تمام احباب کو سلام
اس تھریڈ میں اہل محفل اپنا تعارف پیش کریں۔(التماس)
میں یہاں نیا ہوں اور کافی دوستوں کو نہیں جانتا لہذا یہاں اپنا مختصر تعارف پیش کریں تو مجھے آپ کا مزاج سمجھنے میں کافی آسانی ہو گی۔
والسلام
شعبان نظامی
بہت شکریہ نیرنگ خیال صاحب!
معذرت جناب میں آپ کا نام نہیں جان سکا۔
بہرحال آپ سینئر ممبر ہیں تو یقینا مجھ سے زیادہ تجربہ اور صلاحیت رکھتے ہیں۔ امید ہے آپ ،سے کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
السلام علیکم!
نام سے آپ واقف ہیں۔
تعلیم۔ ماسٹرز
پیدائش۔ضلع ننکانہ کے قریبی گائوں میں
موجودہ رہائش۔لاہور
باقی تعارف ساتھ ساتھ چلتا رہے گا۔ میں نے تو یہاں ایسا تھریڈ بھی دیکھا جو تعارف کے نام سےشروع کیا گیا تھا مگر اس میں تعارف کے علاوہ سبھی کچھ تھا۔
ایک اور چیز شاید یہ بگ نہ ہو۔
میرے پاس ان پیج 6 صفحات کی فائل تھی اس پر میں نے تاج نستعلیق اپلائی کیا تو سٹائل اپلائی ہونے میں تقریبا 4 یا پانچ سیکنڈ کا وقت صرف ہوا۔ اسکی کی وجہ ہو سکتی ہے۔
اسی طرح مفہوم لکھنے پر ہ کا نیچے ظاہر ہونے والا نشان نہیں آتا۔
شفٹ ایف 7 دبانے سے اردو کے حروف تو درست...
مبارک باد
شاکر القادری صاحب اور ان کے معاونین!
کو فونٹ ’’القلم تاج نستعلیق‘‘ ریلیز کرنے پر مبارک باد۔
بے شک ان احباب کا یہ کام اپنی نوعیت کے اعتبار سے منفرد ہے کیونکہ اس فونٹ کو عوام الناس کے استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ لہذا یہ ہر خاص و عام کی دسترس میں ہے۔
اللہ تعالیٰ انہیں مزید برکتیں عطا...
’’تاریخ کا‘‘ ان الفاظ کو لکھنے سے حرف خ کا نقطہ کاف کے ساتھ ملا ہوا نظر آرہا ہے۔
اسی طرح ’’تاریخ کتاب‘‘ لکھنے سے بھی یہی مسئلہ پیدا ہو رہا ہے۔ اسی طر ح جب کسی حرف کے آخرمیں خ آئے اور بعد میں ان حروف میں سے کوئی حرف آئے تب بھی یہی مسئلہ یعنی خ کا نقطہ اگلے حرف پر یا اس کے ساتھ ملا ہوا نظر آتا ہے۔...
انرجی تو بے شک تھوڑی ہی پیدا ہو گی مگر کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے۔
اسی طرح کے چھوٹے چھوٹے منصوبے اگر شروع کیے جائیں تو یقینا شارٹ فال کافی حد تک کم ہو جائے گا۔