جزاک اللہ مکرمی! آپ کی محبت کہ ایسا ہوا ورنہ "خاک مجھ میں کمال رکھا ہے"۔
سندھ کے مزارات کا ذکر یوں نہیں کہ وہاں تک ابھی ہماری رسائی نہیں ہوئی یہ تمام جگہیں وہ ہیں جہاں ہم خود بقدم پہنچ پائے۔ شدید تر خواہش اور اگلی منزل سندھ ہی ہے۔ جب وہاں کے سفر کا اذن کا ہوگا ان شاء اللہ احوال حاضر خدمت ہوں گے۔