نتائج تلاش

  1. انیس فاروقی

    اردو سب ٹائٹل کے لئے مدد درکار ہے

    مجھے Sony Vegas ویڈیو ایڈیٹنگ میں اردو سب ٹائٹل ڈالنے کا طریقہ معلوم کرنا ہے، یونیکوڈ کام نہیں کر رہا، لفظ ٹوٹ جاتے ہیں اور دائی سے بائیں کرنے پر بھی کوئی فرق نہیں پڑتا، الیوسٹریٹر یا فوٹو شاپ سے تو کام ہو سکتا ہے لیکن وہ کافی طویل مراحل ہیں، اگر کوئی دوست آسان طریقہ بتا دیں تو بہت مہربانی ہوگی،...
  2. انیس فاروقی

    امریکہ اور کینیڈا میں فرق کیا ہے ؟

    کیا پاکستان اور ہندوستان بھی ایسے ہو سکتے ہیں ؟؟؟
  3. انیس فاروقی

    مجھے اعتراض ہے، کوئی نوٹس لے !

    محفل کے موڈریٹرز توجہ فرمائیں مختلف مباحثوں میں محفل کے قابل احترام ساتھیوں نے سیاسی شخصیات کے لئے نام رکھ چھوڑے ہیں جس پر مجھے اعتراض ہے، یہ کسی بھی طرح سے مہذب رویے کی نشان دہی نہیں کرتا اور اختلاف رائے کا مطلب تضحیک یا توہین نہیں ہونا چاہیئے۔ چند ایک مثالیں کچھ یوں ہیں پرویز مشرف -...
  4. انیس فاروقی

    اولمپک ٹارچ کا سفر بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک

    کینیڈا کے چند شہروں میں مشعل کے سفر کی جھلکیاں :
  5. انیس فاروقی

    زور آور وڈیرے ہیں، برائے اصلاح

    تین اشعار برائے اصلاح پیش ہیں، احباب توجہ فرمائیں عنایت ہوگی۔ سب کو ہم نے دیکھ لیا، سب جھوٹے اور لٹیرے ہیں اپنے وطن میں لوگ نہیں بس زور آور وڈیرے ہیں ظالم ہی مسند پہ قائم لوُٹ رہا ہے لوگوں کو ظلمت نے کچھ اپنے گھر میں ایسے ڈالے ڈیرے ہیں اُن کے ہاتھ میں سونے کی تلوار چمکتی رہتی ہے کٹ...
  6. انیس فاروقی

    برقعہ کے مخالفین کو میرا جواب

    کینیڈا میں ایک گروپ نے خواتین پر برقعہ کی پابندی کا مطالبہ کیا جس کا جواب میں نے کینیڈین ٹی وی کے اردو پروگرام میں دیا ہے، احباب سے درخواست ہے کہ وہ یو ٹیوب کی اس وڈیو پر جا کر خوب تبصرہ کریں وگرنہ مخالفین اپنا نکتہ ء نظر پیش کرتے رہیں گے۔ شکریہ
  7. انیس فاروقی

    خواتین برقع نہ پہنیں، کینیڈین مسلم کانگریس کا مطالبہ

    کینیڈا کی ایک تنظیم کینیڈین مسلم کانگریس نے حکومت کینیڈا سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمان خواتین کے کینیڈا میں برقعہ پہننے پر پابندی عائد کی جائے۔ ملاحظہ کیجئے انکی گفتگو۔
  8. انیس فاروقی

    اشعار کے استعمال سے شعلہ بیاں‌مقرر بنیئے

    یہ دھاگہ شروع اس لئے کیا جا رہا ہے کہ اس میں دوست وہ تمام اشعار پیش کریں جو کہ تقاریر میں استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا یا پھر جس کھیت سے دہقاں کو میسر نہ ہو روٹی اس کھیت کے ہر خوشہ گندم کو جلا دو یا...
  9. انیس فاروقی

    ضرورت برائے مترجم انگریزی نیوز سے اردو میں

    اگر کوئی دوست انگریزی خبروں کا صحافیانہ اردو ترجمہ کرنے میں مہارت رکھتے ہیں اور مناسب معاوضہ لیں تو فوری رابطہ کریں، ہفت روزہ اردو اخبار کے لئے ٹورانٹو میں مترجم کی ضرورت ہے، انگریزی خبریں ہم مہیا کر دیں‌گے، اسکی انپیج فائل ایک سرخی کے ساتھ بنا کر دینی ہوگی۔ پیر اور منگل کے دن یہ سارا کام کیا...
  10. انیس فاروقی

    ویب سائٹ کو کیسے محفوظ بنایا جائے؟

    مجھے آجکل یہ مشکل پیش آرہی ہے کہ میری ویب سائٹ کی تمام index.htm and index.php کرپٹ ہو جاتی ہیں اور جب میں FTP سے ان کی تبدیلی کی تاریخ دیکھتا ہوں تو وہ تازہ ترین ہوتی ہیں، یعنی کوئی سکرپٹ یا وائرس یا ہیکنگ پروگرام اسے متاثر کر رہا ہے، یہ تو ایک ہوسٹنگ کے ساتھ ہوا، اسی طرح میں نے ایک بالکل برانڈ...
  11. انیس فاروقی

    ممتاز شاعر افضال نوید کے دل کی ٹریپل سرجری

    گزشتہ ہفتے ٹورانٹو کے ممتاز شاعر افضال نوید کو عارضہ ء قلب کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا ، جہاں انہیں ڈاکٹروں نے فورا ٹریپل بائی پاس سرجری کروانے کا مشورہ دیا۔ گزشتہ پیر کے روز ٹورانٹو کے سینٹ مائیکل اسپتال میں انکی کامیاب ٹرپل بائی پاس سرجری کی گئی جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں...
  12. انیس فاروقی

