یہ اتفاق پہلی سطر کے لیے نہیں تھا۔۔۔۔ آپ نے بہت اچھے نکات بیان کیے۔۔۔ یہ جو اٹکنے کی بات کی ہے۔۔ یا ضد بنا لینے کی۔۔۔۔۔ اس کے بارے میں عرصہ قبل میں نے کچھ لکھا تھا۔۔۔۔ ڈھکا چھپا سا۔۔۔۔
یوں ہی جاسمن صاحبہ کا دھاگا دیکھا تو دل کیا کہ کچھ لکھ دیں اس میں۔۔۔۔ اب جو دو چار چیزیں تھیں وہ لکھ دیں۔۔۔۔ مجھے یہ جان کر خوش گوار حیرت ہو رہی ہے کہ ہم دونوں میں یہ قدر مشترک موجود ہے۔
میں اپنے وارڈ روب آج بھی خود سیٹ کرتا ہوں۔ میرے کپڑے ترتیب سے ہوتے ہیں، گھر کے الگ۔۔۔۔ باہر کے الگ۔۔۔ دفتر کے الگ۔۔۔۔ سونے کے الگ۔۔۔ پھر اس میں مزید تخصیص۔۔۔ کہ ہاف بازو الگ۔۔۔ فل بازو الگ۔۔۔ شرٹس الگ۔۔۔ ٹراؤزر ۔۔۔ جینز الگ الگ۔۔۔ ان میں بےترتیبی ہو تو مجھے بہت الجھن ہوتی ہے۔
پھر یہی ترتیب میری...
آج کل سوشل میڈیا پر ایک اداکار کی موت کی خبر زیر موضوع ہے۔ خبر جس کو گردونواح نے مہینہ بھر محسوس نہ کیا۔ اس سے قبل ایک فنکار کی خود کشی کی خبر نے بھی اہل درد کے دلوں پر دستک دی تھی۔ دلوں میں درد جاگ اٹھا، چند دنوں تک نوحہ گری جاری رہی، تحاریر، کیفیت ناموں میں دکھ بیان ہوئے، ہمدردی کی پیشکشیں...
ظہیر بھائی آپ کی محبت اور شفقت ہے۔ کل میں محفل سے اپنی تحاریر اپنے پاس نقل کر رہا تھا، کیوں کہ محفل پر موجود میری زیادہ تر تحاریر میرے پاس نہیں ہیں۔ اس میں کچھ تو ایسی نظر آئیں کہ دل کیا ڈیلیٹ کر دوں ۔۔۔۔ ہوہوہوہوہوہوہو
محمداحمد بھائی! دیکھیں پہلا برس مکمل ہونے پر کتنا ادہم مچانے کی کوشش کی تھی۔۔۔ اب کتنا عرصہ بیت گیا۔۔۔۔۔
عشق فسانہ تھا جب تک اپنے بھی بہت افسانے تھے
عشق صداقت ہوتے ہوتے کتنا کم احوال ہوا