نتائج تلاش

  1. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    السلام علیکم محفل پر جتنے بھی آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے متعلق احباب ہیں ان سے ہلکی پھلکی گفتگو کی خاطر یہ دھاگا کھولا گیا ہے۔ مقصد یہ ہے کہ ایک دوسرے سے گپ شپ کے دوران ایک دوسرے کے تجربات سے کئی نئی چیزیں پتہ لگتی ہیں۔ یہاں بالکل ہلکی پھلکی گپ شپ ہوگی۔ اس کا خیال اسطرح آیا کہ ابھی تین دن پہلے...
  2. رانا

    اپنے ہومیو پیتھی تجربات شئیر کریں!

    ہومیو پیتھی ایک ایسا طریقہ علاج ہے جس پر مختلف طبقوں کی طرف سے کافی تنقید کی جاتی ہے، جن میں ایلوپیتھک ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔ دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ ہومیوپیتھی کے بانی اور پھر ان کے کام کو آگے بڑھانے والوں میں نامی گرامی ایلوپیتھک معالجین شامل تھے۔ ایک اور دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ ہومیوپیتھی پر اعتراضات...
  3. رانا

    آپ کا مطالعے کا شوق کیسے پروان چڑھا؟

    اکثر محفلین کو مطالعے کا کچھ نہ کچھ شغف یا شوق ضرور ہے۔ کسی کو یہ ورثہ میں ملتا ہے تو کسی کو ویسے ہی خدا نے یہ شوق ودیعت کیا ہوتا ہے۔ بعض کی زندگی میں کچھ اور وجوہات ہوتی ہیں مطالعہ کتب کی طرف رجحان پیدا ہونے کی۔ ہر کسی کا مزاج آگے پھر اس شوق کو مختلف راستے دکھاتا ہے۔ کسی کی دلچسپی ہمہ گیر...
  4. رانا

    ننگے ِپنڈے چاننی گئی بگانے پِنڈ ۔ چوہدری محمد علی مضطر عارفی

    اک خوبصورت پنجابی نظم پِنڈ تے شہر دے حوالے نال
  5. رانا

    پی ایچ پی میں فریم ورک لاراویل بہتر ہے یا کوئی اور؟

    پروفیشنل پی ایچ پی ڈویلپرز کی توجہ درکار ہے۔ بعض پروجیکٹس کے لئے پی ایچ پی پر کام کرنے کا آرڈر ہوا ہے تو اس لئے خاکسار پی ایچ پی کے فریم ورکس کو دیکھ رہا تھا۔ نیٹ پر جو کچھ سرچ رزلٹس ملے ان سے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ لاراویل فریم ورک کو منتخب کرنا چاہیے۔ اب آجکل لاراویل کے ٹیوٹوریل دیکھ رہا ہوں۔...
  6. رانا

    اسکول کے زمانے کی یادیں تازہ کریں

    اسکول کا زمانہ کس کو یاد نہیں آتا۔ وہ کلاسز، کلاس فیلوز ٹیچرز اور کلاس ٹیچرز اور بہت سی یادیں۔ ٹیچرز سے مار کھانا، ساتھیوں سے شرارتیں کرنا اور کبھی کبھی لڑائی کرکے پیٹنا اور پٹنا ۔یہاں محفلین سے گذارش ہے کہ اپنے اسکول کی یادیں شئیر کریں۔ سب تو ظاہر ہے ایک ساتھ یاد نہیں آجاتیں اس لئے جیسے جیسے...
  7. رانا

    واٹس ایپ کے نوٹیفیکیشنز بند ہوگئے ہیں

    خاکسار موبائل پر ایک مسئلے سے دوچار ہے کہ واٹس ایپ کے نوٹفیکشنز اب صرف اسی وقت ملتے ہیں جب واٹس ایپ کو اوپن کروں۔ اب تک جو جو حل ملے تھے وہ کر کے دیکھ لئے ہیں لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ تفصیل یہ ہے کہ کچھ عرصہ پہلے موبائل تبدیل کیا ہے۔پہلے والے میں اینڈرائیڈ لالی پاپ تھا۔ اور ایپ بند ہونے کے...
  8. رانا

