یہودیت اور عقیدۂ احیا
یہود کی روایتی سرکشی، سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات سے کھلا انحراف اور اپنے چنیدہ قوم ہونے کا بے جا زعم، یہ وہ بنیادی عامل تھے جن کی وجہ سے ان کا مذہب بہت جلد اپنی حقیقت کھو بیٹھا اور محض ایک قوم اور اس کی عصبیت کا ترجمان بن کر رہ گیا۔ ان کے ہاں مذہبی اعمال اور رسومات...