اسلام آباد سے دیو مالائی سر زمین اسکردو ۔۔۔

ہے بھی اور نہیں بھی۔
جیسے رائیونڈ لاہور میں ہے بھی، اور نہیں بھی ۔۔وغیرہ وغیرہ
اچھا سرفرنگا ڈیزرٹ کے ساتھ ہی باب شگر ہے اس لیے مجھے لگا یہ سکردو کی ہی وادی ہے۔ میرا خیال ہے جی بی میں تین ہی تو ڈویژنز ہیں؟ ٹیکنیکلی تو پھر بھی ضلع سکردو میں آ ہی رہی ہوگی یہ وادی۔
 
سیما علی

لائبریرین
IMG-0940.jpg
 
یاز

محفلین
اچھا سرفرنگا ڈیزرٹ کے ساتھ ہی باب شگر ہے اس لیے مجھے لگا یہ سکردو کی ہی وادی ہے۔ میرا خیال ہے جی بی میں تین ہی تو ڈویژنز ہیں؟ ٹیکنیکلی تو پھر بھی ضلع سکردو میں آ ہی رہی ہوگی یہ وادی۔
ڈسٹرکٹ یعنی ضلع اور شہر کی اصطلاحات جس شکل میں پاکستان میں مستعمل ہیں، ان کے مطابق دونوں میں اچھا خاصا فرق ہے۔
جیسے کہنے کو تو خنجراب بھی کریم آباد یا ہنزہ ضلع میں ہے، لیکن یوں کہنا کافی عجیب لگے گا کہ خنجراب ہنزہ میں واقع ہے۔
اسی طرح ناران و بابوسر وغیرہ بھی ضلع مانسہرہ میں ہیں، لیکن حقیقت میں ڈیڑھ سو کلومیٹر سے زیادہ دوری پہ ہیں۔
اسی طرح یہ کہنا بھی عجیب ہی ہو گا کہ چیچہ وطنی ساہیوال میں ہے، حالانکہ ضلع ایک ہی ہے۔
اسی طرح شگر ضلع سکردو میں تو ہے، لیکن بہرحال وہ ایک الگ وادی ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
عمدہ۔
عکس کی وجہ سے ایک بار تو یوں لگا جیسے رانی صاحبہ خود بھی نیلے پتھر والا کنگن پہنے اندر بیٹھی پڑی ہیں۔
واہ واہ ہمیں بھی لگا کسی کھڑکی سے جھانک رہی ہیں دوسرے قلعہ کا گائیڈ پوری سپیڈ سے بول رہا تھا!!!یوں لگتا تھا رانی کھڑکی میں کھڑی بال سکھا رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں ؀

تم کو آشفتہ مزاجوں کی خبر سے کیا کام
تم سنوارا کرو بیٹھے ہوئے گیسو اپنے
 
ہمارے گھر کی دیواروں پہ ناصر
اداسی بال کھولے سو رہی ہے
 
Top