    یک نہ شد دو شد

    کوئی دو تین ہفتے پہلے ہمارے آفس میں ایک نیا ٹرینی ڈیویلپر رکھا گیا۔ جس سینئر ڈویلپر نے انٹرویو لیا تھا اسی کے ساتھ پروجیکٹ پر اسے لگا دیا گیا۔ خاکسار نے نوٹ کیا کہ سینئر ڈویلپر اس کو سکھاتے ہوئے بعض اوقات زچ ہوجاتی تھیں۔ کل دیکھا کہ اس کو ڈانٹ رہی ہیں کہ تم خود سے کیوں نہیں کچھ سوچتے اب میں...
  9. رانا

    کبھی پیشہ ورانہ زندگی میں بُرے پھنسے ہوں تو ادھر آجائیں

    اس لڑی کے بنانے کا خیال آج یوں آیا کہ پرسوں کی پوری رات آفس میں گزری۔ :) اس لئے سوچا کہ محفلین سے بھی ان کے پروفیشنل تجربات کی بابت پوچھا جائے۔ یہاں محفلین اپنے ایسے پروفیشنل لائف کے تجربات شئیر کریں: - جس میں کوئی کام ایسا بُرا پھنس گیا ہو کہ بس آپ زچ ہو کر رہ گئے ہوں۔ - جب آپ کو لگ رہا ہو کہ...
  10. رانا

    بارہویں سالگرہ آپ کا اسٹار کیا ہے؟

    اس سالگرہ پر ایک اسٹال ستاروں کا بھی ہونا چاہئے۔ ویسے خاکسار کی موجودگی میں مزید ستاروں کی گنجائش تو نہیں بنتی لیکن کیا حرج ہے کچھ مزید روشنی ہوجائے۔:p تویہاں آکر ذرا اپنے اپنے اسٹارز کے بارے میں بتائیں۔ اور یہ بھی بتائیں کہ کیا آپ ستاروں کے اثرات پر یقین رکھتے ہیں۔ اس طرح محدود طور پر ستاروں کے...
  11. رانا

    اردو ٹیکسٹ آٹو سمرائزر ۔ ایم سی ایس کے فائنل پروجیکٹ کی تلخیص (بارہویں سالگرہ)

    سن ۲۰۱۰ کے دوسرے نصف کی بات ہے کہ کراچی یونیورسٹی میں ایم سی ایس کرتے ہوئے فائنل سمسٹر کا آغاز ہوا تھا۔ فائنل سمسٹر میں ہمیں فائنل پراجیکٹ کے لئے ایک پروپوزل دینا تھا۔ ہم پوری کلاس میں سے تمام طلباء گروپ بندیوں میں مصروف تھے (پھڈے کے لئے نہیں بلکہ فائنل پروجیکٹ کی ٹیم تیار کرنے کے لئے جو کہ...
  12. رانا

    بارہویں سالگرہ شعر کا جواب شعر سے دیں ۔ برائے محفل کے شعراء

    یہ ایک ایسی لڑی ہے جس میں ہم بقلم خود تو حصہ نہ لے سکیں گے البتہ محفل کے شعرا کی بدولت اسے انجوائے ضرور کرسکیں گے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ بعض اوقات دو مختلف شعرا بلکہ دو مختلف زمانوں میں پیدا ہونے والے شعرا کے کچھ اشعار اس طرح کے ہوتے ہیں کہ ایک شعر دوسرے شعر کا جواب معلوم ہوتا ہے۔ اسی خیال پر مبنی...
  13. رانا

    کیا آپ میں سے کوئی حال ہی میں منوڑہ گیا ہے؟

    ابھی پنجاب سے آئے مہمانوں کو ساتھ لے کر چڑیا گھر جانے لگے ہیں بچوں کو سیر کرانے۔ وہاں سے ارادہ ہے کہ سمندر کنارے بھی ہوآئیں۔ خاکسار بچپن میں منوڑہ گیا تھا اور بہت خوش کن تاثر تھا۔ اب اتنے سالوں بعد منوڑہ کی کیا صورتحال ہے؟ اگر کسی کے علم میں ہو تو شئیر کریں۔ کیا آجکل بھی فیملی کو لے کر پکنک پر...
  14. رانا

    بارہویں سالگرہ محفل میں مقبول ہونے کے طریقے

    محفل ماشاء اللہ سے اپنی درجنویں سالگرہ منارہی ہے تو اس موقعے پر نئے آنے والوں کے لئے ایک راہنما تحریر پیش خدمت ہے۔ کیونکہ بعض نئے آنے والوں کو سمجھ نہیں آتی کہ کیسے اپنا آپ منوایا جائے۔ اس لئے اس سالگرہ پر ہم انہیں ایسے رازوں سے آگاہ کرنے لگے ہیں جن کی بدولت وہ بھی جلد جلد یہاں مشہور ہوسکتے ہیں۔...
  15. رانا

