نتائج تلاش

  1. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی بھائی کا انٹرویو

    لکھنا بذاتِ عمل؛ کسی سوچ یا خیال کو ضبط تحریر میں لانا میرے لیے تکلیف دہ عمل ہے. میں لکھ نہیں سکتا. لکھتے وقت میں عجیب و غریب جملے لکھ جاتا ہوں جن کا کوئی جوڑ اور ربط نہیں بن رہا ہوتا. مسئلہ یہ پیش آتا ہے؛ خیال کچھ چل رہا ہوتا ہے اسے الفاظ میں ڈھالنے کے چکر میں نہ خیال رہتا ہے نہ لفظ. اس کے بر...
  2. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی بھائی کا انٹرویو

    خیال درست ہو اور اس سے متفق ہونا ضروری نہیں! وقت میں برکت، برکت والا کام کرنے سے آتی ہے! انتہائی ادب اور معذرت سے؛ ہماری آجکل جو بھی مصروفیات ہوں ان کا نتیجہ بالآخر ہماری ذات کو فائدہ ہے. یا ہم مصروفیت بناتے ہی وہی ہیں جس کے نتیجے میں پیسہ برآمد ہو. چاہے ہم صبح تہجد کے وقت اٹھیں، تہجد ادا کریں...
  3. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی بھائی کا انٹرویو

    حاضر خدمت شاہ جی. ہماری طرف سے آپ کو باقاعدہ دعوت ہے کہ فرصت سے وقت نکال کر ہمیں خدمت کا موقع دیں. تشریف لائیں آپ کو اٹک، اس کا سکون اور عجائبات دکھاتے ہیں .
  4. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی بھائی کا انٹرویو

    اولا تو بھاگ جانے کو دل کرتا ہے. سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر کسی جنگل بیابان کا رخ کیا جائے. لیکن یہ شعر ہمیشہ، مطلب ہر بار آ کھڑا ہوتا ہے کہ دیکھو! وہ مرد نہیں جو ڈر جائے ماحول کے خونی منظر سے اس حال میں جینا لازم ہے جس حال میں جینا مشکل ہو پھر اللہ سے جس قدر مانگ سکتا ہوں اس کی توفیق اور عطا سے...
  5. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی بھائی کا انٹرویو

    ویسے میں ان جذبات سے عاری ہوں. یا میرے لیے ان کی ڈیفینیشن بدل گئی ہے یا کچھ اور جو میں بیان نہیں کر پا رہا. لہذا خاص لمحات کو کٹیگرائز کرنا مشکل ہے. لیکن جواب کے لیے عرض ہے حال ہی میں ایک کام جس کی میرے والد صاحب کو خواہش تھی ان کے سامنے سرزد ہوا. جس پر وہیں آگے بڑھ کر بغل گیر ہوئے اور کہنے لگے...
  6. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی بھائی کا انٹرویو

    اللہ والوں سے نسبت و تعلق. اور ان کی محبت کا شوق.
  7. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی بھائی کا انٹرویو

    عرفان القرآن کورس تجوید و قرأت، لفظی و بامحاور ترجمہ، عربی گرامر، تفسیر اور حدیث. مختصر دورانیے کا عوام کے قرآن سے تعلق کو مضبوط اور مربوط کرنے کے لیے ایک کاوش ہے. روایتی انداز سے ہٹ کر ایک تدریسی طریقہ کار سے.
  8. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی بھائی کا انٹرویو

    بچپن میں جب سے اردو پڑھنا سیکھی ہے، سکول کی نصابی کتب جب آتیں، کلاسز کے آغاز سے قبل ہر وہ کتاب جو اردو میں ہوتی پڑھ ڈالتا. پھر گھر بھر میں کتابیں، بالخصوص جہاں سوتا اس کے ساتھ والی الماری میں. تو کچھ سمجھ آئے نہ آئے پڑھتا رہتا. یہ عرض کرتا چلوں گھر میں تب بھی اور اب بھی زیادہ تر کتب مذہبی ہیں...
  9. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی بھائی کا انٹرویو

    اگر یہ شعر کی تعریف پر پورا اترے کیونکہ یہ مصلَح نہیں ہے. تیرا کوچہ تیرا در ہو، تیری چوکھٹ پہ جو سر ہو بس اس لمحے حسن جہاں سے، جو گزرے تو بہتر ہے
  10. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی بھائی کا انٹرویو

