مجھے Sony Vegas ویڈیو ایڈیٹنگ میں اردو سب ٹائٹل ڈالنے کا طریقہ معلوم کرنا ہے، یونیکوڈ کام نہیں کر رہا، لفظ ٹوٹ جاتے ہیں اور دائی سے بائیں کرنے پر بھی کوئی فرق نہیں پڑتا، الیوسٹریٹر یا فوٹو شاپ سے تو کام ہو سکتا ہے لیکن وہ کافی طویل مراحل ہیں، اگر کوئی دوست آسان طریقہ بتا دیں تو بہت مہربانی ہوگی، واضح رہے کہ سونی ویگاس یا Pinnacle کے ذریعے ہی میں ایڈیٹنگ کرتا ہوں، ونڈوس مووی میکر استعمال نہیں کرنا چاہتا۔
ڈیجیٹل ایڈیٹنگ پروگرامز میں عربی زبانوں کی اسپورٹ ایک لاحل معمہ ہے۔ زیادہ تر پروڈیکشن ہاؤسز اپنے بلٹ ان پروگرامز اس مقصد کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ ایک حل یہاں موجود ہے: http://www.proz.com/forum/subtitling/155053-arabic_and_subtitle_workshop.html
ایک اور حل Blufftitler کا استعمال ہے۔ اسمیں تمام یونیکوڈ کی اسپورٹ موجود ہے: http://www.outerspace-software.com/gallery/viewarticle.php?ArticleID=486
لیکن یہ بھی تو پکچر بیس ہے، یعنی ویڈیو فارمیٹ بنا کر پھر ایمبڈ کرنا پڑتا ہے، کوئی تو طریقہ ہوگا یونیکوڈ میں اردو ٹیکسٹ ٹائپ کرنے کے لئے،
عارف دوسرا مسئلہ جو مجھے درپیش ہے وہ یہ کہ مووی میکر کو اسٹارٹ کرتا ہوں تو میموری ایرر آجاتا ہے اور پروگرام بند ہو جاتا ہے، اسکا کیا حل ہے