ایک بھنورا روزانہ باغ کی سیر کرنے جاتا تھا تو راستے میں ایک بھینسوں کے باڑے کے پاس اس کو اپنے سی شکل و صورت کا ایک کیڑا نظر آتا تھا ایک دن بھنورا کچھ دیر کے لیئے اس کے پاس رکا سلام دعا کی اور آگے نکل گیا پھر یہ روز کا معمول بن گیا یوں دونوں میں دوستی ہوگئی یہ کیڑا گوبریلا تھا جو کہ بھونرے کی شکل...