اے ابابیلوں کے مالک، ابرہا ایک بار پھر حملہ آور ہوا ہے۔ ہم میں تو کوئی اس قابل بھی نہیں کہ اپنے ترکے کی حفاظت فرمائے۔ یا اللّٰه تو خود ہی حفاظت فرما۔ ہماری بھی اور اپنے قبلے کی بھی۔
ثوبان ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللّه ﷺ نے فرمایا: ’’قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ میری امت کے کچھ قبیلے مشرکین سے مل جائیں، اور بتوں کی پرستش کریں، اورمیری امت میں عنقریب تیس جھوٹے (دعویدار) نکلیں گے، ان میں سے ہرایک یہ دعویٰ کرے گا کہ وہ نبی ہے، حالانکہ میں خاتم النبین ہوں میرے بعد کوئی (دوسرا) نبی نہیں ہوگا‘‘۔
جامع ترمذی 2219
نبیل بھائی، ابھی میں نے دیکھا کہ "اوراد و اذکار" کے زمرے میں مجھے مراسلہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔(ابھی دوسرے زمروں میں صورتحال کا جائزہ نہیں لیا)
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ ایسا کیوں ہے؟
مَن يُحرَم الرفق يُحرَم الخير كله[1]، رواه مسلم.
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص (دل کی) نرمی سے محروم ہو گیا وہ کل کے کل خیر سے محروم ہو گیا۔