نتائج تلاش

  1. متلاشی

    غم نہیں غیر کی ریائی کا ۔۔ غزل از محمد ذیشان نصر

    تازہ وارداتِ شعری بغرض نقد و اصلاح غم نہیں غیر کی ریائی کا دکھ ہے اپنوں کی بے وفائی کا عرشِ دل میں بسا لیا ان کو ڈر نہیں اب مجھے جدائی کا دل لگانے سے قبل سوچنا تھا فائدہ کیا ہے اب دُہائی کا چاند تاروں کو مات دیتا ہے کنگن اس کی حسیں کلائی کا درمیاں سے جو ہٹ گیا پردہ مٹ گیا شوق خود نمائی کا...
  2. متلاشی

    میر کی ہندی بحر کو سمجھنے کا آسان ٹوٹکہ

    میر کی ہندی بحر کو سمجھنے کا بالکل آسان طریقہ میر کی ہندی بحر کی کل 256 صورتیں ہیں جو سب کی سب کسی ایک غزل یا نظم میں جمع کی جاسکتی ہیں۔ علم عروض کی اصطلاح میں اس کا نام ہے: بحر متقارب مثمن مضاعف اثرم مقبوض محذوف/مقصور اور اس کے اصل ارکان ہیں: فعلُ فعولُ فعولُ فعولُ فعولُ فعولُ فعولُ...
  3. متلاشی

    وزن اور بحر کو سمجھنے کا آسان ترین طریقہ

    وزن اور بحر کو سمجھنے کا آسان طریقہ شاعری میں ’وزن‘ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ محض ردیف و قافیہ پر مشتمل جملہ شعر نہیں کہلا سکتا، میں آج ایک آسان پیرائے میں آپ کو وزن کو سیکھنے کا طریقہ بتاؤں گا۔ وزن کا تعلق آواز سے ہے ، ہم جو بھی لفظ بولتے یا لکھتے ہیں وہ ایک مخصوص آواز رکھتا ہے۔...
  4. متلاشی

    قرآن پاک میں رموز اوقاف لگانے کا درست طریقہ کیا ہے؟

    اس کی ضرورت اس لیے ہے کہ جب تک ان کی سٹینڈرڈ یونی کوڈ ویلیو نہ ہو گی ۔ ہر پروگرامر اپنی مرضی سے انہیں وولٹ میں کوڈ کرے گا۔۔ تو کوئی اسٹینڈرڈ نہیں بن پائے گا۔
  5. متلاشی

    قرآن پاک میں رموز اوقاف لگانے کا درست طریقہ کیا ہے؟

    یہی چیز میں نے اوپر لکھی ہے کہ جب تک ان رموز اوقاف کو لکھنے کا اسٹینڈرڈ طریقہ ابھی تک کتابت شدہ قرآن پاک میں ہی نہیں ہے۔ مختلف پبلشرز کے نسخوں میں مختلف طریقے سے لکھا گیا ہے ، تو ہم کمپیوٹر پر ایک سٹینڈرڈ متن کیسے حاصل کر سکتے ہیں ؟؟؟
  6. متلاشی

    قرآن پاک میں رموز اوقاف لگانے کا درست طریقہ کیا ہے؟

    جو رموز اوقاف ایک ہی آیت پر یا درمیان میں اکھٹے آتے ہیں ۔ دو یا تین کر کے ان سب کی الگ الگ یونی کوڈ ویلیو ہونی چاہیے ۔ یعنی ق ز جب اکھٹے آئیں ۔ تو اس کی الگ یونی کوڈ ویلیو ہونی چاہیے۔ اسی طرح ، ج لا اور دیگر رموز اوقاف وغیرہ۔
  7. متلاشی

    قرآن پاک میں رموز اوقاف لگانے کا درست طریقہ کیا ہے؟

    اصل میں قرآنِ پاک کا برصغیری رسم الخط جسے ہندی نسخ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ کوئی باقاعدہ خط نہیں بلکہ یہ انڈو پاک کے کم پڑھے لکھے عوام کے لیے نستعلیقی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے عربی نسخ میں چھیڑ چھاڑ کر کے ایجاد کیا گیا۔ اس میں الفاظ کو موٹا لکھا گیا اور برصغیری مزاج کے مطابق اور بھی تبدیلیاں کی...
  8. متلاشی

    سید انور حسین نفیس رقم

    جی بالکل ممکن ہے
  9. متلاشی

    راشد سیال کا خطِ راشد فونٹ

    میری نظر سے نہیں گذرا۔ یہ شاید ڈاس بیسڈ تھے اس لیے آج کل یہ دستیاب نہیں۔ کمپیوٹر پر آج کل اکثر خطاطین مہر نستعلیق ویب جو کہ ہمارا تیار کردہ ہے استعمال کرتے ہیں۔ راشد سیال، مختار علی صاحبان وغیرہ ہمارے فونٹ کو تھوڑا بہت ایڈیٹ کر کے اپنی خطاطی کے طور پر متعارف کرواتے ہیں۔
  10. متلاشی