    کینیڈا کے یوم آزادی کی ایک جھلک

    کینیڈا کے مختلف شہروں‌ میں یوم آزادی یکم جولائی کو منایا گیا ، ہم آپ کے لئے اسکی ایک جھلک پیش کر رہے ہیں۔
  13. انیس فاروقی

    جنگ کی سائٹ نہیں‌کھل رہی ؟

    جنگ آن لائن کی سائٹ نہیں‌کھل رہی ہے کیا کسی اور کے ساتھ بھی یہ مسئلہ آرہا ہے۔ جب بھی www.jang.com.pk ٹائپ کرتا ہوں ذیل کا میسج آتا ہے۔ Reported Attack Site! This web site at jang.com.pk has been reported as an attack site and has been blocked based on your security preferences...
  14. انیس فاروقی

    دنیا کا بلند ترین ٹاورز

    آیئے دنیا کے بلند ترین ٹاورز کی سیر کرتے ہیں، ہم اپنے شہر ٹورانٹو کے سی این ٹاور کی تصویر پیش کر رہے ہیں اور اس پر گفتگو کریں گے، تمام احباب کو دعوت عام ہے ۔ ٹورنٹو ! دنیا کی سب سے لمبی بلڈنگ سی این ٹاور 33۔553 میٹر 26 جون, 1976<!—اس کی تعمیر 1975ء میں مکمل ہوئی لیکن اسے 1976ء میں عوام کے...
  15. انیس فاروقی

    بلیک بیری بولڈ میں‌اردو فونٹ

    بلیک بیری میں جب ای میل وصول ہوتی ہے اور وہ یونیکوڈ اردو کی تحریر میں ہوتی ہے تو سوائے چوکور کالے ڈبوں کے اور کچھ نہیں دکھائی دیتا، اسکا حل اگر کسی بھائی کے پاس ہو تو بتایئے گا، ویسے بہن کے پاس بھی اسکا حل ہو تو چلے گا۔ شکریہ
  16. انیس فاروقی

    براہ اصلاح، غزل ، احباب توجہ فرمائیں

    بہت جلدی میں‌لکھی گئی ایک تازہ غزل پیش خدمت ہے براہ اصلاح، احباب دل کھول کر اسکو ٹھیک کریں تو بڑی عنایت ہوگی۔ غیر کی صحبت میں اپنے بے وفا پھر مل گئے ہم گریزاں جن سے تھے وہ آشنا پھر مل گئے وصل کی ساری امیدیں خاک میں جب مل چکیں دل کے گوشے میں وہ چنچل ، دلربا پھر مل گئے شام کو جب ہر افق پر...
  17. انیس فاروقی

    فائر فاکس ورژن 3.0 کا ایک مسئلہ

    حال ہی میں فائر فاکس کا نیا ورژن اپ گریڈ کیا تو پتہ چلا کہ جتنے بھی add-on تھے خاص کر فائر ایف ٹی پی اب Tools کے تحت لوڈ ہی نہیں ہو رہے اگر کسی اور کو بھی اسی نوعیت کی دشواری کا سامنا کرنا پڑ اہے اور انہیں اسکا حل پتہ ہے تو یہاں پر ضرور شئیر کریں، فائر فاکس کی سپورٹ میں کوئی خاص مدد نہیں مل پائی...
  18. انیس فاروقی

    اک تازہ غزل پیش خدمت ہے

    اِس دشتِ وفا میں تِرے آلام ہے کیسا مسند سرِ مقتل ہو تو آرام ہے کیسا جب خود ہی محبت کے بھرم توڑ دئے تھے پھر اُن کی نگاہوں میں یہ پیغام ہے کیسا رکھ کر سرِ نیزہ مرا سَر پوچھ رہے ہیں اِس شہرِ غریباں میں یہ ہنگام ہے کیسا سادہ ہے تری یاد سے یہ تختی ء دل بھی ہر دم یہ زباں پر مری اک نام ہے...
  19. انیس فاروقی

    معروف بزرگ شاعر حنیف اخگر انتقال کر گئے

    بڑے افسوس کے ساتھ یہ خبر پہنچا رہا ہوں کہ امریکہ میں طویل عرصے سے مقیم اردو زبان کے بزرگ شاعر جناب حنیف اخگر کا انتقال ہو گیا ہے۔ انا لاللہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم تین ستمبر اُنیس سو اٹھائیس کو پیدا ہوئے تھے اور اردو ادب میں ایک بڑا مقام رکھتے ہیں۔ انکے چھوٹے بھائی منیف اشعر بھی ایک بہت عمدہ...
  20. انیس فاروقی

    غالب کی زمین : تازہ غزل

    کتنے سادہ ہیں کہ زُلفوں کو گھٹا کہتے ہیں یہ مِرے اہلِ سُخن دیکھئے کیا کہتے ہیں ناگہاں اُنکے رہے ہم پہ صدا قِہر و عتَاب ہم وہ عاجِز ہیں کہ بَس حرفِ دُعا کہتے ہیں روزِ محشر ہے کِیا جب سے گُمانِ خاطر تب سے ہر زخم کو ہم دل کے جزا کہتے ہیں اس زمانے میں تو ہم نے یہی دیکھا ہے انیسؔ "ہوتی آئی ہے کہ...
Top