نتائج تلاش

  1. Qaisar Aziz

    جون ایلیا حسرتِ رنگ آئی تھی دل کو لگا کے لے گئی

    حسرتِ رنگ آئی تھی دل کو لگا کے لے گئی یاد تھی، اپنے آپ کو یاد دلا کے لے گئی خیمہ گہہِ فراق سے، خیمہ گہہِ وصال تک ایک اُداس سی ادا مُجھ کو منا کے لے گئی ہجر میں جل رہا تھا میں اور پِگھل رہا تھا میں ایک خُنَک سی روشنی مجھ کو بُجھا کے لے گئی ایک شمیمِ پُر خیال، شہرِ خیال میں ہمیں خواب دکھا کے...
  2. Qaisar Aziz

    جون ایلیا آ کہ جہانِ بے خبراں میں بے خبرانہ رقص کریں

    آ کہ جہانِ بے خبراں میں بے خبرانہ رقص کریں خیرہ سرانہ شور مچائیں خیرہ سرانہ رقص کریں فن تو حسابِ تنہائی ہے شرط بھلا کس شے کی ہے یعنی اُٹھیں اور بے خلخال و طبل و ترانہ رقص کریں داد سے جب مطلب ہی نہیں تو عُذر بھلا کس بات کا ہے ہم بھی بزمِ بے بصراں میں بے بصرانہ رقص کریں ہم پہ ہُنر کے قدر شناساں...
  3. Qaisar Aziz

    قدم قدم پہ نئے سے نئے حِصار میں تھا

    قدم قدم پہ نئے سے نئے حِصار میں تھا دلِ امیر، محبت کے کاروبار میں تھا نگاہ، لمحہ بہ لمحہ لرز لرز جاتی عجیب رُعب تِرے حُسنِ بیقرار میں تھا تمام عمر بِتا دی تیرے تعاقب میں پلٹ کے دیکھا تو اِک شہر انتظار میں تھا تِرا خیال بھی جُھلسا ہے، آتشِ غم سے یہ راہرو بھی میرے ساتھ رہگزار میں تھا مِری بساط...
  4. Qaisar Aziz

    جِسم تپتے پتھروں پر، رُوح صحراؤں میں تھی

    جِسم تپتے پتھروں پر، رُوح صحراؤں میں تھی پھر بھی تیری یاد ایسی تھی کہ جو چھاؤں میں تھی ایک پُرہیبت سکوتِ مستقل آنکھوں میں تھا ایک طغیانی مسلسل، دل کے دریاؤں میں تھی ہم ہی ہو گزرے ہیں خود اپنے شہر اجنبی وہ جہاں بھی تھی وہاں اپنے شناساؤں میں تھی اِک صدا سی برف بن کر گِر رہی تھی جسم پر ایک...
  5. Qaisar Aziz

    داغ گر ہو سلوک کرنا، انسان کر کے بُھولے

    بہت شکریہ ..آپ بھی خوش رہیئے ..:-)
  6. Qaisar Aziz

    امیر مینائی سَرَکتی جائے ہے رُخ سے نقاب آہستہ آہستہ

    انتخاب پسند کرنےکا بہت شکریہ ..
  7. Qaisar Aziz

    امیر مینائی سَرَکتی جائے ہے رُخ سے نقاب آہستہ آہستہ

    سَرَکتی جائے ہے رُخ سے نقاب آہستہ آہستہ نکلتا آ رہا ہے آفتاب آہستہ آہستہ جواں ہونے لگے جب وہ تو ہم سے کر لیا پردہ حیا یک لخت آئی اور شباب آہستہ آہستہ شبِ فرقت کا جاگا ہوں فرشتو اب تو سونے دو کہیں فرصت میں کر لینا حساب آہستہ آہستہ سوالِ وصل پر ان کو خدا کا خوف ہے اتنا دبے ہونٹوں سے دیتے ہیں...
  8. Qaisar Aziz

    اعتبار ساجد اب اُس کو وہ بُھولی باتیں یاد دلانا ٹھیک نہیں

    اب اُس کو وہ بُھولی باتیں یاد دلانا ٹھیک نہیں ناحق وہ آزردہ ہو گا، اُسے رُلانا ٹھیک نہیں فون کے آگے چپ بیٹھا، میں کتنی دیر سے سوچ رہا ہوں ابھی وہ تھک کر سویا ہو گا، اُسے جگانا ٹھیک نہیں اِک روشن کھڑکی کہتی ہے دیکھو، آگے دریا ہے جاگ رہے ہیں سب گھر والے لان میں آنا ٹھیک نہیں اُس کے سپنے ٹُوٹ...
  9. Qaisar Aziz

    داغ گر ہو سلوک کرنا، انسان کر کے بُھولے

    گر ہو سلوک کرنا، انسان کر کے بُھولے احسان کا مزا ہے احسان کر کے بُھولے نشتر سے کم نہیں ہے کچھ چھیڑ آرزو کی عاشق مزاج کیوں کر ارمان کر کے بُھولے وعدہ کیا پھر اُس پر، تم نے قسم بھی کھائی کیا بُھول ہے انساں، پیمان کر کے بُھولے وعدے کی شب رہا ہے کیا اِنتظار مُجھ کو آنے کا وہ یہاں تک سامان کر کے...
  10. Qaisar Aziz

    محبت کیا ہے! دل کا درد سے معمورہوجانا

    محبت کیا ہے! دل کا درد سے معمورہوجانا متاعِ جاں کسی کو سونپ کر مجبور ہوجانا قدم حیراں ہیں اُلفت میں تو منزل کی ہوس کیسی یہاں تو عین منزل ہے تھکن سے چُور ہوجانا یہاں تو سر سے پہلے دل کا سودا شرط ہے یاروں کوئی آسان ہے کیا سرمد و منصور ہوجانا بَسا لینا کسی کو دل میں دل ہی کا کلیجا ہے پہاڑوں کو...
  11. Qaisar Aziz

    حسرت موہانی حُسن بے پرواہ کو خودبِین و خود آرا کر دیا

    حُسن بے پرواہ کو خودبِین و خود آرا کر دیا کیا کِیا میں نے کہ اظہار تمنا کر دیا بڑھ گئیں کچھ تم سے مل کر اور بھی بے تابیاں ہم یہ سمجھے تھے کہ اب دل کو شکیبا کر دیا پڑھ کے تیرا خط مِرے دل کی عجب حالت ہوئی اضطرابِ شوق نے اِک حشر برپا کر دیا ہم رہے یاں تک تِری خدمت میں سرگرمِ نیاز تُجھ کو آخر...
  12. Qaisar Aziz

    حفیظ جالندھری ہے ازل کی اس غلط بخشی پہ حیرانی مجھے

    ہے ازل کی اس غلط بخشی پہ حیرانی مجھے عشق لافانی ملا ہے، زندگی فانی مجھے میں وہ بستی ہوں کہ یادِ رفتگاں کے بھیس میں دیکھنے آتی ہے اب میری ہی ویرانی مجھے تھی یہی تمہید میرے ماتمی انجام کی پھول ہنستے ہیں تو ہوتی ہے پریشانی مجھے حسن بے پردہ ہوا جاتا ہے یا رب کیا کروں اب تو کرنی ہی پڑی دل کی...
  13. Qaisar Aziz

    قاصر حسینؓ خود نہیں بنتا خدا بناتا ہے

    انتخاب پسند کرنے کا بے حد شکریہ..:-)
Top