نتائج تلاش

  1. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    مسکراہٹ بهی کیا عجیب شے ہے: اگر دوست کیلئے اپنے ہونٹوں پر سجا لو تو وہ راحت محسوس کرے، اگر دشمن کیلئے سجا لو تو وہ ندامت محسوس کرے، اور اگر کسی ناواقف کیلئے سجا لو تو یہ صدقہ بن جائے.
  2. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    انسان کا سب سے بڑا دشمن انسان کا اپنا دل و دماغ ہے وہ ایسے لمحات کھینچ کھینچ کر لاتا ہے۔ جو اذیت دیتے ہیں، لیکن ایک بات ہے اللہ کے دین کے لیے خود کو وقف کر دیں تو وہ کریم رب اذیتوں کے کنویں سے نکال کر خوشیوں کی مسند پر بٹھا کر کہتا ہے، تو نے صبر کیا، میں نے تجھے دنیا میں بھی بدلہ دیا اور آخرت...
  3. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    محبت کریں پاگل نہ بنیں بعض لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ فلاں شخص میری محبت ہے اور وہ شخص انکے ساتھ ایسا برتاؤ کرتا ہے کہ انکے دل و دماغ کے ہی نہیں روح کے بھی ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتے ہیں وہ اسی شخص کو اپنا مقصد حیات سمجھ کر باقی سب کچھ فراموش کر بیٹھتے ہیں، کیا بس یہی مقصد ہے؟ ایک مٹی کے بنے شخص کے لیے...
  4. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    کچھ راز صرف الله اور بندے کے بیچ میں ہوتے ہیں ،ہماری کچھ غلطیوں کو صرف الله ہی جانتا ہے،الله سے چپکے چپکے کہتے رہیں کہ آپ اس پر شرمندہ ہیں...وہ کرم کر دے گا،الله تو وہ بھی جانتا ہے جو انسان نہیں جانتا......!!!!
  5. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    کہیں اجڑی اجڑی سی منزلیں کہیں ٹوٹے پھوٹے سے بام و در، یہ وھی دیار ھے دوستو جہاں لوگ پھرتے تھے رات بھر، میں بھٹکتا پھرتا ھوں دیر سے یونہی شہر شہر نگر نگر، کہاں کھو گیا مرا قافلہ کہاں رہ گئے مرے ھم سفر، جنہیں زندگی کا شعور تھا انہیں بے زری نے بچھا دیا، جو گراں تھے سینۂ چاک پر وھی بن کے بیٹھے ھیں...
  6. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    ہاتھ چھوڑ دینے والے کی اپنی اذیت ہے اور ہاتھ چھڑوا لینے والے کی اپنی کہانی ہے مگر اس عمل میں محبّت یتیم ہو جاتی ہے، اور پتہ ہے جب لاکھ کوششوں کے باوجود بھی ہم ناکام ہو جاتے ہیں اور غم کی کیفیت ہمیں چُور چُور کر دیتی ہے، تب یہ بے چین نگاہیں ربﷻ کو ڈھونڈنے لگتی ہیں، کیونکہ دل جانتا ہے کہ مرہم...
  7. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    بستر مرگ پے پڑے اک، اپنوں کے دیے زخموں سے چور چور شخص کو ابھی تک یقین نہیں آتا کہ وہ اُسکے ساتھ نہیں ہے، جسکے ساتھ اس نے زندگی کے اگلے ساٹھ سالوں کی پلاننگ کر رکھی تھی، کیسی عجیب اور غضب کی چال چلی ہے کچھ اجنبی نما اپنوں نے اس بے چارے کے ساتھ، اپنوں کی بےحسی، بے رخی، دو رنگی، ناقدری، ازیّت،...
  8. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    خط کے چھوٹے سے تراشے میں نہیں آئیں گے، غم زیادہ ہیں لفافے میں نہیں آئیں گے، ہم نہ مجنوں ہیں، نہ فرہاد کے کچھ لگتے ہیں، ہم کسی دشت تماشے میں نہیں آئیں گے، مختصر وقت میں یہ بات نہیں ہو سکتی، درد اتنے ہیں خلاصے میں نہیں آئیں گے، اُس کی کچھ خیر خبر ہو تو بتاوْ یارو، ہم کسی اور دلاسے میں نہیں آئیں...
  9. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    پتا ہے کبھی کبھی تو خود مجھے یقین نہیں آتا۔۔ کہ میں اُس کے ساتھ نہیں ہوں جس کے ساتھ میں نے اگلے ساٹھ سال کی پلاننگ تک کر رکھی تھی، لیکن ان چند باتوں نے مجھے مجبور کر دیا ہے کہ میں اپنی خواہشات کو دل میں ہی مار لوں، اپنے گزرے ہوئے سالوں کو یاد کر کے ہنسوں، اپنی محبت کو ہر روز اپنے وجود میں دم...
  10. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    محبت کا احساس بہت خوبصورت ہوتا ہے جو آپ کے چہرے پر مسکان سجائے رکھتا ہے آپ سے کوئی پیار کرے نہ کرے آپ کو اس بات سے کوئی غرض نہیں ہوتی آپ کو اس بات سے بھی کوئی مطلب نہیں ہوتا کہ وہ کیا سوچتا ہے آپ کے بارے میں آپ بس اتنا جانتے ہیں کہ آپ کو پیار ہے یہ احساس آپ کے من میں رہتا ہے اورآپ کو چپ چاپ اسے...
