پہلا ٹیسٹ میچ - انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ

یاز

محفلین
آج سے انگلینڈ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز شروع ہو رہی ہے۔
پہلا ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے سے شروع ہو چکا ہے۔
 

یاز

محفلین
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ایلسٹرکک فقط تین رن بنا کر فلینڈر کے ہاتھوں آؤٹ۔
 
فلینڈر جی تو فارم میں لگ رہے
جیننگ جی کو پویلین کی راہ دکھا دی۔
انگلینڈ 17-2
اب تو کپتان روٹ جی ہی واحد سہارے دکھائی دیتے ہیں انگلش ٹیم کے لئے۔۔
 

یاز

محفلین
جو روٹ کریز پر۔
انگلینڈ کو اب لے دے کے جو روٹ اور بیئرسٹو وغیرہ کا ہی سہارا ہے۔
 
جی جی وہی تو۔۔
جب دوسری ٹیم سمجھ رہی ہوتی اب ہم نے انگلش بیٹنگ لائن اپ کی کمر توڑ دی ہے اور ٹیل اینڈرز میں داخل ہو چُکے
بئیر سٹو جی چُپکے چُپکے 70-80 رنز بنا کر میچ کی کایہ ہی پلٹ دیتے ہیں۔ خاص کر انگلش کنڈیشنز میں۔۔

جو روٹ کریز پر۔
انگلینڈ کو اب لے دے کے جو روٹ اور بیئرسٹو وغیرہ کا ہی سہارا ہے۔
 

یاز

محفلین
کافی سارے اوور میڈن کھیلنے کے بعد انگلینڈ نے دو اوورز میں بہت سے رنز جوڑ لئے۔ 38 پہ دو آؤٹ۔
 

یاز

محفلین
کھانے کے وقفے پر انگلنڈ کا سکور 82 رنز اور 4 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
جو روٹ ہنوز کریز پر موجود۔
 
Top