نتائج تلاش

  1. متلاشی

    غزل ۔۔۔ ایک لمحے کو ٹھیر کر سوچیں۔۔۔ والد گرامی جناب نصراللہ مہر صاحب

    ایک لمحے کو ٹھہر کر سوچیں کھو گئی ہے کہاں سحر سوچیں کن علاقوں سے ہو کے آتی ہیں یہ ہوائیں ذرا شجر سوچیں ہاتھ تھامے گذشتہ لمحوں کا گھومتی ہیں نگر نگر سوچیں سرد لہجوں کے برف زاروں پر منجمد ہیں تمام تر سوچیں کوئی نزدیک آتا جاتا ہے ہوتی جاتیں ہیں معتبر سوچیں ایک لمحے کی بھول ہوتی ہے...
  2. متلاشی

    نظم۔۔ دیارِ دل سے کنارِ لب تک تمام منظر ہی معتبر تھا ۔۔ والد گرامی جناب نصراللہ مہر

    دیارِ دل سے کنارِ لب تک تمام منظر ہی معتبر تھا گلی گلی میں تھی سچ کی خوشبو، ڈگر ڈگر پر وفا کا پہرا میں کیسے بھولوں سمے سنہرا تمام لفظوں میں ربطِ معنی تمام رنگوں میں اک کہانی فلک کے لہجے میں استقامت شفق کے ہونٹوں پہ مسکراہٹ سحرکی پلکوں کی چلمنوں سے محبتوں کی ہزاروں کرنیں زمینِ دل پر...
  3. متلاشی

    چند اشعار در مدح صحابہ رضوان اللہ علیم اجمعین۔۔۔! والد گرامی جناب نصراللہ مہر صاحب

    قرآن کے آئینے میں ہستی کے قرینے تاحد نظر پھیلے ہیں انمول خزینے ہیں مثل ستاروں کے مری بزم کے ساتھی اصحاب کے بارے میں یہ فرمایا نبی نے ہیں آپ کے ہاتھوں ہی سے ترشے ہوئے ہیرے اسلام کے دامن میں یہ تابندہ نگینے بعد ان کی محبت کے سفر صرف تھکن ہے منزل کوئی پائے گا نہ پائی ہے کسی نے والد گرامی...
  4. متلاشی

    تعارف میرا منظوم تعارف

    کل ہم ایک فورم ’’ ہماری اردو‘‘ پر تشریف لے گئے وہاں پر ہم سے ایک سوالنامہ حل کروایا گیا جس کا جواب ہم نے اپنے انداز میں کچھ یوں دیا ۔۔۔ سوالنامہ بمع جواب پیشِ خدمت ہے۔۔۔ ہماری اردو میں خوش آمدید ۔ ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی...
  5. متلاشی

    The first and only living man without heart

    Although every part of our body is important but there are many organs which are vital for human Life too, and Heart is one of them. The function of heart is to pump all the blood along with Oxygen to every single part of the body. No heart or a dead heart in body means there is no Life...
  6. متلاشی

    محبت میں بھلا دردو الم کیا کم نہیں ملتا۔۔تازہ غزل برائے اصلاح

    السلام علیکم ! تمام اساتذانِ سخن و ناقدانِ سخن کی خدمت میں اپنی تازہ یک نشتی غزل پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں ۔۔۔ امید ہے میری اس جسارت کو آپ معاف کریں گے۔۔۔! محبت میں بھلا درد و اَلم کیا کم نہیں ملتا کہیں ملتا ہے غم تو پھر شریکِ غم نہیں ملتا رَقیبوں کے جھمیلے میں سَدا ہے وہ گھرا رہتا اکیلے...
  7. متلاشی

    غزل : وہ جذبوں کی تجارت تھی یہ دل کچھ اور سمجھا تھا - قادر صبا حیدر آباد

    وہ جذبوں کی تجارت تھی یہ دل کچھ اور سمجھا تھا اسے ہنسنے کی عادت تھی یہ دل کچھ اور سمجھا تھا مجھے اس نے کہا آؤ نئی دنیا بساتے ہیں اسے سوجھی شرارت تھی یہ دل کچھ اور سمجھا تھا ہمیشہ اسکی آنکھوں میں دھنک سے رنگ ہوتے تھے یہ اسکی عام حالت تھی یہ دل کچھ اور سمجھا تھا وہ میرے پاس بیٹھا دیر تک غزلیں میری...
  8. متلاشی

