بارش اور ایسی بارش، ہم نے میسوری میں اپنی شادی کے دن دیکھی تھی کہ پلاؤ کی دیگوں میں بیٹھ کر دلھن والے آ جار ہے تھے. خود ہمیں ایک کفگیر پر بٹھا کر قاضی کے سامنے پیش کیا گیا. پھر نہ ہم نے ایسی حرکت کی اور نہ بادل ایسا ٹوٹ کے برسا. عجب سماں تھا! جدھر دیکھو پانی ہی پانی! اس دن سوائے دلھن کی آنکھ کے،...