فاخر

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • تمہیں کھو کر تو مرے پاس رہا کچھ بھی نہیں
    تم سمجھتے ہو، مرے ساتھ ہوا کچھ بھی نہیں
    ہجر میں چھن گئیں خوشیاں سبھی مجھ سے آخر
    اور قیامت ہے کہ اشکوں کے سوا کچھ بھی نہیں
    فاخر
    تم جب آؤگے تو کھویا ہوا پاؤگے مجھے
    عشق کی جںگ میں ہارا ہواپاؤگے مجھے
    زندگی، ریت کا بے جان گھروندہ سمجھو
    پل میں ٹوٹا ہوا بکھرا ہوا پاؤگے مجھے
    فاخر
    تمام دنیا، بنی نوع آدم ( سوائے قادیانیت احمدیت حرقھم اللٰہ بالنار و ا لجحیم کے) کو بالعموم، اور عالم اسلام کو بالخصوص عید سعید کی ڈھیروں مبارکباد ۔
    الحمد للہ علیٰ ذالک !
    گزشتہ جمعۃ المبارک 20 رمضان المبارک 1443 ،بمطابق 22 اپریل 2022 ہمارے گھر ایک نئے مہمان کی آمد ہوئی ہے، یعنی اللٰہ تعالیٰ نے ہمیں پھر ایک اولادِ نرینہ سے نوازا ہے۔ آج اس نئے مہمان کی چھٹی کی رسم ہے ۔ اس کا نام سُعدان احمد رکھا گیا ہے۔
    احباب سے نیک دعاؤں کی درخواست ہے، دعا فرمائیں کہ ا للٰہ تعالیٰ تمام آفات و بلیات اور شرور و فتن سے محفوظ رکھے اور علم نافع اور عمل صالح کی توفیق بخشے ،آمین ۔
    يه تجلى گَہہِ احمد ہے یہاں--اپنا یہ پاؤں نہ رکھا جائے
    خاکِ طیبہ کو بنا کر سرمہ--اپنی آنکھوں میں لگایا جائے


    فاخر
    کہوگے جب تم خلوص دل سے
    نبیﷺ کی مدحت میں شعر فاخرؔ
    یہ میرا دعویٰ ہے بالیقیں اس
    عمل سے معراج تب ملے گی (فاخر)
    کرناٹک میں نرغه كفار میں نعرہ تکبیر بلند کرنے والی شیرنی بہن مسکان کے نام:
    آبروئے ملتِ بیضا بہن ’’مسکان‘‘ ہے
    باعثِ صد رشک اور فخرِ زمن ’’مسکان‘‘ ہے
    شعلہ افشاں کیسی جرأت اُس خزاں منظر میں تھی
    ایسی چنگاری بھی یارب اپنی خاکستر میں تھی ؟
    معلوم ہے تم کو بھی اس حسن کے صدقے میں-- غزلوں کو ملا نغمہ ، لفظوں کو ملی خوشبو (فاخرؔ )
    اس قدر فیاض ہونا بھی تمہیں اچھا نہیں ---تم کو لے ڈوبے گی ایسی خیر خواہی ایک دن
    مے کشی سے دور ہیں، ایسے رہیں گے کب تلک؟ ---شیخ صاحب کی لٹے گی پارسائی ایک دن
    (شیخ ہمارے ملک کے ہیں،پاکستانی وفاقی وزیر نہیں )
    يه كرشمه ترے عشق کا ہے کہ میں --- جانِ جاں شاعرِ خوش نوا ہوگیا
    مدتوں میری کشتی بھنور میں رہی -----اپنی کشتی کا میں ناخدا ہوگیا (فاخرؔ)
    آج غالبؔ چچا کی سالگرہ ہے اور اردو محفل میں ان کا کہیں ذکر نہیں، ہائے اللہ ان بھیتجوں کو کیا ہوگیا؟
    صابرہ امین
    صابرہ امین
    ghalib.jpg

    مرزا غالب کی واحد اصل تصویر ۔ ۔ ۔
    پوچھتے ہیں وہ کہ غالب کون ہے ۔ ۔ کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا
    سیما علی
    سیما علی
    پوچھتے ہیں وہ کہ غالبؔ کون ہے
    کوئی۔ بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا !!
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top