نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    عام آدمی از قلم نیرنگ خیال

    نین بھائی ، آپ کےمراسلے میں لفظ ہودی دیکھ کر مزا آیا ۔ یہ لفظ تو اب بول چال میں شاید متروک ہوچلا ہے کہ ہودیاں بھی متروک ہوتی جارہی ہیں ۔ کہیں کہیں کچھ تحریروں میں شاید باقی ہے۔ دہلی والوں میں ہر ایسی چھوٹی تالاب نما چار دیواری کو ہودی کہا جاتا ہے کہ جس میں نل یا دستی نلکا لگا ہو یا جس میں...
  2. ظہیراحمدظہیر

    عام آدمی از قلم نیرنگ خیال

    دلکش و دلپذیر! بہت خوبصورت عکاسی کی ہے نین بھائی۔ یعنی ایک سادہ سے آدمی کی سادہ سی عکاسی! ہر سطر سے زندگی ٹپک رہی ہے ۔ اور تصویر کے کیا کہنے! بخدا ٹیوب ویل کےپانی کی ٹھنڈک مجھے اپنے چہرے پر محسوس ہورہی ہے۔ آپ نے یہ تصویر لگا کر میرے بچپن کی بہت ساری یادیں تازہ کردیں۔ ۱۹۴۷ میں دہلی سے ہجرت کے...
  3. ظہیراحمدظہیر

    ترکاریات

    چلیے محنت وصول ہوئی ۔ اللہ آپ کوہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے ۔ بہت نوازش ، بہت شکریہ!
  4. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    بالکل بجا کہا۔ میں سمجھتا ہوں کہ ڈیژاوو کا احساس اتنا بھی شاذ و نادر نہیں کہ جتنا ہم سمجھتے ہیں ۔ اپنے ماحول کو محسوس کرنے والے اور اندر کی آنکھ سے دیکھنے والے لوگوں پر ڈیژاوو اکثر گزرتا رہتاہے۔ نظم پر پسندیدگی ظاہر کرنے اور رائے دینے کا بہت شکریہ! بہت نوازش!
  5. ظہیراحمدظہیر

    تاسف پنجابی زبان کے منفرد لہجے کے شاعر تجمل کلیم کا سانحۂ ارتحال

    آج سے پہلے تجمل کلیم صاحب کے نام اور کلام سے واقف نہیں تھا ۔ ان کی شاعری دیکھ کر لگ رہا ہے کہ یقیناً اچھے شاعر تھے۔ اگرچہ پنجابی زبان میں میری استطاعت اتنی زیادہ نہیں ہے لیکن زبان و بیان میں سادگی اور برجستگی ہونے کی وجہ سے کئی اشعار پسند آئے ۔ پتھر اُتے لِیک ساں میں وی ایتھوں تک تے...
  6. ظہیراحمدظہیر

    تاسف پنجابی زبان کے منفرد لہجے کے شاعر تجمل کلیم کا سانحۂ ارتحال

    انا للہ وانا الیہ راجعون! اللہ کریم اپنے رحم و کرم کا معاملہ فرمائے!
  7. ظہیراحمدظہیر

    ریٹائرمنٹ

    ہائیں ، ڈین اور باقاعدہ آرٹ اسٹوڈیو میں بہت فرق ہوتاہے بھئی! :) ڈین (کہ جسے بیگم میرا کباڑ خانہ کہتی ہیں ) کے بغیر تو میرا گزارا نہیں ہوتا ۔ ساری کتابیں ، رسالے ، کاغذات ، آلات و اوزار اور دیگر الا بلا سب ایک ہی کمرے میں ٹھنسے ہوئے ہیں ۔ لیکن شوق ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد آرٹ کو سنجیدگی سے وقت...
  8. ظہیراحمدظہیر

    ترکاریات

    قارئینِ کرام ! یوں تو اس تحقیقی مضمون کا اصل مقام سائنس کا زمرہ ہے اور اسے میچو کاکا کی متوازی دنیاؤں اور دیگر خلائی تحقیقات کے برابر میں شائع ہونا چاہیے تھا لیکن سائنسی زمرے کی ٹریفک کو دیکھتے ہوئے مجھے مجبوراً یہ زمرہ منتخب کرنا پڑا کہ محفلین کی آمد و رفت اس طرف کو زیادہ ہے۔ (سائنسی زمرے...
  9. ظہیراحمدظہیر