  11. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    ہماری بری عادتوں میں سے ایک بری عادت ہے کہ اپنے مطلب کی بات دماغ میں بٹھا کر دماغ کو تالا لگا کر چابی نگل لیتے ہیں اور کچھ بھی سمجھنے سے عاری ہو جاتے ہیں پھر چاہے وہ سمجھنا ہمارے لیے کتنا ہی ضروری کیوں نہ ہو ہم نہیں سمجھتے کہ کہیں کسی کی بات مان لینے سے ہماری انا کی شکت نہ ہو جائے کیونکہ بعض...
  12. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    اگر کبھی زندگی میں کسی بری عادت، کسی نہ مل سکنے والی محبت یا کسی جنون کا شکار ہو جاؤ تو یاد رکھنا ۔۔۔ جتنا زبردستی چیخ چیخ کے اس کو خود سے نو چ کے پھینکنے می کوشش کرو گے۔۔۔ وہ اتنا تمہارے اوپر سوار ہو گا۔۔۔ وہ اتنا تمہیں ڈرائے گا۔۔ کسی خوفناک درندے کی طرح وہ چیز ہمیں ڈراتی رہے گے۔ ان چیزوں کا...
  13. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    بعض لوگ دوسروں کی خوشیاں چھین کر انہیں ازیت دے کر تسکین حاصل کرنا چاہتے ہیں دراصل ایسا ہوتا نہیں ہے خوشیاں ایسے نہیں ملا کرتیں، یہ لوگ انہیں ازیت پہنچانے کے، تکلیف دینے کے نت نئے طریقے سوچنے میں وقت، صلاحیتیں اور وسائل خرچ کرتے ہیں، یوں انکا اپنا سکون لٹ جاتا ہے، دوسروں کی خوشیاں چھین کر انہیں...
  14. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    رزق مخلوق کے خالق کا دعوٰی ہے کہ وہ زمین پر چلنے والے ہر جاندار کے رزق کا کفیل ہے ۔ اس میں سب مخلوق شامل ہے ۔ انسان ، حیوان کیڑے مکوڑے ، مرغ و ماہی غرضیکہ ہر ذی جان اور ذی روح ، بغیر کسی استثنا کے ۔ رزق صرف یہی نہیں کہ جیب میں مال ہو ، بلکہ ہماری ہر صفت رزق ہے اور ہماری ہر استعداد رزق ہے ۔...
  15. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    ''اگر تم مجھ سے پوچھو تو میرا دل چاہتا ہے کہ ہر اس شخص کو روکوں جو اپنے کسی خونی رشتے دار سے ناراض ہے اور کہوں کہ اس کو کال کرلو‘ اس سے تعلق جوڑلو‘ چاہے اس نے آپ کا کتنا بھی دل کیوں نہ دکھایا ہو۔ میری طرح اتنے سال ضائع نہ کروبے کار کی انا میں۔ اگر تعلق نہیں جوڑو گے تو پتہ ہے کیا ہو گا؟ آپ کے...
  16. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    سب کو یہ سوچنا چاہیے کہ جو کچھ میں کرتا آیا ہوں اسمیں کیا صحیح تھا اور کیا غلط؟ صحیح تھا تو الحمد للہ اور اگر غلط تھا تو انکے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، ذہانت اور شرافت کا تقاضہ یہ ہے کہ محاسبہ کیا جائے، ویسے ایک بات ہے بہت تکلیف ہوتی ہے اپنے اعمال کا حساب کرتے وقت، یہ معلوم ہو کہ ہم شیطانی...
  17. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    اپنوں کا دکھ اسی وقت محسوس ہوتا ہے جب انہیں اپنا محسوس کیا جائے، جب اپنوں کو جڑ سے کاٹ دیا جائے تو دکھ بھی پرائے ہو جاتے ہیں
  18. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    ہم لوگ ہدایت مانگتے ہیں اللہ سے۔ لیکن ہمارے ہدایت کے کانسیپٹ ہی کلئیر نہیں ہیں۔ ہدایت یہ نہیں کہ بس مل گئی اور زندگی بن گئی۔ ہدایت ایک ساری عمر کی جدوجہد ہے۔ ہر دن کے ہر گھنٹے کے ہر پل میں آپکو کچھ فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔ یس اور ناٹ۔ رائٹ اور لیفٹ۔ اور ہدایت یہی ہے کہ ہر لمحے میں اپنے نفس سے لڑ کر...
  19. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    اپنے ہر ہر لفظ کا خود آئینہ ہو جاؤں گا، اس کو چھوٹا کہہ کے میں کیسے بڑا ہو جاؤں گا، تم گرانے میں لگے تھے تم نے سوچا ہی نہیں، میں گرا تو مسئلہ بن کر کھڑا ہو جاؤں گا، مجھ کو چلنے دو اکیلا ہے ابھی میرا سفر، راستہ روکا گیا تو قافلہ ہو جاؤں گا، ساری دنیا کی نظر میں ہے مرا عہد وفا، اک ترے کہنے سے کیا...
  20. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی کی ڈائری سے ۔۔

    لوگ سمجھتے ہیں نفرت کا جذبہ سب سے زیادہ شدید ہے سب سے بَڑی سزا ہے کہ نفرت ہو تو محبت مَر جاتی ہے مگر ” اجنبیت “ کا رشتہ بہت کڑی سزا ہے اجنبیت وہ مقام ہے کہ تعلق رہتا ہی نہیں نفرت کی انتہا اجنبیت ہوتی ہے جب شکوٰہ شکایت ہونا ہی بند ہو جائیں تو تعلق مَر جاتا ہے، لڑائیاں جھگڑے تعلق کو بچانے کی...
Top