وادی کے خوبصورت اور دلکش قدرتی مناظر ۔بلند و بالا
پہاڑی چوٹیاں ،پھل و پھول ،ٹھنڈے چشمے اور آبشاریں ، ۔
اپنے اندر ایک منفرد کشش رکھتے ہیں
اور دل کہتا ہے بار بار آیا جائے ۔
خوبانی کا ذکر بے ضروری ہے کیونکہ اس سے ذائقہ دار خوبانی شاید کہیں نہیں ۔
وادی کے پہاڑوں میں قدرت کا پیش بہا اور قیمتی خزا نہ پوشیدہ ہیں۔
ہشوپی باغ ۔پھولوں اور پھلوں کی جنت ہے۔
واہ واہ ہمیں بھی لگا کسی کھڑکی سے جھانک رہی ہیں دوسرے قلعہ کا گائیڈ پوری سپیڈ سے بول رہا تھا!!!یوں لگتا تھا رانی کھڑکی میں کھڑی بال سکھا رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں
تم کو آشفتہ مزاجوں کی خبر سے کیا کام
تم سنوارا کرو بیٹھے ہوئے گیسو اپنے
قلعے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کو پتھروں سے تعمیر کیا گیا ہے
قلعے کے اندر رکھے نوادرات
یہ علاقہ
Lamsa
کہلاتا ہے بابر صاحب نے بتایا لیکن وادئ شگر ہی ہے جو ہمیں بتایا گیا