غزل
خوابوں کی کرچیاں ہیں واللہ زمینِ دل پر
ڈھائی ہے وہ قیامت تیری نہیں نے دل پر
گریہ کناں ہے کوئی شاخِ غمینِ دل پر
آنسو ٹپک رہے ہیں جو آستینِ دل پر
اللہ کا قہر ٹوٹے ہر اک لعینِ دل پر
اور اس کی رحمتیں ہوں سب مومنینِ دل پر
پہرا بٹھا دیا ہے حصنِ حصینِ دل پر
جب سے پڑی ہیں چوٹیں اپنے یقینِ دل...