حلوائی کے 'حکیم' بیٹے کا انتظار
احمد حاطب صدیقی
کبھی ہوا ہے، نہ ہوگا، کہ ہم ’غلطی ہائے مضامین‘ پر کالم لکھیں، جن لوگوں کے لیے لکھا گیا ہے وہ پڑھ بھی لیں اور پڑھتے ہی اپنا املا درست کرلیں، تلفظ ٹھیک کرلیں اورتعلیم یافتہ لوگوں کی طرح قاعدے کی زبان لکھنے اور بولنے لگیں۔ قواعد و انشا کی کتابوں سے...
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک بچے کی تصویر دیکھنے کو ملی، جس میں ایک بچہ آگ بجھانے والی گاڑی کے ایک ہوز پائپ کے قریب بیٹھا ہے اور اس نے پلاسٹک کی ایک تھیلی کی مدد سے پائپ کو مضبوطی سے لپیٹا ہوا ہے تاکہ پائپ سے رسنے والے پانی کو روکا جا سکے۔
منسلکہ خبر سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ڈھاکہ، بنگلہ دیش کی...
غزل
پامال بساطِ آرزو ہیں
ہم لوگ غبارِ جستجو ہیں
آئے ہوئے دن کو کیا خبر ہم
گزری ہوئی شب کی گفتگو ہیں
تاخیر کی قید میں تھے اور اب
عجلت کی نماز بے وضو ہیں
آنکھوں سے یقین بہ رہا ہے
حیرت کی صدائے کو بکو ہیں
نشے کی مثال بننے والے
ہاتھوں سے گرا ہوا سبو ہیں
اعلان بہار نغمگی تھے
اب شور کی طرح چار...
تم طاغوت کے معنی نہیں جانتیں؟
احمد حاطب صدیقی
گزشتہ سے پیوستہ ہفتے کے دوران میں ملک کی پچانوے فی صد خواتین نے تو نہیں مگر ان کی اچھی خاصی تعداد نے ایک ہی سوال اس عاجز کو ارسال کردیا۔ ایک عزیزہ نے تو غالباً رومن رسم الخط میں اُردو لکھنے والوں سے انتقام لینے کی خاطر نستعلیق حروف میں یہ انگریزی...
انسان کوئی بھی کامل نہیں ہوتا۔ وہ کہیں نہ کہیں کمی، کوتاہی کا شکار ہو ہی جاتا ہے۔ سب میں کچھ نہ کچھ خامیاں ہوتی ہیں۔
ایک مسلمان اپنے عمل سے اپنے آپ کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے لیکن اُس کے ساتھ بشری کمزوریاں بھی ہوتی ہیں۔ ذرا سی غفلت ہوئی اور وہ بے عملی کا شکار ہو جاتا ہے ۔ اگر بے عملی پر...
انٹرنیٹ، بالخصوص سوشل میڈیا پر ہمیں آئے روز طرح کے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں۔ بھانت بھانت کے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے۔ طرح طرح کے رویّے دیکھنے میں آتے ہیں۔ انہیں میں سے اگر کوئی دلچسپ یا حیرت انگیز واقعہ آپ کی نظر سے گزرا ہو یا آپ کے ساتھ ہی پیش آیا ہو تو اُسے یہاں بیان کیجے۔
رات کو بڑے زور کا جھکڑ چلا۔ سیکریٹریٹ کے لان میں جامن کا ایک درخت گرپڑا۔ صبح جب مالی نے دیکھا تو اسے معلوم ہوا کہ درخت کے نیچے ایک آدمی دبا پڑا ہے۔مالی دوڑا دوڑا چپڑاسی کے پاس گیا،چپڑاسی دوڑا دوڑا کلرک کے پاس گیا، کلرک دوڑا دوڑا سپرنٹنڈنٹ کے پاس گیا،سپرنٹنڈنٹ دوڑا دوڑاباہر لان میں آیا۔ منٹوں میں...
آج ایک فونٹ لالہ زار یا لالے زار کے نام سے دیکھا۔ یہ املا نامہ میں سرخیوں کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ بہت اچھا لگا۔
آپ بتائیے کہ آپ کو اردو کا کونسا یونیکوڈ اردوخط پسند ہے۔ سرخیوں کے لئے کون سا اور متن کے لئے کون سا۔
نماز، استغفار اور زاویہء نگاہ
ہم سب ،اشیاء کو دیکھتے ہیں۔ لیکن ہر شخص کا دیکھنے کا انداز مختلف ہوتا ہے ۔ دیکھنے کا یہ انداز دراصل زاویہءنگاہ ہوا کرتا ہے ۔ ہم کسی بات کو جس نظر سے، جس پہلو سے یا جس زاویے سے دیکھ رہے ہیں، ہمیں وہ بات اُسی طرح نظر آتی ہے۔ ہم اچانک آ جانے والی برسات کو دیکھ کر...
بچھڑے ہوؤں کو دعوتِ چائے
احمد حاطب صدیقی
اپنی چائے کا جُرعہ لینا
رک رک کر، تھم تھم کے!
جانے کب گھڑیال بجے،
کب وقتِ وداع آ دھمکے
ہر ہر پل میں
رواں دواں ہیں لطف کے نازک لمحے
کیا معلوم
مسرت سے یہ چہرہ کب تک دمکے
اپنی چائے کا جُرعہ لینا
رک رک کر، تھم تھم کے!
٭٭٭
زیست کی ساعت کم ہے،لیکن
عمر لگے ہے...
غزل
ستاروں سے بھرا یہ آسماں کیسا لگے گا
ہمارے بعد تم کو یہ جہاں کیسا لگے گا
تھکے ہارے ہوئے سورج کی بھیگی روشنی میں
ہواؤں سے الجھتا بادباں کیسا لگے گا
جمے قدموں کے نیچے سے پھسلتی جائے گی ریت
بکھر جائے گی جب عمر رواں کیسا لگے گا
اسی مٹی میں مل جائے گی پونجی عمر بھر کی
گرے گی جس گھڑی...
مصنف, سمیع چوہدری
گو اس کی کوئی منطقی توجیہہ تو ممکن نہیں مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ کیوی کرکٹ کو پاکستان سے چھیڑ خانی کی عادت سی ہو چلی ہے۔ کبھی عین آخری لمحے پر میچ کھیلنے سے انکار کا مذاق، تو کبھی بی ٹیم بھیج کر پاکستان کو ورلڈ کپ کی ’تیاری‘ کروانے کا مذاق رچایا جاتا ہے۔
گذشتہ برس بھی ایک بے...
امریکا: 16ماہ کی بچی کی بھوک سے موت، چھٹیاں منانے والی ماں کو عمر قید کی سزا
امریکی عدالت نے اپنی 16ماہ کی بیٹی کو گھر میں اکیلے چھوڑ کر جانے والی ماں بیٹی کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی جس میں انہیں پیرول کی سہولت بھی میسر نہیں ہو گی۔
خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق 32سالہ کرسٹیل...
درج ذیل مضمون ایک انگریزی سائٹ سے لے کر خاکسار نے محفل پر لگایا تھا۔ محترم ظہیراحمدظہیر بھائی نے باکمالِ مہربانی اسے اردو قالب میں ڈھال دیا ہے اور اب یہ اردو قارئین کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔
------------------------------------
زندگی کے ہنگاموں اور روزمرہ مصروفیات کے درمیان رمضان وہ سرچشمۂ بقا...