اردو محفل فورم

سیما علی
سیما علی
بہت بہت مبارک ہو آپکو خان ،
اللہ تعالٰی آپ کے بیٹے کو نیک صالح اور والدین کا فرمانبردار بنائیں۔ ۔
آمین یارب العالمین
سید عاطف علی
سید عاطف علی
ٹھاہ ٹھاہ ٹھاہ ٹھاہ
ماشاء اللہ بہت بہت مبارک ہو چھوٹے خان صاحب کی ، بہت خوشی ہوئی جان کے ۔
علی وقار
علی وقار
مبارک ہو اے خان ۔۔۔۔ آج سے آپ بھی بڑوں میں شامل ۔۔۔۔۔۔۔۔ شادی کب ہوئی تھی؟ یہ تو آپ نے بتایا نہیں، سرپرائز اچھا دیا ہے۔ مدیر صاحب نے تو خوشی میں ہوائی فائرنگ بھی کر دی ہے۔ یہ تو حال ہے لا قانونیت کا :)
محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد عدنان اکبری نقیبی
ماشاءاللّٰه
چھوٹے خان بہت مبارک ہو
عبید انصاری
عبید انصاری
ارے واہ! مںارک ہو۔ اللّٰہ تعالیٰ دنیا و آخرت کی بھلائیاں نصیب فرمائے۔ آمین
جاسمن
جاسمن
ماشاءاللہ ۔ بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ پاک قسمت اچھی کرے۔ آمین!
آپ کے گھرانے کو شاد و آباد رکھے۔ آمین!
ہمارے چھوٹے خان کو اللہ پاک نے والد صاحب کے عہدے سے نوازا۔ ماشاءاللہ ۔ بہت خوشی ہوئی۔
اے خان
اے خان
آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ سرجری کی وجہ سے اہلیہ کی صحت ناساز ہے، وقت کے ساتھ بہتری آ رہی ہے دعاؤں میں یاد رکھیں ❤️❤️
جاسمن
جاسمن
اللہ پاک ماں اور بچے دونوں کو صحت و تندرستی عطا فرمائے ۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
محمد وارث
محمد وارث
ماشاءاللہ، آپ کو بہت مبارک ہو خان صاحب۔
اکمل زیدی
اکمل زیدی
ماشاءاللہ ماشاءاللہ بہت بہت مبارک ہو۔۔ اور کیا خوب دن لیا ہے بھئ۔۔۔واہ واہ 13 رجب مولا علی کی ولادت والا دن اس کا نام حیدر خان ، شیر خان یا مرتضیٰ خان وغیرہ میں سے کوئی رکھ دو۔۔
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
اللهم أكثِرْ مالَه، وولدَه، وبارِكْ له فيما أعطَيتَه ۔ اے اللہ ! اس کے مال اور اس کی اولاد میں اضافہ فرما اور جو کچھ تو نے اسے دیا ہے اس میں برکت عطا فرما۔
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
بہت بہت مبارک ہو ، عبداللّٰہ !
اے خان
اے خان
اکمل زیدی بھائی جزاک اللہ بہت بہت شکریہ مولا علی اور میرے بیٹے کی ولادت کا دن ایک ہے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی آپ نے جو نام بتائیں ہیں یہ گھر والوں کو بتا دیتا ہوں جو نام بھی رکھا گیا ان شاءاللہ اطلاع ووں گا. ❤️
اے خان
اے خان
جزاک اللہ بہت بہت شکریہ ظہیراحمدظہیر بھائی ❤️اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے.
اے خان
اے خان
محمداحمد
محمداحمد
ماشاء اللہ ماشاء اللہ! اللہ بہت بہت مبارک کرے اور آپ سب کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین۔
اے خان
اے خان
آمین، جزاک اللہ بہت بہت شکریہ محمداحمد بھائی
Top