    بارہویں سالگرہ غیر فعال محفلین کی فعالیت کی یاد میں

    اس دھاگے میں کچھ ایسے محفلین کو یاد کرنا مقصود ہے جن سے بڑی اچھی یادیں وابستہ ہیں۔ البتہ جیسے ہم کم فعال رہتے ہیں ایسے ہی ان سے رابطے بھی کم رہے لیکن جتنا بھی ان کو دیکھا ان کا اچھا اور خوشگوار تاثر باقی رہ گیا۔ سب سے پہلے جب ہم نئے نئے یہاں نازل ہوئے تھے تو ایسے ہی محفل کی سالگرہ قریب تھی۔...
  16. رانا

    بارہویں سالگرہ بارہویں سالگرہ پر نبیل بھائی کے خطبے کا اصل نسخہ

    محفل کی بارہویں سالگرہ پر نبیل بھائی کا خطبہ تو یہاں پر سب نے پڑھ ہی لیا ہوگا۔ لیکن بہت کم دوستوں کو علم ہے کہ نبیل بھائی کا خطبہ جو یہاں پبلک میں شئیر ہوتا ہے وہ بعینہ ویسا نہیں ہوتا جیسا وہ لکھتے ہیں۔:) اصل میں نبیل بھائی خطبہ لکھتے ہیں اور پھر دیگر منتظمین اور مدیران اس کی کانٹ چھانٹ کرکے...
  17. رانا

    سوشل میڈیائی مزاح

    نیچے جو تحریر لکھی ہے یہ تمام کی تمام واٹس ایپ اور فیس بک پر نظر آنے والے تصویری لطائف پر مشتمل ہے جو آپ کی نظر سے بھی گزرے ہوں گے۔ ہم نے صرف انہیں ایک ترتیب میں پرو دیا ہے۔ بیٹھے بٹھائے خیال آیا کہ اگر انہیں ایک تحریر کی شکل ٹانکا جائے تو یہ بھی ایک اچھوتا تجربہ ہوگا۔ تو چلیں پھر یہ تجربہ...
  18. رانا

    واٹس ایپ کے پیغامات ۔کمان سے نکلے تیر

    کئی دوستوں کو واٹس ایپ پر ایسی صورتحال سے واسطہ پڑا ہوگا کہ جب پیغام بھیجنے کے بعد بندہ ہاتھ ملتا رہ جاتا ہے۔:) وجہ کچھ بھی ہوسکتی ہے۔:) اس عید پر ایک ایسا ہی واقعہ ہوا جس نے عید کا پورا دن ٹینشن دے کر عید کا مزہ خراب کردیا۔ تو وہ واقعہ یہاں شئیر کرتا ہوں لیکن دیگر محفلین بھی ساتھ حصہ لیں اور ان...
  19. رانا

    بچپن کی عید

    ہر عید پر ایک جملہ کسی نہ کسی سے سننے کو مل جاتا ہے کہ اصل عید تو بچوں کی ہوتی ہے۔ اور اس بات میں کوئی شک بھی نہیں کہ ہم بڑوں کی عید تو بس اب عید کی نماز پڑھ کر آنے اور چند بچوں کو عیدی دینے کے بعد پورا دن یا تو چارپائی توڑتے گزرتی ہے یا پھر کوئی گھر آگیا تو اس سے ملنے میں۔ اس دھاگے میں محفلین...
  20. رانا

    روزمرہ کی گفتگو میں مبالغہ

    بعض احباب کو روزمرہ گفتگو میں مبالغہ کی عادت ہوتی ہے۔ بعض مبالغے تو زبان و بیان کا حصہ بن جاتے ہیں اور انہیں برا نہیں سمجھا جاتا۔ مثلا کسی سرکاری دفتر میں آپ کے آٹھ دس چکر لگ جائیں تو کسی کو بتاتے ہوئے بندہ لاشعوری طور پر کہہ دیتا ہے کہ یار پچاس چکر لگا چکا ہوں لیکن یہ کام ہی نہیں کرکے دے رہے۔...
Top