    سید انور حسین نفیس رقم

    پی ڈی ایف نہیں ہارڈ کاپی دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ دیوان بلھے شاہ بھی موجود ہے
  11. متلاشی

    سید انور حسین نفیس رقم

    نستعلیق میں بولڈ کا کنسیپٹ نہیں ہوتا۔ یہ لفظ ذرا موٹی قلم سے لکھا گیا ہے۔ فونٹ سائز بڑھانے سے ایسا رزلٹ ملے گا
  12. متلاشی

    سید انور حسین نفیس رقم

    دیباچۂ دیوانِ غالب بقلم حضرت اقدس سید انور حسین نفیس رقم
  13. متلاشی

    سید انور حسین نفیس رقم

    ہمارے فونٹ اور نفیس شاہ صاحب کی خطاطی کا موازنہ
  14. متلاشی

    سید انور حسین نفیس رقم

    الف نظامی بھائی مہر نستعلیق الگ فونٹ ہے اور مہر نستعلیق نفیسی الگ فونٹ ۔۔ مہر نستعلیق والد صاحب کی ذاتی طرزِ خطاطی پر مشتمل ہے جبکہ مہر نستعلیق نفیسی حضرت شاہ صاحب قدس سرہٗ کی طرزِ خطاطی پر مشتمل ہے ، اس فونٹ کی اشکال حضرت شاہ صاحب کے دیوانِ غالب کے نسخہ کو سامنے رکھتے ہوئے ڈیزائن کی گئی ہیں ۔...
  15. متلاشی

    سید انور حسین نفیس رقم

    جی مکرمی جمیل حسن صاحب ہمارے قریبی رفقاء میں سے ہیں ۔ اور حضرت نفیس شاہ صاحب کے خط پر کام جاری ہے۔۔ کرلپ والوں نے نفیس نستعلیق کے نام سے جو فونٹ تیار کیا ہے وہ حضرت نفیس شاہ صاحب کی خطاطی پر مشتمل نہیں بلکہ وہ ان کے بھانجے محمد جمیل صاحب کی خطاطی پر مشتمل ہے ۔ میرا کرلپ کے ڈاکٹر سرمد صاحب جو آج...
  16. متلاشی

    'ٹیزرکٹ' کے سا تھ آف لائن اردو او سی آر

    السلام علیکم فلسفی بھائی خوشی ہوئی کہ آپ حضرت نفیس شاہ صاحب کے عقیدت مندوں میں سے ہیں۔ میں اردو فونٹ سازی کے شعبہ سے منسلک ہوں اور کئی نستعلیق و دیگر فونٹس تیار کر چکا ہوں۔ جن میں سے ایک قبلہ نفیس شاہ صاحب کی طرز خطاطی پر مشتمل ہے۔ اردو او سی آر کے بارے میں میری رائے یہ ہے کہ لگیچرز کی بجائے...
  17. متلاشی

    یہ کون سا فانٹ ہے؟

    قریباً پندرہ منٹ کے بغور مطالعہ کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ نہ ہی یہ مکمل ایک خطاط کی لکھی ہوئی کتابت ہے اور نہ ہی ایک خطاط کی خطاطی پر مشتمل فونٹ، اس میں مختلف لگیچرز مختلف خطاطوں کے لکھے ہوئے اٹھائے گئے ہیں۔ اس کی وجہ سے کوئی لفظ موٹا ہے کوئی باریک۔ اسی وجہ سےسے کئی جگہ الفاظ و حروف میں...
  18. متلاشی

    تاسف ڈاکٹر ریحان انصاری انتقال فرما گئے۔

    کل نفس ذائقہ الموت۔ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب کے سیئات کو حسنات سے مبدل فرما کر ان کی اخروی منازل آسان فرمائے۔ جی استاذ گرامی ریحان نستعلیق فونٹ ہمارے پاس موجود ہے اس کو مکمل کر کے جلد ڈاکٹر صاحب کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ یہ فونٹ ڈاکٹر صاحب کے لیے صدقہ جاریہ ہو گا۔ انشاء اللہ۔
  19. متلاشی

    کیا اردو فانٹ سازی جمود کا شکار ہوگئی ہے؟

    مکرمی شاکر القادری صاحب اپنی کتابوں کی کمپوزنگ مجھ سے ہمارے فونٹ میں کرواتے ہیں۔ ان کے ادارے کی تین نعتیہ کتب میں نے ہی اپنے فونٹ میں کنورٹ کر کے دی ہیں اس میں ان کا اپنا نعتیہ کلام چراغ بھی شامل ہے
Top