میں نہ بھولوں گا تجھے اے مری اردو محفل!
بزم دیکھی نہیں تجھ سی کبھی، اردو محفل!
تیرے آنگن میں پلے سیکڑوں شاعر اور ادیب
تیری خوشبو ہے دلوں میں بسی، اردو محفل!
جہاں استاد سکھانے کو ہیں ہر دم تیار
اور دلگیر ہیں احباب بھی، اردو محفل!
یہ مرے لفظ کہ منسوب ہیں تجھ سے مری جاں
ہیں حقیقت میں صدائیں تری،...