    ترکاریات

    شادی کے چند سال بعد کا ذکر ہے ایک دن کھانے کے دوران احساس ہوا کہ دو تین روز سے میز پر سبزیوں کے علاوہ کچھ اور نظر نہیں آ رہا۔ استفسار کیا تو معلوم ہوا کہ بیگم صاحبہ ڈائٹنگ کر رہی ہیں۔ گھبرا کر عرض کیا کہ آپ کو ڈائٹنگ کی کیا ضرورت؟ آپ تو ٹھیک ٹھاک ہیں۔ کہنے لگیں کہ وزن بڑھ گیا ہے۔میں نے کہا کہ...
  10. ظہیراحمدظہیر

    عاطف بھائی ، یعنی نکمے شاعر کو کچھ یوں کہنا چاہیے تھا؟!:unsure: میں تو یک بوری اسے سونپ...

    عاطف بھائی ، یعنی نکمے شاعر کو کچھ یوں کہنا چاہیے تھا؟!:unsure: میں تو یک بوری اسے سونپ دوں سب کچھ لیکن ایک بوری میں میرے خواب کہاں آتے ہیں
  11. ظہیراحمدظہیر

    تعارف بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

    بدقسمتی سے اکیڈمی میں دفاعی داؤ استعمال کرنا منع تھے اس لیے اپنے بچاؤ کی مد میں کچھ نہیں سیکھا ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    تعارف بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

    :D یہ تو مجھے۔ ۔ ۔ ۔ ہم آتے تھے کہ وہ نکلے ۔ ۔ ۔ والا معاملہ لگ رہا ہے ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    تعارف بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

    پتہ نہیں مستقبل میں کیا ہوا ۔ میں تو سو گیا تھا۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    تعارف بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

    الحمدللہ ، ہمارےپرائمری اسکول میں مرغا بنانے اور ڈنڈے وغیرہ سے مارنے کےغیرانسانی طریقے استعمال نہیں ہوتے تھے۔ اساتذہ کرام ہمیشہ لاتوں اور گھونسوں سے عزت افزائی کیا کرتے تھے۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے ۔ سب کو انسان بنا کر چھوڑا۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    شکاگو 2022

    بیشک زندگی رنگ اور ڈھنگ بدلتی رہتی ہے ۔ اور سچ پوچھیے تو اسی رنگارنگی میں زندگی کا لطف ہے۔ وقت گزر جاتا ہے تو پھر یادیں ہی رہ جاتی ہیں۔ یادش بخیریا یا ناسٹالجیا بذاتِ خود کوئی بری بات نہیں لیکن آگے دیکھنا مت چھوڑیئے۔ آگے بہت کچھ ہے!
  16. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب کچھ پھول تشکّر کے

    بیشک اردو محفل کی کمیونٹی (مرحوم) کا ماحول بہت ہی شائستہ اور دوستانہ تھا۔ بس اب یہی کہا کریں گے کہ: ملتی نہیں کہیں بھی سوائے خیال کے اٹھے ہیں ایسی صحبتِ نایاب چھوڑ کر
  17. ظہیراحمدظہیر

    تعارف بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

    بالکل، یاز بھائی! اور میری طرف تو بدل بھی چکی ہے ۔ آپ کے ہاں تو آج ہے لیکن یہاں کل ہوگیا ہے۔ شب بخیر! :)
  18. ظہیراحمدظہیر

    تعارف بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

    جب بھی کوئی حلقہ بنے گا آپ ان شاء اللہ سر فہرست ہوں گی ۔ احمد بھائی کے ہُواں جا کر ایک فارم بھر دیجیے۔ میں نے بھی بھردیا ہے۔ اور پنکھی ذرا اچھی کوالٹی کی لائیے گا۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    تعارف بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

    احمد بھائی، یہ باتیں سمجھنے کی نہیں محسوس کرنے کی ہوتی ہیں۔ اور محسوس کرکے چپ رہنے کی۔ :)
Top