حالت حال کے سبب، حالت حال ہی گئی
شوق میں کچھ نہیں گیا، شوق کی زندگی گئی
ایک ہی حادثہ تو ہے، اور وہ یہ کہ آج تک
بات نہیں کہی گئی، بات نہیں سنی گئی
اس کی امید ناز کا ہم سے یہ مان تھا کہ آپ
عمر گزار دیجیے، عمر گزار دی گئی
خوبصورت سلسلہ نین بھائی!
محفلین میں سب سے پہلی ملاقات محمدابوعبداللہ بھائی سے ہوئی۔ رابطہ کرنے پر معلوم پڑا وہ اٹک میں ہی مقیم ہیں۔ ان کی دعوت پر انہیں شرف میزبانی بخشا گیا۔
دوسری، تیسری اور چوتھی ملاقات جن سے ہوئی ان کا تذکرہ ہی کیا کرنا۔ وہ آپ اپنا تذکرہ ہیں۔ ان سے بہتر انہیں کوئی بیان نہیں...
یہ پرلے درجے کی زیادتی ہوگی کہ اٹک آئیں اور ہمیں زیارت سے محروم کر جائیں۔ اگر پہلے نہیں تو اب نوٹ فرمالیں شرٹ سلوا لیں جس پر پرنٹڈ ہو۔ jamati in attock meet him ۔ قبلہ ہم منتظر رہیں گے آپ کی خدمت کے لیے۔
قبلہ باقی کیا پڑھنے ہیں۔ اسی کا جواب نہیں۔ میں تو اسی سے باہر نہیں جا پایا۔ واہ واہ واہ۔ کیا ہی کہنے۔ مطلب واہ واہ واہ۔ دار قبولیے محترم۔ کیا شان ہے اللہ کی۔