عارف وقار صاحب آگے لکھتے ہیں:
اُردو زبان ہندوستان میں پیدا ہوئی اور اسکا تمام تر صوتیاتی ڈھانچا مقامی ہے البتہ تحریر کے لئے اُردو نے ایک غیر ملکی رسم الخط اپنایا، جسکے صوتیاتی اور املائی اصول و ضوابط ہندوستانی زبانوں سے مختلف تھے۔ مثلاً عربی میں کوئی لفظ یا رکن واول آواز سے شروع نہیں ہو سکتا...