آج کل محفل پہ کھیلوں کے اولمپکس چل رہے ہیں تو ایک اور کھیل بھی شروع کرتے ہیں۔
سادہ سا کھیل ہے کہ دیئے گئے جملے میں سے کسی جگہ کا نام تلاش کرنا ہے۔ جگہ سے مراد کوئی ملک، شہر، قصبہ، پہاڑ، دریا وغیرہ وغیرہ ہو سکتے ہیں۔
نام سیدھی یا الٹی ترتیب میں چھپایا جا سکتا ہے۔
السلام علیکم!!
معزز احباب فرقان احمد بھائی کے شروع کردہ سلسلے کو آگے بڑھاتے ہیں۔۔ اس تھریڈ میں "ط، ظ، ع، غ" سے شروع ہونے والے نام لکھیں گے۔۔
ابتداء میری طرف سے
طاہر
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
تو جناب جیسا کہ لڑی کے عنوان سے ظاہر ہے۔ ایک جملے میں سے کسی محفلین کے نام کو غائب یا تلاش کرنا ہو گا۔
جیسے جملہ ہو کہ
سوال: فرانس اور جرمنی ازل سے جنگ و جدل میں مصروف ہیں۔
جواب: جرمنی ازل سے ۔۔۔ یاز
اس سلسلے میں چند اصول پیشِ خدمت ہیں۔ لڑی چل نکلی تو مزید...
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے گزشتہ ہفتے یکم مئی کی چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وادیٔ نیلم کی سیروسیاحت کا موقع ملا۔ لگ بھگ 19 سال پر محیط اپنے سیاحتی کیریئر میں بہت سی جگہیں دیکھنے کا موقع ملا، لیکن وادیٔ نیلم ابھی تک نہ دیکھ پائے تھے، جس پہ ہمیں کافی رنج و افسوس وغیرہ...
محترم احباب السلام علیکم
آج یعنی مؤرخہ 23 مارچ کی تاریخ یومِ پاکستان اور بھگت سنگھ کی برسی کے علاوہ بھی تھوڑی سی اہمیت کی حامل ہے۔ وہ کچھ یوں کہ 10 سال قبل 23 مارچ 2008 کو ہم نے اردو محفل پہ قدمِ رنجہ وغیرہ رکھا تھا۔ تو آج ہمیں شریکِ محفل ہوئے ایک عشرہ بیت چکا۔ میرے خیال سے یہ ایک طویل عرصہ ہے۔...
بلاگ پہ تحریر کا لنک
کچھ عرصہ قبل ایک بلاگ میں کراچی کے مختلف علاقوں کے دلچسپ اور انوکھے نام پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ اس بلاگ کا ربط تو اب نہیں مل پایا، تاہم ناموں کی وہ فہرست مختلف جگہوں پہ موجود ہے۔ حتیٰ کہ وکی پیڈیا پہ کراچی کے اردو زبان کے صفحے میں بھی وہ فہرست شامل ہے۔ فیس بک پہ اس لنک پہ اس...
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیفی اعظمی کی ایک نظم پیشِ خدمت ہے۔ نظم کا عنوان ہی "عورت" ہے۔
عورت
اٹھ میری جان! میرے ساتھ ہی چلنا ہے تجھے
زندگی جہد میں ہے صبر کے قابو میں نہیں
نبضِ ہستی کا لہو کانپتے آنسو میں نہیں
اڑنے کھلنے میں ہے نکہت خمِ گیسو میں نہیں
جنت اک اور ہے جو مرد کے پہلو میں نہیں
اس...
ربط
سنگاکارا نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے ہم وطنوں سے کہا ہے کہ ہم اپنی آنکھوں پر نفرت اور خوف کے پردے پڑنے نہیں دے سکتے۔
یہ پیغام انھوں نے اپنے انسٹا گرام پیج پر جاری کیا ہے۔
کمارا سنگاکار خود آج کل متحدہ عرب امارات میں ہیں جہاں وہ پاکستان پریمیئر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کی جانب سے کھیل...
سالِ گزشتہ کے اختتامی چند ہفتوں میں امریکہ یاترا کا اتفاق ہوا۔ اس سفر کا سب سے یادگار حصہ نیاگرا آبشار کا ٹرپ رہا۔ رسمِ سفرنامہء محفل کے مطابق نیاگرا ٹرپ بمعہ چند دیگر مواقع کی تصاویر پیشِ خدمت ہیں۔
ترتیب سے تصاویر ذیلی مراسلوں میں شامل کرتا جاؤں گا۔ فی الحال چند ٹیزر
دیگر سیریز تو چل ہی رہی ہیں. کچھ توجہ اس ٹورنامنٹ یا سیریز کی جانب بھی.
پہلے میچ میں بنگلہ ٹیم نے زمبابوے کو بآسانی ہرایا. آج دوسرا میچ زمبابوے بمقابلہ سری لنکا جاری ہے.
زمبابوے نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 310 رنز بنائے،جس میں مساکڈزا کی سنچری بھی شامل تھی۔
تاہم سری لنکا اس سے بھی زیادہ شاندار بلے بازی کرتے ہوئے۔
26 اوورز میں 162 رنز بن چکے ہیں اور کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔
پھر وداع و وصل پر ہوں گی خیال آرائیاں
سو گیا ہے شہر، جاگ اٹھنے کو ہیں تنہائیاں
شاخِ دل سے آرزوؤں کے پرندے اڑ گئے
بے طلب ہیں اب بہاروں کی چمن آرائیاں
ایک نوحہ سا ابھرتا ہے لبِ احساس پر
آہ! وہ عہدِ جنوں کی انجمن آرائیاں
درد بن کر جاگتا ہے جب شبِ غم کا سکوت
بولنے لگتی ہیں یادوں کی گھنی پرچھائیاں...
تازہ ترین یہ ہے کہ ابن توقیر بھائی کے 2000 مراسلے مکمل ہو چکے ہیں۔
اس موقعے پہ ان کو مبارک باد، نیک خواہشات اور بہت سی دعائیں ہماری اور سب اہلِ محفل کی جانب سے۔
بنگلہ دیش کی ٹیم سری لنکا میں 2 ٹیسٹ میچ، 3 ون ڈے میچ اور 2 ٹی20 میچ کھیلے گی۔
پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہو رہا ہے۔ گالے میں ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے شروع ہو گا۔