بی بی سی اردو آر ایس ایس فیڈ

زیف سید

محفلین
دوستو:

میں آج کل ایک سائٹ پر کام کر رہا ہوں، dailyaghaz.com اس سائٹ کے لیے میں‌نے neomyz.com سے ایک آر ایس ایس کلائنٹ لیا اور اسے بی بی سی اردو کی نیوز فیڈ سے منسلک کر دیا۔

اب مسئلہ فیثا غورث یہ ہے کہ سائٹ پر بی بی سی کا اردو متن روائتی شاعری کے عاشق مہجور کے دل کی مانند چور چور نظر آرہا ہے۔ سو تمام ماہرین سے گذارش ہے کہ

کچھ علاج اس کا بھی اے شیشہ گراں ہے کہ نہیں؟

آداب عرض‌ہے،

زیف سید
 

نبیل

تکنیکی معاون
زیف سید: neomyz.com تو نہیں، میں نے ایک مرتبہ فیڈ سویپ کے ذریعے بی بی سی کی آر ایس ایس اسی فورم کے ایک بلاک میں embed کر کے دیکھی تھی۔ آر ایس ایس فیڈ کو صحیح طور پر دکھانے کے لیے اس پر سٹائل شیٹ بھی اپلائی کرنا ضروری ہوتا ہے۔ فیڈ سویپ میں CSS سٹائل سمیت آر ایس ایس فیڈ پڑھنے کے لیے سکرپٹ‌ تیار کرنے کی فیچر بھی موجود ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے دیکھا تو ابھی تک یہاں پر اس تجربے کا نشان موجود ہے۔ یہ بی بی سی کی سائٹ‌ سے سپورٹس کی خبروں کی آر ایس ایس فیڈ ہے۔
 

زیف سید

محفلین
نبیل صاحب: جواب کا بہت بہت شکریہ۔ میں نے آپ کی دی گئی نیوز فیڈ دیکھی ہے۔ لیکن آپ تھوڑی زحمت فرما کرdailyaghaz.com پر neomyz.com کا نیوز ریڈر دیکھیں تو معلوم ہو گا کہ یہ بہت عمدہ اور دیدہ زیب ہے۔ اس میں خبریں سکرول کرتی ہوئی اوپر جاتی نظرآتی ہیں۔

لیکن ظاہر ہے کہ اگر متن ہی ناقابلِ قرات ہے تو پھر کوئی اور نیوز ریڈر استعمال کرنا پڑے گا۔

آداب عرض ہے،

زیف
 

فرید احمد

محفلین
جناب والا سیف سید صاحب
مبارکباد
بہت اچھی سائٹ بنا رہے ہو ،
میری درخواست ہے کہ ذرا اس فورم پر زیادہ ایکٹیو ہوجیے ، یہاں تمہارے جیسے ماہرین کی ضررت ہے ، اور ہمارے خداوندان محفل جو سارا ٹکنیکی کام سنبھالتے ہیں ، فقط دو ہیں ، ہم جیسے بلا منگے مشورے دینے والے سینکڑوں ہو چکے ہیں ،اور عن قریب ہزاروں ہونے والے ہیں ۔
“ خوب گذرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو “
 

زیف سید

محفلین
جناب فرید احمد صاحب:

آپ کی عنایت کہ آپ نے اس خاکسار کوبھی ماہرین کی فہرست میں‌شامل کردیا ہے۔ میرا زیادہ حوالہ ڈیزائن کا ہے اور جہاں‌سکرپٹ وغیرہ آجاتے ہیں وہاں اپنی گاڑی رک جاتی ہے۔

زیف
 
Top