہ ہمارے اسکول کے قریب ایک املی کا درخت ہوتا تھا۔ ہمارے جیب خرچ میں املی کی گنجائش اگر نہ ہوتی تو املی کے درخت کے پتے ہی توڑ کر جیبوں میں ٹھونس لیتے کہ ان کو چبانے کا بھی الگ ہی مزہ تھا۔:)
ہمارا اسکول پرائیویٹ تھا لیکن تھا اردو میڈیم۔ لوگ سمجھتے تھے کہ پرائیویٹ اسکول میں پڑھتا ہے تو انگریزی میڈیم ہوگا لیکن جب انہیں بتاتے تھے کہ انگریزی کی وہی ایک کتاب ہے جو سرکاری اسکول میں ہوتی ہے تو حیران ہوتے تھے۔ لیکن بہرحال اسکول اچھا تھا۔ فیس بہت ہی مناسب تھی۔
اسکول کے زمانے میں ہم گپیں بھی بڑی بڑی ہانکتے تھے اور دوسروں کی گپوں پر یقین بھی بڑی آسانی سے کرلیا کرتے تھے۔ ایک مرتبہ ایک لڑکا کلاس میں پستے لے کر آیا۔ ایک دو دانے ہمیں بھی دئیے۔ کہنے لگا ہمارے گھر میں پانچھ الماریاں بھری ہوئی ہیں پستوں سے۔ ہم بڑے مرعوب سے ہوگئے کہ اس کے تو مزے ہیں پانچ...
جی بالکل انتظار رہے گا۔ سب محفلین اگر شئیر کریں گے تو یہ بھی پتہ لگے گا کہ کتنی ہی باتیں ہم سب میں اسکول کے زمانے تک مشترک ہوتی تھیں۔ بہت لطف رہے گا اگر سب حصہ لیں۔:)
اسکول کا زمانہ کس کو یاد نہیں آتا۔ وہ کلاسز، کلاس فیلوز ٹیچرز اور کلاس ٹیچرز اور بہت سی یادیں۔ ٹیچرز سے مار کھانا، ساتھیوں سے شرارتیں کرنا اور کبھی کبھی لڑائی کرکے پیٹنا اور پٹنا ۔یہاں محفلین سے گذارش ہے کہ اپنے اسکول کی یادیں شئیر کریں۔ سب تو ظاہر ہے ایک ساتھ یاد نہیں آجاتیں اس لئے جیسے جیسے...
بہت خوب۔ یہ تو آپ نے بتایا نہیں کہ آپ کی بعد میں کیا درگت بنی۔:) ویسے بڑی ہمت کی آپ نے اور ایسا ہی ہونا چاہئے بندے کو۔ پتہ نہیں لوگ شکایت نامہ لکھنے سے ڈرتے کیوں ہیں۔
ہادیہ بہنا بالکل ایسا ہی ایک واقعہ ابھی اگست میں ہمارے آفس میں ہوا۔ دبئی سے ایک ڈائریکٹر صاحب تشریف لائے جن کو خاکسار نہیں جانتا...
مخاطب لاریب ہیں لیکن ہم خوب جانتے ہیں کہ اصل میں آپ محفلین پر سے اپنے پٹھان ہونے کا تاثر ختم کرنا چاہ رہی ہیں۔:p لیکن بے سود ہم سب اچھی طرح جان چکے ہیں کہ آپ وزیرستان سے ہیں۔ چلیں وہاں کے کچھ واقعات تو شئیر کریں۔ دیکھیں ملالہ سوات کے واقعات لکھ لکھ کر کہاں پہنچ گئی۔ آپ بھی ہمت کریں چلیں یہیں...
فرض کرلیں مظہر آفتاب واٹس گروپ بنا لیتے ہیں اور ترلے منتیں کرکے منتظمین کو ایڈمن بننے پر بھی رضامند کرلیتے ہیں تو کیا ہوگا۔۔۔
محفلین: فیس بکی لطیفہ ۔۔۔
ابن سعید: :):):)
محفلین: غزل
تابش صدیقی: برائے مہربانی متعلقہ زمرے میں ارسال کریں۔
محفلین: جی۔۔۔ کونسا زمرہ؟؟؟
تابش صدیقی: اوہ سوری۔۔ وہ محفل...
گذشتہ ہفتے آفس میں خاکسار کو نیا لیپ ٹاپ ملا جس میں ونڈوز 10 پہلے سے ہی انسٹال تھی اور بائی ڈیفالٹ آفس 2016 بھی۔ آج ورڈ اوپن کیا تو میسج ملا کہ آپ نے کیوں کہ پروڈکٹ کو ایکٹیویٹ نہیں کیا ہوا اس لئے Most of the features آپ کے لئے ڈس ایبل کئے جاتے ہیں۔ ہم بڑے خوش ہوئے کہ چلو چند فیچرز ہی غیر فعال...
لگے ہاتھوں اگر کسی کے علم میں ہو تو ذرا ایک فری اچھے ٹول کے بارے میں تو بتائیں۔ ابھی ایک بندے کو چھوٹا سا ڈی بی ماڈل بناکر دینا تھا۔ پہلے تو لبرے کے رائیٹر میں کوشش کی لیکن مزا نہیں آیا۔ پھر ایس کیو ایل سرور کی ڈیٹا ڈائگرام کا خیال آیا اس میں بنایا لیکن اس قابل نہ لگا کہ کسی کو دیا جائے۔ پھر آن...
بالکل درست۔ خاکسار کے پاس لبرے اور WPS دونوں ہی انسٹال ہیں۔ لبرے میں اردو کی اچھی سپورٹ ہے جبکہ دوسرے میں ستیاناس ہوجاتا ہے۔ لیکن WPS شباہت میں ایم ایس ورڈ کے پرانے ورژن کے قریب تر ہونے کی وجہ سے استعمال میں آسان لگتاہے۔ لہذا جب تک اردو سے متعلق کوئی کام نہ ہو WPS استعمال کرتا ہوں۔ لیکن اسکی...