نتائج تلاش

  1. آ

    فونٹ کا ترجمہ

    کل رات مجھے خیال آیا کہ فونٹ کیلئے تو اردو میں پہلے ہی ایک لفظ موجود ہے جس کو "خطّ" کہتے ہیں۔ اور یہ فونٹ ہی کے معنی میں استعمال بھی ہوتا رہا ہے جیسا کہ "خطِ کوفی"، "خطِ عثمانی"، وغیرہ۔ جو کہ درحقیقت عربی ہی کو لکھنے کے مختلف انداز ہیں یعنی کہ مختلف فونٹ! آپ کا کیا خیال ہے؟ اسی سے "رسم الخط"...
  2. آ

    اردو ویب کو ہوسٹنگ کی مد میں آپ کے مالی تعاون کی ضرورت

    جیسا کہ اردو ویب سے تعلق رکھنے والے احباب تمام احباب جانتے ہیں کہ اردو ویب اب تک خالصتاً رضاکارانہ بنیادوں پر چلایا جارہا ہے اور اس کے تین بانی ممبران صرف اردو زبان کی ترقی اور ترویج کو مقصد بنا کر ذاتی طور پر اس کی ہوسٹنگ وغیرہ پر اٹھنے والے اخراجات کو ادا کر رہے ہیں۔ اردو ویب نے آغاز سے...
  3. آ

    ترجمہ میں بہتری کی تجاویز

    "اس موضوع کے جوابات دیکھئیے" -> "اس موضوع سے باخبر رہئیے" "اس موضوع کو دیکھنا بند کیجئے" -> "اس موضوع کو نظر انداز کیجئیے" "اب آپ اس موضوع کو نہیں دیکھ رہے" -> "اب آپ اس موضوع سے با خبر نہیں رہیں گے" ایک اور گزارش: براہِ مہربانی "دیکھئیے"، "رہئیے"، "کیجئے"، "دیجئیے" وغیرہ کو صحیح لکھا...
  4. آ

    انگریزی اردو مشینی ترجمہ اور لغت بارے ایک خبر

    http://www.jang.net/jm/3-30-2006/images/1443.gif لیکن ہمیشہ کی طرح تفاصیل مفقود :(
  5. آ

    اردو لغت اور تھیسارس۔ اب تک کی ترقی کا حال

    مختصراً اردو انگریزی لغت کی اب تک کی ترقی کا حال لکھتا ہوں: یہ لغت بیک وقت اردو-انگریزی اور انگریزی-اردو لغت کا کام کرے گی جو لغات کے اعتبار سے ایک نسبتاً منفرد طریقہ ہے۔ اس کا خیال مجھے پچھلے سال اس وقت آیا تھا جب میں نے نئی نئی LEO استعمال کرنا شروع کی۔ ہماری لغت کا اسلوب انشاءاللہ کچھ...
  6. آ

    طبع شدہ اردو-انگریزی لغت کے کچھ صفحات درکار!!

    لغت کی پروگرامنگ کرنے کیلئے مجھے عام چھپی ہوئی اردو انگریزی اور انگریزی-اردو لغت کے چند صفحات درکار ہیں۔ اگر آپ کے پاس یہ لغات موجود ہوں تو براہِ مہربانی مجھے صرف تین، تین صفحات سکین کر کے بھیج دیں۔ ان معلومات کی روشنی میں مجھے MySQL کے جَداول کی تشکیل کرنی ہے۔ شکریہ
  7. آ

    اردو لغت اور تھیسارس کی طرف پہلا قدم

    عزیز دوستو اردو لغت اور تھیسارس کے لئے الفاظ اور کلمات کی تصحیح کے ضمن میں مجھے آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ برادرم دوست اور محب اس کام کیلئے تعاون کی حامی بھر چکے ہیں۔ ہمیں اس کام کیلئے کچھ اور احباب کی بھی ضرورت ہوگی۔ اصل میں میرے پاس 18 فائلیں ہیں، جن میں سے ہر ایک تقریبا 3000 کلمات پر مشتمل ہے۔...
  8. آ

    اردو قواعدِ انشاء پردازی

    جیسا کہ احباب جانتے ہیں کہ ہم ایک اردو لغت اور تھیسارس کی طرف پیش رفت کر رہے ہیں، اس سلسلے میں ہمیں بہت جلد اردو قواعدِ انشاء پردازی کی ضرورت پڑے گی۔ اگر کسی صاحب کے پاس مولوی عبدالحق کی یہ کتاب یا اردو گرامر پر کوئی اور عمدہ کتاب ہو تو میں اس کے فوراً برقیائے جانے کی تجویز پیش کرتا ہوں۔ اس کام...
  9. آ

    اردو لغت کے سلسلے میں پیش رفت

    اردو لغت کے سلسلے میں الحمدللہ ایک بنیادی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ صرف فردوس بریں میں سے مجھے 5867 الفاظ ملے ہیں۔ تمام اردو ویب کی پوسٹس میں سے امید ہے 30000 کے قریب منفرد الفاظ مل سکیں گے۔ تھوڑی پروف ریڈنگ کے بعد میں یہ فہرست اردو ویب پر پوسٹ کروں گا اور پھر انشاءاللہ ہم اس کی مدد سے کھلے ماخذ کی...
  10. آ

    مرزا غالب مال روڈ پر: تبصرہ و تجاویز

    اچھی ہے :)
  11. آ

    اردو یونیکوڈ میں قران کریم

    کیا کسی کے پاس اردو یونیکوڈ میں قرانِ کریم کا اردو ترجمہ ہے؟ مجھے انٹرنیٹ پر اِن پیج میں تو ملا ہے لیکن یونیکوڈ میں نہیں۔ اگر کسی کے پاس ہو تو براہِ مہربانی یہاں پوسٹ کریں تاکہ اتارنے کیلئے رکھا جاسکے۔
Top