    ?...Whats a love

    !Assalam-o-alaykum to everyone .It is my first post in English forum Here I want to get your own opinions about Love considering your own experiences about it...!Please don't quote someone else saying about Love... but only write your own thinking in accordance with your experiences and your...
  9. متلاشی

    بابری مسجد کی شہادت پر ایک نظم۔۔۔ والد گرامی جناب نصراللہ مہر صاحب

    والد صاحب بابری کی مسجد کی شہادت پر ایک نظم لکھی تھی۔۔ وہ یارانِ اردو محفل کی خدمت میں پیش ہے ۔۔۔! ہاں اے فغانِ بابری ، پرسوز ہے تیرا بیاں دل کے افق پر چھا رہا ہے تری آہوں کا دھواں کیا تیرے اونچے گنبدوں پر کفر نے یلغار کی توہی بتا یہ کیا ہوا اے سجدہ گاہِ غازیاں محراب تھی ، منبر تھا، گنبد...
  10. متلاشی

    نظم ۔۔۔آوازِ بلالؓ۔۔والد گرامی جناب نصراللہ مہر صاحب

    آوازِبلالؓ تو میرے ہاتھ باندھ دے تو میری آنکھیں نوچ لے لبوں پہ میرے قفلِ آہنی لگا مگر اے جورِ پست خو تجھے خبر نہیں ابھی کہ اس کے باوجود بھی نگاہ و دست و لب کشا اس اک جمالِ بے بہا ﷺ کو حلقۂِ خیال میں لیے ہوئے تری طرف نگاہ تک کیے بغیر میں گنگناتا جاؤں گا میں مسکراتا جاؤں گا (والد گرامی...
  11. متلاشی

    نعت۔۔ یک سو ہوئی حیات اس آگہی کے بعد ۔۔والد گرامی جناب نصراللہ مہر صاحب

    نعت یک سو ہوئی حیات ، اس آگہی کے بعد کوئی نبیؐ نہیں ہے میرے نبی کے بعد بندوں سے رب کو چاہیے کیا بندگی کے بعد لیکن طریق و سنّتِ مصطفویؐ کے بعد وہ راہ روؓ جو آپؐ کے ہمراہ چلے کبھی منزل ہی بن گئے اس اک ہمرہی کے بعد نعمت تمام کر دی گئی آپؐ ہی کے نام تکمیلِ دیں ہوئی تو ہوئی آپؐ ہی کے بعد...
  12. متلاشی

    دُعا۔۔۔۔ بے سمت زندگی کو کوئی ایسا موڑ دے ۔۔۔ والدگرامی جناب نصراللہ مہر صاحب

    دعا بے سمت زندگی کو کوئی ایسا موڑ دے تجھ سے کٹے ہوؤں کو جو پھر تجھ سے جوڑ دے مجرم ہیں اور پھنسے ہیں آپ اپنے جال میں ہم کو معاف کر دے ، بس ہم کو چھوڑ دے دل ، سادہ لے کے آئے تھے پر اب ہے سومنات تو آپ آ کے دل میں ہی سب توڑ پھوڑ دے چٹکی سی بھر کے کون یہ آگے نکل گیا آئے کوئی جو کنجیٔ دل کو مروڑ...
  13. متلاشی

    کیا مطلب۔۔۔۔؟

    اس دھاگے پر آپ اردو زبان کے مشکل الفاظ و تراکیب کے معانی و مطالب جان سکیں گے۔۔۔۔! سو پہلا سوال میں ہی کرتا ہوں۔۔۔۔ لفظ پندار کا مطلب کیا ہے۔۔۔؟ میرے خیال میں پنجرہ یا حصار کے معنیٰ میں استعمال ہوتا ہے ۔۔۔ کیا میرا خیال ٹھیک ہے۔۔؟
  14. متلاشی