    شاعر : راحیل فاروق نثر نگار: نیرنگ خیال محفلین : محمد وارث
  11. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی بھائی کا انٹرویو

    کالج دور سے تقریری مقابلوں میں حصہ لیا. یونیورسٹی میں مشاعرے کے انعقاد اور بطور منتظم حصہ لیا. اللہ کے فضل سے اب تک یونیورسٹی کی شاعری سے متعلقہ چھوٹی بڑی سرگرمیوں میں یونیورسٹی والے ضرور یاد کرتے ہیں. حال ہی میں ایک مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں واہ، راولپنڈی اور اسلام آباد کے نامور...
  12. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی بھائی کا انٹرویو

    عالمانہ سوال ہے. قطع نظر اس بات سے کہ اس کا جواب یہ ہے یا نہیں. اپنا خیال پیش کرنے کی جرات کر رہا ہوں. اردو ادب میں شاید کچھ ایسا ہو، جسے نادر کہا جا سکے. موجودہ حالات کے تناظر میں خود اردو نادر ہوتی جا رہی ہے. انقلاب آ رہا ہے. سوشل میڈیا، انٹرنیٹ اور سمارٹ فون کا کافی کردار ہے. اگر ہم ایک...
  13. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی بھائی کا انٹرویو

    شاعر : محسن نقوی ادیب : پطرس بخاری کھلاڑی : زیڈان اداکار : عرفان خان موسیقار : روحیل حیات سائنسدان : ابن سینا سیاستدان : جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف ( گو کہ وہ باقاعدہ سیاستدان نا گردانے جاتے ہوں)
  14. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی بھائی کا انٹرویو

    کھیل : فٹبال، ٹیبل ٹینس کھانا : پراٹھا انڈہ ڈرامہ : دھواں، ماسوری فلم : مور کتاب : تذکرے اور صحبتیں زبان : سرائیکی علاقہ : صحرائی. جہاں کے خاص ماحول میں ابھی وقت گزارنے کا موقع نہی ملا لیکن طبعی ذوق کچھ اسی طرف مائل ہوتا ہے.
  15. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی بھائی کا انٹرویو

    خوبی اہل علم اور اہل ذوق کا پایا جانا. جو ناصرف فن جانتے ہیں بلکہ اس کی قدر بھی کرتے ہیں. خامی دھڑے بندی بنا کر کسی خاص نظریے کا پرچار. پھر اس میں شدت پسندی. گو کہ اس کا تعلق محفلین سے ہے ناکہ محفل سے. لیکن محفل محفلین ہی سے ہے تو...
  16. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی بھائی کا انٹرویو

    پہلے پہل کچھ مصروفیات ایسی ہوئیں کہ یہاں آنا کم ہو گیا. پھر طبیعت کچھ ایسی بد ذوق ہوئی کہ کوئی بھی ادبی کام پڑھنے یا کرنے کو جی نہیں چاہتا تھا. دراصل یہ ایک دور ہے جو سال دو سال بعد لازماً وارد ہوتا ہے. اب امید ہے بحالی کا دور شروع ہوگا. ان شاء اللہ یہاں آنا ہی کم ہو گیا تھا. کم کیا آنا ہی نہیں...
  17. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی بھائی کا انٹرویو

    دسمبر 2015 کی بات ہے. یونیکوڈ میں کسی کلام کے سلسلے میں آنا ہوا. کلام لیکر نکلنے لگے تو تبصرہ جات پر نظر پڑی. معلوم پڑا یہاں کوئی خزانہ دفن ہے. تجسس سے کچھ تبصروں پر نظر گزاری. اور متاثر ہوتے ہی رکنیت لینے میں تامل نہ کیا.
  18. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی بھائی کا انٹرویو

    اب جب انٹرویو ہو رہا ہے تو؛ ایک کورس پڑھا رہا ہوں صبح 8 سے 11 اس کی کلاس، پھر ناشتہ، انٹرنیٹ، نیند، شام کو دوستوں کے ساتھ اور عشاء کے قریب گھر. رات دیر تک کچھ نا کرنا اور پھر سو جانا.
  19. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی بھائی کا انٹرویو

    اٹک کا سکون. اور بالخصوص اٹک کی شام! اٹک کی شام کا اپنا ہی نظارہ اور لطف ہے وہ کسی اور شہر میں دیکھنے کو نہیں ملا.
Top