نتائج تلاش

  1. ز

    لشکری زبان: تیسری قسط

    دو نئے انداز جب انگریز ہندوستان آئے تو انہیں یہ دیکھ کر بڑا تعجب ہواکہ ہندواور مسلمان ایک ہی زبان بولتے ہیں۔ ایک ایسی زبان جس کا ڈھانچہ اور صرف و نحو خالصتاً مقامی ہیں لیکن جس نے فارسی اور فارسی کے توسط سے عربی زبان سے اثر قبول کیا ہے اور جو عربی رسم الخط میں لکھی جاتی ہے۔ انگریزوں کی حیرت...
  2. ز

    لشکری زبان: دوسری قسط

    آیا نہیں ہے لفظ یہ ہندی زباں کے بیچ پہلے ذکر آچکا ہے کہ اٹھارہویں صدی میں اردو زبان کو ہندی کہا جاتا تھا۔ دراصل اس زبان کے لیے ہندی یا ہندوی نام صدیوں سے استعمال ہوتا چلا آیا تھا۔فارسی کے مشہور شاعر خواجہ مسعود سعد سلمان (1046ء تا 1121ء) جو لاہور کے باسی تھے ، کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں...
  3. ز

    لشکری زبان: اردو زبان کا آغاز و ارتقا

    یہ مضمون انہی صفحات پر انگریزی زبان میں پیش کیا جاچکا ہے۔ لیکن دوستوں کا اصرار تھا کہ مضمون کی زبان اردو ہونی چاہیے۔ ترجمے کے لیے کافی وقت درکار تھا، کیوں کہ میرا ارادہ مضمون کو نئے سرے سے لکھنا تھا، نہ کہ حرف بہ حرف ترجمہ۔ لیکن ہوا کیا کہ کوشش کے باوجود بھی میں اصل مضمون سے بہت دور جانے میں...
  4. ز

    صوتی کی بورڈ

    دوستو: کافی دیر سے صوتی کی بورڈ انسٹال کرنے کی کوشش کررہا ہوں لیکن کرلپ کی سائٹ والا کی بورڈ انسٹال ہو کے نہیں دے رہا۔ کیا اس سافٹ ویر میں خرابی ہے یا میرے (نئے) کمپیوٹر کا کوئی چکر ہے؟ زیف
  5. ز

    اردو او سی آر

    دوستو: سنا تھا کہ مقتدرہ قومی زبان اردو او سی آر پر کام کر رہا ہے۔ کیا کسی کو معلوم ہے کہ اس منصوبے کا کیا بنا؟‌ جواب کے لیے پیشگی شکریہ، زیف
  6. ز

    پاکستانی ٹرک امریکہ میں

    پاکستانی ٹرک امریکہ میں واشنگٹن ڈی سی کی مرکزی شاہراہ نیشل مال پر چالیسواں سالانہ لوک میلہ شروع ہو گیا ہے۔ہر سال گرمیوں میں بپاکیے جانے والے اس میلے کا اہتمام امریکہ کا مشہورثقافتی اور فنی ادارہ سمتھ سونیون کرتا ہے۔ اس برس کے میلے کا بنیادی موضوع کینیڈا کے البرٹا صوبے کی لوک زندگی کے مختلف...
  7. ز

    تاریخِ اردو - تفسیر کی زبانی۔ تبصرے

    جناب تفسیر صاحب: آپ کا مضمون شوق سے دیکھا۔ تاہم بصد معذرت کہوں گا کہ اس میں اس قدر تاریخی، لسانی اور حقائق کے اغلاط ہیں کہ ان پر ایک الگ مضمون لکھا جا سکتا ہے۔ چند تسامحات کی طرف دوستوں نے اشارہ کیا ہے، کچھ کی میں‌اصلاح کرتا چلوں: - برج شا -- برج بھاشا - سوراسینی -- شورسینی - ترکیش --...
  8. ز

    اردو کا آغاز اور ارتقاء

    شاہد بھائی: آپ کے علم میں‌ہو گا کہ 1857 سے قبل برصغیر کی علمی، ادبی اور سرکاری زبان فارسی تھی۔ نہ صرف مسلمان بلکہ مرہٹہ ہندوؤں اور رنجیت سنگھ کی درباری زبان فارسی ہی تھی۔ (برسبیلِ تذکرہ، دلچسپ بات ہے کہ پنڈت نہرو کے شادی کارڈ فارسی زبان میں شائع ہوئے تھے!) لیکن پھر انگریزوں نے بہ یک جنبشِ...
  9. ز

    گیان دیوی کے معبد میں دو گھنٹے

    گیان دیوی کے معبدمیں دو گھنٹے امریکی دارلحکومت واشنگٹن ڈی سی میں جب آپ کانگرس کے بلند و بالا گنبد والے ایوان کےوسیع سبزہ زاروں کو عبور کر کے عمارت کے عقب میں پہنچ جاتے ہیں تو اپنے آپ کوسنگ مر مر سےتعمیر کردہ ایک عمارت کے روبرو پاتے ہیں جس کا گنبد کیپیٹل کےگنبد سے تو چھوٹا ہے لیکن اس کے بام و...
  10. ز

    نئی اردو ویب سائٹ کا فانٹ کونسا رکھا جائے؟

    دوستو: میں ایک اردو ویب سائٹ پر کام کر رہا ہوں جس کے لیے کسی مناسب اردو فانٹ کی تلاش ہے۔ کیا کوئی دوست بتا سکے گا کہ اس سائٹ (اردو ویب) پر کون سا فانٹ استعمال ہوتا ہے اور اسے کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟ مزید یہ کہ ڈریم ویور اور کانٹینٹ مینجمنٹ سافٹ ویر میں اس فانٹ پر مبنی صفحات کو کیسے برتا...
  11. ز

    بی بی سی اردو آر ایس ایس فیڈ

    دوستو: میں آج کل ایک سائٹ پر کام کر رہا ہوں، dailyaghaz.com اس سائٹ کے لیے میں‌نے neomyz.com سے ایک آر ایس ایس کلائنٹ لیا اور اسے بی بی سی اردو کی نیوز فیڈ سے منسلک کر دیا۔ اب مسئلہ فیثا غورث یہ ہے کہ سائٹ پر بی بی سی کا اردو متن روائتی شاعری کے عاشق مہجور کے دل کی مانند چور چور نظر آرہا...
Top