    اصولِ شاعری کے حوالے سے چند سوال۔۔۔؟

    یہاں اس پوسٹ پر آپ اساتذانِ سخن سے شاعری کے اصول و قواعد کے حوالے سے کسی بھی قسم کے سوال پوچھ سکتے ہیں ۔۔۔ سو ابتداء میں ہی کرتا ہوں ۔۔۔ اساتذانِ سخن یہ بتائیں کہ جس طرح کسی بھی بحر میں کسی بھی مصرع کے آخر میں ایک ساکن حرف کی اضافت کی گنجائش موجود ہوتی ہے کیا اسی طرح ہر بحر میں کسی بھی مصرع کے...
  15. متلاشی

    دو شعر ۔۔ والد گرامی جناب نصراللہ مہر صاحب

    زخموں کو بھرتے بھرتے اب تو دل ہی بھر چکا اپنا حساب آ کے اے چارہ گر چکا دو زخم کھا کے کیا میں وہ رستہ ہی چھوڑ دوں جس میں مرے قبیل کا ہر فرد مر چکا والد گرامی جناب ۔نصراللہ مہر صاحب ۔۔۔ الخطاط
  16. متلاشی

    ان تیز ہواؤں کا اثر ذہن میں رکھنا۔۔۔ والدگرامی جناب نصراللہ مہر صاحب

    ان تیز ہواؤں کا اثر ذہن میں رکھنا نازک ہے بہت شاخِ شجر ذہن میں رکھنا نکلا نہ مرے لب سے کوئی حرفِ دُعا بھی وہ وقتِ سفر، دیدہ ءِ تر، ذہن میں رکھنا بھٹکے ہیں بہت راہِ محبت میں مسافر پہنچو جو کبھی چاند نگر، ذہن میں رکھنا بے ساختہ دریائے محبت میں اُتر کر اچھا نہیں ، کچھ کسب وہنر ذہن میں رکھنا...
  17. متلاشی

    غزل۔۔۔درِ کریم پہ خوفِ حساب کیا معنی ۔۔۔مولانا مشرف علی تھانوی

    درِ کریم پہ خوفِ حساب کیا معنی عیاں ہو جس پہ وہاں احتساب کیا معنی یہ ماہتاب کے رخ پر نقاب کیا معنی جو بے حجاب ہو اس پر حجاب کیا معنی کرم پہ اپنے نظر کر مرے گناہ نہ دیکھ کریم ہو کے حساب وکتاب کیا معنی ہزاروں پیکر جود وکرم ہیں سربسجود گدائے بیکس و خانہ خراب کیا معنی ہو ذکر ِ یار تو پھر قید صبح و...
  18. متلاشی

    غزل۔۔۔ہر بات پہ پیارے ہمیں غصہ نہیں آتا۔۔مولانا مشرف علی تھانوی

    ہر بات پہ پیارے ہمیں غصہ نہیں آتا لیکن اگر آتا ہے تو بے جا نہیں آتا دل ،دل سے دیا ہے انہیں کس طرح بتاؤں اظہارِ محبت کا طریقہ نہیں آتا اب غیر سمجھنا ہے فریبِ نظر ان کا ہیں دل سے فدا ہم کو دکھاوا نہیں آتا کس طرح بیاں کیجئے اسرارِ محبت محفل میں نظر کوئی بھی اپنا نہیں آتا فیض درِ میخانہ بہت عام ہے...
  19. متلاشی

    غزل۔۔۔دل موہ نہ لے جو اسے دلبر نہیں کہتے۔۔۔مولانا مشرف علی تھانوی

    دل موہ نہ لے جو اسے دلبر نہیں کہتے خوشبو نہ ہو جس میں اسے عنبر نہیں کہتے ہر چاند سا مکھڑا رخِ زیبا نہیں ہوتا ہر ناز و ادا والے کو دلبر نہیں کہتے بھٹی سے بھی ہر آئینہ صیقل نہیں ہوتا ہر دھات کو بھی اہلِ خرد زر نہیں کہتے کیوں شربتِ عناب کو کہہ دوں مئے گلگوں ہر ظرف کو پیمانہ و ساغر نہیں کہتے ہر...
Top