اے آئی کے میدا ن میں اردو ابھی بہت پیچھے ہے۔ اس کو دوسری زبانوں کے مقابلے پر لانے کے لیے جن وسائل کی ضرورت ہے وہ عام آدمی کی دسترس سے باہر ہیں۔ ایسا فی الوقت بڑی آئی ٹی کمپنیاں یا ریسرچ کے ادارے ہی کر سکتے ہیں۔
چیٹ جی پی ٹی اور دوسرے لارج لینگویج ماڈل انٹرنیٹ پر عام دستیاب ڈیٹا پر ٹرین ہوئے...
میں انشاءاللہ جلد ہی اس سلسلے میں معلومات شئیر کروں گا۔ اس بارے میں کچھ باتیں پہلے عرض کر چکا ہوں۔ زیادہ تر موجودہ زمرہ جات آرکائیو یا مرج کر دیے جائیں گے۔ اور زمرہ جات کی ترتیب اس طرح رکھنے کی کوشش کی جائے گی کہ یہ محفل فورم کے ویژن سے بہتر مطابقت رکھیں اور ان کی نظامت بھی سہل رہے۔
سعود سے...
محفل فورم کا طریقہ استعمال دوسری فورمز سے مختلف نہیں ہے۔ بلکہ میرے خیال میں یہاں اردو لکھنا اور پڑھنا آسان بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے دوسرے پروگرامز میں تصویری متن تیار کرکے اسے اپلوڈ کرنے کا رواج رہا ہے جو کہ کئی گنا دشوار ہے۔اگر محفل فورم کا استعمال ہماری توقع کے اعتبار سے کم رہا ہے تو اس کی ایک...
میرے خیال میں زینفورو کی سائٹ پر ہی ریلیز کرنا بہتر رہے گا۔ میں نے ابھی تک تمام ایڈآن زینفورو کی سائٹ پر ہی شئیر کیے ہیں۔ دراصل اردو ترجمہ سعود نے تیار کیا ہے اور تھیم سعادت نے تیار کی ہے۔ اسی لیے پوچھ رہا تھا کہ کیا وہ خود سے اسے شئیر کریں گے یا پھر میں ہی اسے زینفورو کی سائٹ پر فراہم کر دوں؟
میں اس سلسلے میں کچھ تحقیق کرکے علیحدہ سے مضمون پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ آن لائن فورمز میں بالعموم اور اردو محفل فورم میں بالخصوص اے آئی کا استعمال شروع ہوگا۔ اور اگر کلاؤڈ کمپیوٹنگ پر آنے والی لاگت کم ہوتی رہی تو ہو سکتا ہے کہ ایسا مستقبل قریب میں ہی ہو سکے۔ یہ ممکن ہو جائے گا کہ خودکار...
اوپر میرے فراہم کردوہ رابط میں اس کا تفصیلی جواب موجود ہے۔ :)
میری ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ اردو کو انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اس کا مقام ملے ۔ بدقسمتی سے آئی ٹی کی ہر پیشرفت میں اردو کی باری سب سے آخر میں آتی ہے۔ اردو محفل فورم کے قیام سے قبل اردو فورمز موجود ضرور تھیں لیکن وہ محض رومن یا تصویری...
شاید کچھ غلط فہمی معلوم ہو رہی ہے۔ یہ خوف آپ کا خود سے طاری کیا ہوا معلوم ہوتا ہے۔
جی بالکل حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ اچھی کاوشوں کی تعریف کروں۔ آپ کے خیال میں کونسا ایسا کارنامہ ہے جس کی تعریف کی جانی چاہیے؟
:confused:
حیران آئینہ واہ ہیں ہم
یا رب کس سے دوچار ہیں ہم
آپ نے تو آتے ہی کلاس لے لی ہے۔ :(
سنجیدہ شاید ہوگیا ہوں، لیکن خوفناک ہرگز نہیں۔ آپ کو ایسا کیا نظر آیا ہے؟
السلام علیکم،
محفل فورم کی سالگرہ کے موقعے کی مناسبت سے محفلین کے ساتھ گفتگو کا موقع بھی ہے۔ کافی عرصہ قبل فورم انتظامیہ کی جانب سے آسک می اینی تھنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ اسی طرز پر یہاں بھی سوالات کیے جا سکتے ہیں۔ یہاں فورم کی عمومی نظامت کے علاوہ آپ مجھ سے اور سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں،...
بہت شکریہ ذوالقرنین۔ محفل فورم کے ارتقاء کا ہر مرحلہ سبق آموز اور دلچسپ ثابت ہوا ہے۔ :) تکنیکی اعتبار سے محفل فورم کے سیٹ اپ اور ہر اپگریڈ اور مائیگریشن بلا شبہ ایک تکنیکی معرکہ رہا ہے۔کمیونٹی منیجمنٹ کے نکتہ نظر سے بھی کئی دلچسپ واقعات پیش آئے ہیں ۔
یہ لیجیے چیٹ جی پی ٹی نے نقش فریادی کے سٹائل میں اردو محفل کے لیے غالب کے اشعار پیش کیے ہیں:
شعور، تجلی ہے کس کی محفلِ اردو کا
سیاحی ہے دلکش، ہر بیانِ محبت کا
غزل کے ہر پنکھ سے، ہوتی ہے روشنی پھیلا
یہ جوشِ زبان ہے، لہرے ہے موجِ دیوانگی کا
:notworthy:
اس مرتبہ چیٹ جی پی ٹی کی شراکت دیکھ کرتو معلوم ہوتا کہ اگلی سالگرہ پر اے آئی باٹس ہی فورم کی سالگرہ منا رہی ہوں گی۔ :oops:
اے آئی کے تخلیق کردہ مواد کو دیکھ کر فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ اس سے اردو کمپیوٹنگ کے نئے افق دریافت ہوں گے یا یہ اس کے حتمی زوال کا باعث بنے گا۔ :confused:
عزیز محفلین، السلام علیکم،
آپ سب کواردو محفل فورم کی اٹھارہویں سالگرہ مبارک ہو۔ جس وقت ہم نے اردو ویب اور اردو محفل فورم کی بنیاد رکھی تھی، اس وقت اردو کمیونٹی کے لیے بڑے چیلنج کمپیوٹر پر اردو لکھنا اور پڑھنا ہی ہوتا تھا۔ آپریٹنگ سسٹم پر اردو کی بورڈ انسٹال اور اردو فونٹ انسٹال کرنا ہی مہارت کا...
عاطف سعد 2 ، میں ایک مرتبہ پھر گزارش کروں گا کہ ویڈیو ربط کے ساتھ کچھ مختصرتعارف بھی لکھ دیا کریں تاکہ یہ فورم کی تلاش میں ظاہر ہو سکے۔ اس طرح اس کی افادیت بڑھ سکتی ہے۔
اعجاز اختر صاحب کے کہنے کے مطابق وہ ٹیگ کرنے پر متوجہ ہوتے ہیں۔ :) آپ بے شک پوسٹ میں ٹیگ کر دیا کریں لیکن پلیز تھریڈ ٹیگز میں ارکان فورم کا نام شامل نہیں کریں۔ یہ غیر ضروری ہے۔